Pular para o conteúdo
Publicidade

A fé vem pelo ouvir

Por Bíblia Online

A fé vem pelo ouvir, e o ouvir pela Palavra de Cristo. Quando a Palavra é proclamada, a fé nasce nos corações. Ouvir a Deus é o primeiro passo para crer e seguir.

A fé vem pelo ouvir

A fé vem pelo ouvir, e o ouvir pela Palavra de Cristo. Quem ouve a Palavra crê e obtém a salvação eterna.

کیونکہ یہُودی اَور غَیریہُودی میں کویٔی فرق نہیں اِس لیٔے کہ ایک وُہی سَب کا خُداوؔند ہے اَور اُن سَب کو جو اُس کا نام لیتے ہیں کثرت سے فیض پہُنچاتا ہے۔ اَور، "جو کویٔی خُداوؔند کا نام لے گا نَجات پایٔےگا۔"

مگر جِس پر وہ ایمان نہیں لایٔے اُسے پُکاریں گے کیسے؟ جِس کا ذِکر تک اُنہُوں نے نہیں سُنا اُن پر ایمان کیسے لائیں گے اَور جَب تک کویٔی اُنہیں خُوشخبری نہ سُنائے وہ کیسے سُنیں گے؟ اَور جَب تک وہ بھیجے نہ جایٔیں تبلیغ کیسے کر سکتے ہیں؟ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو اَچھّی چیزوں کی خُوشخبری لاتے ہیں!"

لیکن تمام بنی اِسرائیلیوں نے اُس خُوشخبری پر کان نہیں دھَرا، چنانچہ یَشعیاہ نبی نے فرمایا، "اَے خُداوؔند، ہمارے پیغام پر کون ایمان لایا؟" پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔

میں تو تُم سے صِرف یہ مَعلُوم کرنا چاہتا ہُوں: کیا تُم نے شَریعت پر عَمل کرکے پاک رُوح کو پایا، یا ایمان کی خُوشخبری کے پیغام کو سُن کر اُسے حاصل کیا؟

اَور جَب تُم نے کلام حق کو سُنا، جو تمہاری نَجات کی خُوشخبری ہے۔ اَور جَب تُم المسیح پر ایمان لایٔے، تو خُدا نے اَپنے وعدہ کے مُطابق تُمہیں پاک رُوح دے کر تُم پر اَپنی مُہر لگا دی، وہ پاک رُوح ہمیں مِلنے والی مِیراث کا بیَعانہ ہے گویا اِس بات کی ضمانت ہے کہ ہم مخلصی پا کر خُدا کی مِلکیّت بَن جایٔیں تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔

"میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جو کویٔی میرا کلام سُن کر میرے بھیجنے والے پر ایمان لاتا ہے، اَبدی زندگی اُسی کی ہے اَور اُس پر سزا کا حُکم نہیں ہوتا بَلکہ وہ موت سے بچ کر زندگی میں داخل ہو گیا۔"

میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب مُردے خُدا کے بیٹے کی آواز سُنیں گے اَور اُسے سُن کر زندگی حاصل کریں گے۔

میرے پاس کویٔی نہیں آسکتا جَب تک کہ باپ جِس نے مُجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لایٔے، اَور مَیں اُسے آخِری دِن پھر اُسے زندہ کر دُوں گا۔ نبیوں کے صحیفوں میں لِکھّا ہے: خُدا اُن سَب کو علم بخشےگا۔ جو کویٔی باپ کی سُنتا ہے اَور باپ سے سیکھتا ہے وہ میرے پاس آتا ہے۔ باپ کو کسی نے نہیں دیکھا سِوائے اُس کے جو خُدا کی طرف سے ہے؛ صِرف اُسی نے باپ کو دیکھاہے۔ میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جو کویٔی ایمان لاتا ہے، اَبدی زندگی اُس کی ہے۔

Ouvir e obedecer

Felizes os que ouvem a Palavra de Deus e a praticam. Quem tem ouvidos ouça o que o Espírito diz.

لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو لوگ خُدا کا کلام سُنتے اَور اُس پر عَمل کرتے ہیں وہ زِیادہ مُبارک ہیں۔"

جِس کے پاس سُننے کے کان ہوں، وہ سُن لے۔"

پھر اُنہُوں نے اُن سے کہا، "تمام دُنیا میں جا کر تمام مخلُوق کو انجیل کی مُنادی کرو۔

یَشعیاہ نبی کی یہ پیشن گوئی اُن کے حق میں پُوری ہوتی ہے:

" تُم سُنتے تو رہوگے لیکن سمجھوگے نہیں؛

دیکھتے تو رہوگے لیکن پہچان نہ پاؤگے۔

کیونکہ اِس قوم کے دِل شکستہ ہو گئے ہیں؛

وہ اُونچا سُننے لگے ہیں،

اَور اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُن کی آنکھیں دیکھ لیں،

اَور اُن کے کان سُن لیں،

اَور اُن کے دِل سمجھ لیں،

اَور وہ میری طرف پھریں، اَور مَیں اُنہیں شفا بخشوں۔

لیکن تمہاری آنکھیں مُبارک ہیں کیونکہ وہ دیکھتی ہیں اَور تمہارے کان مُبارک ہیں کیونکہ وہ سُنتے ہیں۔

یِسوعؔ نے ہُجوم کو اَپنے پاس بُلاکر فرمایا، "میری بات سُنو اَور سمجھنے کی کوشش کرو۔

کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛

میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔

میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا،

یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔

اُنہُوں نے فرمایا، "جاؤ اَور اِس قوم سے کہو:

" تُم سُنتے تو رہوگے لیکن سمجھوگے نہیں؛

دیکھتے رہوگے لیکن کبھی پہچان نہ پاؤگے۔

اِس قوم کے دِل پر چربی چھاگئی ہے؛

اَور وہ اُونچا سُننے لگے ہیں

اَور اُنہُوں نے اَپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

اَیسا نہ ہو کہ اُن کی آنکھیں دیکھ لیں،

اَور اُن کے کان سُن لیں،

اَور اُن کے دِل سمجھ لیں،

اَور وہ میری طرف پھریں اَور مَیں اُنہیں شفا بخشوں۔"

اَور ہمارے لیٔے بھی دعا کرو، تاکہ خُدا ہمارے لئے کلام سُنانے کا دروازہ کھول دے اَور ہم المسیح کے پیغام کے اُس راز کو بَیان کر سکیں، جِس کی وجہ سے میں زنجیروں سے جکڑا ہُوں۔

Seja o primeiro