Pular para o conteúdo
Publicidade

Admiração

Por Bíblia Online

O temor do Senhor é o princípio da sabedoria. A admiração reverente por Deus é a postura que produz conhecimento, obediência e bênção na vida do crente.

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے

لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے،

اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔

یَاہوِہ کا خوف اِنسان کو حِکمت سِکھاتا ہے،

اَور سرفرازی سے پہلے فروتنی آتی ہے۔

پریشانی کے ساتھ رکھے ہُوئے بڑے خزانے سے تھوڑی سِی پُونجی

جو یَاہوِہ کے خوف کے ساتھ رکھی جائے، کہیں بہتر ہے۔

یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے،

مُجھے غُرور، شیخی،

بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔

فروتنی اَور یَاہوِہ کے خوف سے؛

دولت، عزّت اَور زندگی حاصل ہوتی ہے۔

تُم اَپنی ہی نگاہ میں دانشمند نہ بنو؛

یَاہوِہ سے ڈرو اَور بدی سے دُور رہو۔

اُس سے تمہارا جِسم تندرست رہے گا

اَور تمہاری ہڈّیاں تقویّت پائیں گی۔

حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛

لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔

اَب سَب کچھ سُنا دیا گیا ہے؛

حاصل کلام یہ ہے کہ

خُدا سے ڈرو اَور اُن کے حُکموں پر عَمل کرو،

کیونکہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یہی ہے۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛

اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔

یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ کا خوف مانتا ہے،

اَور جسے اُن کے اَحکام بہت عزیز ہیں۔

مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،

اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔

دیکھو، یَاہوِہ کی آنکھیں اُس سے ڈرنے والوں پر،

اَور اُن پر لگی رہتی ہیں جِن کی اُمّید اُس کی لافانی مَحَبّت پر ہے،

خُدا ہمیں برکت بخشیں گے،

اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔

لیکن تُم جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو، تمہارے لیٔے آفتابِ صداقت اِس قدر طُلوع ہوگا کہ اُس کی کرنوں میں شفا ہوگی اَور تُم خُوشی سے گائے کے فربہ بچھڑوں کی مانند کُودو اَور پھاندو گے۔

یَاہوِہ کا خوف ماننا

پس اَے اِسرائیل! یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے اِس کے سِوا اَور کیا چاہتے ہیں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف مانو اَور اُن کی سَب راہوں پر چلو اَور اُن سے مَحَبّت رکھّو اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خدمت کرو، اَور یَاہوِہ کے جو اَحکام اَور قوانین میں تُمہیں آج دے رہا ہُوں اُن پر عَمل کرو تاکہ تمہاری خیر ہو؟

تُمہیں صرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی پیروی کرنی ہے، اَور صرف اُن ہی کا خوف ماَننا ضروُری ہے۔ اُن ہی کے اَحکام کو ماننا اَور اُن ہی کے فرمانبردار رہنا اَور اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی سے لپٹے رہنا۔

اَور چونکہ دائیوں نے خُدا کا خوف مانا، اِس لیٔے خُدا نے اُنہیں بھی بال بچّے والیاں بنا دیا۔

عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔

ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔

"مایوس اِنسان چاہتاہے کہ اُس کے دوست مہربان رہیں،

خواہ اُس کے دِل سے قادرمُطلق کا خوف جاتا رہے۔

Seja o primeiro