O adultério
O adultério é pecado grave que destrói alianças, famílias e vidas. A Bíblia condena firmemente a infidelidade conjugal e chama à pureza, fidelidade e santidade no casamento.
A lei de Deus
Não adulterarás. Quem comete adultério destrói a própria alma. A Palavra de Deus é clara e direta sobre este pecado.
تُم زنا نہ کرنا۔
" ’اَور اگر کویٔی شخص کسی دُوسرے شخص کی بیوی سے یعنی اَپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے تو زانی اَور زانیہ دونوں کو جان سے ضروُر مار دیاجایٔے۔
" ’تُم اَپنے ہمسایہ کی بیوی سے ہم بِستری کرکے اُس کے ساتھ خُود کو بےحُرمت نہ کرنا۔
جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛
اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔
جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛
اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔
وہ گھونسے کھاتا اَور ذِلّت اُٹھاتا ہے،
اُس کی رُسوائی کبھی نہ مٹےگی؛
کیونکہ حَسد خَاوند کے قہر کو بھڑکاتا ہے،
اَور وہ اِنتقام کے وقت ہرگز ترس نہ کھائے گا۔
وہ کویٔی مُعاوضہ قبُول نہ کرےگا؛
اَور رشوت لینے سے بھی اِنکار کرےگا خواہ وہ کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔
کیا یہ ممکن ہے کہ آدمی اَپنے دامن میں آگ بٹورے
اَور اُس کے کپڑے نہ جلیں؟
کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی اَنگاروں پر چلے
اَور اُس کے پاؤں نہ جھلسیں؟
وہ آدمی بھی اَیسا ہی ہے جو کسی دُوسرے آدمی کی عورت کے پاس جاتا ہے؛
جو کویٔی اُسے چھُوئے وہ بے سزا نہ رہے گا۔
Jesus ensina
Quem olhar para uma mulher com intenção impura já adulterou no coração. Jesus elevou o padrão da pureza.
"تُم سُن چُکے ہو کہ کہا گیا تھا، ’تُم زنا نہ کرنا۔‘ لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی کسی خاتُون پر بُری نظر ڈالتا ہے وہ اَپنے دِل میں پہلے ہی اُس کے ساتھ زنا کر چُکا۔
لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی اَپنی بیوی کو جنسی بدفعلی کے باعث نہیں لیکن کسی اَور وجہ سے طلاق دیتاہے، تو وہ اُسے زناکار بنانے کا سبب بنتا ہے، اَورجو کویٔی اُس طلاق شُدہ خاتُون سے شادی کرتا ہے، تو وہ بھی زنا کرتا ہے۔
کیونکہ بُرے خیال، قتل، زنا، جنسی بدفعلی، چوری، کُفر، جھُوٹی گواہی، دِل ہی سے نکلتی ہیں۔
یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، "اگر کویٔی آدمی اَپنی بیوی کو چھوڑ دے اَور دُوسری عورت کر لے تو وہ اَپنی پہلی بیوی کے خِلاف زنا کرتا ہے۔ اَور اِسی طرح اگر کویٔی عورت اَپنے شوہر کو چھوڑکر، کسی دُوسرے آدمی سے شادی کر لے تو وہ بھی زنا کرتی ہے۔"
"جو کویٔی اَپنی بیوی کو چھوڑکر کسی دُوسری سے شادی کرتا ہے، وہ زنا کرتا ہے اَورجو آدمی چھوڑی ہویٔی عورت سے شادی کرتا ہے وہ بھی زنا کا مُرتکب ہوتاہے۔
