Pular para o conteúdo
Publicidade

A última palavra vem do Senhor

Por Bíblia Online

A última palavra pertence ao Senhor. Os planos do homem estão sujeitos à soberania de Deus. Ele rege toda a história e nenhum de seus propósitos pode ser frustrado.

دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں،

لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔

یَاہوِہ ہر چیز کسی خاص مقصد کے لیٔے بناتے ہیں۔

یہاں تک کہ بدکاروں کو بھی بُرے دِن کے لیٔے بنایا۔

خُدا اِنسان نہیں کہ جھُوٹ بولیں،

اَور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اَپنا اِرادہ بدلے۔

کیا جو کچھ وہ کہتے ہیں اُس پر عَمل نہیں کرتے؟

اَورجو وعدہ کرتے ہیں اُسے پُورا نہیں کرتے؟

یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، "کیا یَاہوِہ کا ہاتھ اِس قدر چھوٹا ہو گیا ہے؟ اَب تُو دیکھ لے گا کہ میرا قول پُورا ہوتاہے یا نہیں۔"

اُسی طرح سے میرا کلام ہے جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے:

وہ میرے پاس بیکار واپس نہ آئے گا،

بَلکہ میری مرضی پُوری کرےگا

اَور اُس مقصد میں کامیاب ہوگا جِس کے لیٔے مَیں نے اُسے بھیجا تھا۔

"دیکھ، میں یَاہوِہ تمام نَوع اِنسان کا خُدا ہُوں۔ کیا میرے لیٔے کویٔی کام مُشکل ہے؟

"اَے یَاہوِہ، میں جانتا ہُوں کہ آپ سَب کچھ کر سکتے ہیں؛

آپ کا کویٔی منصُوبہ غَیر ممکن نہیں۔

آسمان میں اَور زمین پر،

سمُندروں میں اَور اُن کی تمام گہرائیوں میں،

یَاہوِہ جو چاہتے ہیں وُہی کرتے ہیں۔

وہ سَب چیزوں سے پہلے ہیں اَور المسیح میں ہی سَب چیزیں قائِم ہیں۔

آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔

یہ آ رہاہے! اَور یہ یقیناً ہوکر رہے گا۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔ یہ وُہی دِن ہے جِس کے متعلّق مَیں نے فرمایا تھا۔

جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔ اِس کے بجائے تُمہیں یہ کہنا چاہئے، "اگر ربّ کی مرضی ہُوئی تو ہم زندہ رہیں گے اَور یہ یا وہ کام بھی کریں گے۔"

Seja o primeiro