اَور یِسوعؔ سے فرمایا، "اَے اُستاد، یہ عورت زنا کرتی ہویٔی پکڑی گئی ہے۔ حضرت مَوشہ نے توریت میں ہمیں حُکم دیا ہے کہ اَیسی عورتوں کو سنگسار کریں، اَب آپ کیا فرماتے ہیں؟" وہ یہ سوال محض یِسوعؔ کو آزمانے کے لیٔے پُوچھ رہے تھے تاکہ کسی سبب سے یِسوعؔ پر اِلزام لگاسکیں۔
لیکن یِسوعؔ جُھک کر اَپنی اُنگلی سے زمین پر کُچھ لکھنے لگے۔ جَب وہ سوال کرنے سے باز نہ آئے تو یِسوعؔ نے سَر اُٹھاکر اُن سے فرمایا، "تُم میں جو بےگُناہ ہو وُہی اِس عورت پر سَب سے پہلے پتّھر پھینکے۔" وہ پھر جُھک کر زمین پر کُچھ لکھنے لگے۔
یہ سُن کر، سَب چُھوٹے بڑے ایک ایک کر، چلے گیٔے، یہاں تک کہ یِسوعؔ وہاں تنہا رہ گیٔے۔ تَب یِسوعؔ نے سیدھے ہوکر عورت سے پُوچھا، "اَے عورت، یہ لوگ کہاں چلے گیٔے؟ کیا کسی نے تُجھے مُجرم نہیں ٹھہرایا؟"
اُس عورت نے کہا، "اَے آقا، کسی نے نہیں۔"
یِسوعؔ نے اعلانیہ فرمایا، "تَب میں بھی تُجھے مُجرم نہیں ٹھہراتا، اَب جاؤ اَور آئندہ گُناہ نہ کرنا۔"
Armadilhas e consequências
Os lábios da mulher estranha destilam mel, mas o seu fim é amargo. Fuja da imoralidade — o adultério escraviza.
کیونکہ زانیہ کے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے،
اَور اُس کی باتیں تیل سے بھی زِیادہ چکنی ہوتی ہیں؛
لیکن آخِر میں اُن کا مزا پِت کی مانند کڑوا ثابت ہوتاہے،
اَور دو دھاری تلوار کی مانند تیز۔
اُس کے پاؤں موت کی طرف بڑھتے ہیں؛
اَور اُس کے قدم پاتال تک لے جاتے ہیں۔
وہ راہِ زندگی کا کویٔی خیال نہیں کرتی؛
اُسے خبر تک نہیں کہ اُس کے راستے ٹیڑھے ہیں۔
کیونکہ زانیہ کے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے،
اَور اُس کی باتیں تیل سے بھی زِیادہ چکنی ہوتی ہیں؛
لیکن آخِر میں اُن کا مزا پِت کی مانند کڑوا ثابت ہوتاہے،
اَور دو دھاری تلوار کی مانند تیز۔
اُس کے پاؤں موت کی طرف بڑھتے ہیں؛
اَور اُس کے قدم پاتال تک لے جاتے ہیں۔
وہ راہِ زندگی کا کویٔی خیال نہیں کرتی؛
اُسے خبر تک نہیں کہ اُس کے راستے ٹیڑھے ہیں۔
اِس لیٔے اَے میرے بیٹو! میری سُنو؛
اَور مَیں جو کہُوں اُس سے برگشتہ نہ ہو۔
اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو،
اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،
کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنی عزّت دُوسروں کے حوالہ کر دو
اَور اَپنے سال کسی ظالِم کو دے دو،
اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو،
اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،
کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنی عزّت دُوسروں کے حوالہ کر دو
اَور اَپنے سال کسی ظالِم کو دے دو،
اَیسا نہ ہو کہ بیگانہ تمہاری دولت سے عید منائیں
اَور تمہاری محنت کی کمائی کسی اجنبی کے گھر جائے۔
اَپنی زندگی کے آخِر میں،
جَب تمہارا گوشت اَور تمہارا جِسم گھُل جایٔیں گے تَب تُم نوحہ کروگے۔
اَور تَب وہ شکوہ کرےگا، "مَیں نے تربّیت سے کیسی عداوت رکھی!
اَور میرے دِل نے ملامت کو کیسے ٹھکرایا!
مَیں نے اَپنے اُستادوں کا کہا نہ مانا،
اَور اَپنی تربّیت کرنے والوں کی نہ سُنی۔
یہاں تک کہ میں ساری جماعت کے سامنے،
تقریباً ہر بُرائی میں مُبتلا کھڑا ہوں۔"
جو ایک پیاری سِی ہِرنی اَور دلربا غزال کی مانند ہے۔
اُس کی چھاتِیاں تُمہیں ہمیشہ راحت بخشیں،
اَور اُس کی مَحَبّت کے تُم ہمیشہ فریفتہ رہو۔
اَے میرے بیٹے! تُم کسی زانیہ پر کیوں فریفتہ ہو؟
اَور کسی دُوسرے کی بیوی کو آغوش میں کیوں لو؟
کیونکہ اُس فاحِشہ کا گھر موت کی طرف کھینچتا ہے
اَور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔
جو بھی اُس کے پاس جاتا ہے لَوٹ کر نہیں آتا
اَور نہ عتّئیؔ کبھی زندگی کی راہیں پاتاہے۔
زانیہ کا مُنہ گہرا گڑھا ہے؛
جِس پر یَاہوِہ کا غضب ہوتاہے، وُہی اُس میں گِرے گا۔
جنسی بدفعلی سے دُور رہو۔ اِنسان کے دُوسرے سارے گُناہ بَدن سے تعلّق نہیں رکھتے لیکن حرام کار اَپنے بَدن کا بھی گُنہگار ہے۔
میرا مطلب یہ ہے، اگر تُم پاک رُوح کے کہنے پر چلوگے، تو جِسم کی بُری خواہشوں کو ہرگز پُورا نہ کروگے۔ کیونکہ جِسم پاک رُوح کے خِلاف خواہش کرتا ہے، اَور پاک رُوح جِسم کے خِلاف۔ یہ دونوں ایک دُوسرے کے مُخالف ہیں، تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کر سکو۔
اَب اِنسانی فِطرت کے کام صَاف ظاہر ہیں: یعنی جنسی بدفعلی، ناپاکی اَور شہوت پرستی؛ بُت پرستی، جادُوگری؛ دُشمنی، جھگڑا، حَسد، غُصّہ، خُود غرضی، تکرار، فرقہ پرستی، بُغض، نشہ بازی، ناچ رنگ اَور اِن کی مانِند دیگر کام۔ اِن کی بابت مَیں نے پہلے بھی تُمہیں خبردار کیا تھا، اَور اَب پھر کہتا ہُوں کہ اَیسے کام کرنے والے خُدا کی بادشاہی میں کبھی شریک نہ ہوں گے۔
شادی کرنا سَب لوگوں میں عزّت کی بات سَمجھی جائے اَور شوہر اَور بیوی ایک دُوسرے کے وفادار رہیں اَور اُن کے شادی کا بِستر ناپاک نہ ہونے پایٔے، کیونکہ خُدا زناکاروں اَور زانیوں کی عدالت کرےگا۔
چنانچہ خُدا کی مرضی یہ ہے کہ تُم پاک بنو یعنی جنسی بدفعلی سے بچے رہو۔ اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنے جِسم کو پاکیزہ اَور باعزّت طریقے سے قابُو کرنا سیکھے۔ اَور یہ کام شہوت پرستی سے نہیں اَور نہ غَیریہُودیوں کی طرح جو خُدا کو نہیں جانتی ہیں۔
اَے حرام کارو! کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ دُنیا سے دوستی رکھنا خُدا سے دُشمنی کرناہے؟ جو کویٔی دُنیا کا دوست بننا چاہتاہے وہ اَپنے آپ کو خُدا کا دُشمن بناتا ہے۔
مَیں نے اُسے تَوبہ کرنے کی مہلت دی مگر وہ اَپنی بدچلنی سے تَوبہ کرنا نہیں چاہتی۔ لہٰذا میں اُسے بیماری کے بِستر پر ڈالتا ہُوں اَورجو اُس کے ساتھ زنا کرتے ہیں، اگر وہ اَپنی زناکاری سے تَوبہ نہیں کرتے ہیں تو، میں اُنہیں بھی سخت عذاب میں ڈالوں گا۔