Agradecimento pela família
Agradecer pela família é reconhecer a bênção mais preciosa que Deus nos concede. Os filhos são herança do Senhor — cada membro da família é presente divino a ser celebrado.
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
جَوانی کے بیٹے
زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔
مُبارک ہے وہ آدمی،
جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے!
جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے
تو شرمندہ نہ ہوں گے۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛
اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر،
اَور اُن کی کسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔
ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛
بَلکہ آنے والی نَسل کو
یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،
اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں
کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔
بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں،
اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔
مَیں نے اِس بچّہ کے لیٔے دعا کی اَور یَاہوِہ نے میری مُراد جو مَیں نے اُس سے مانگی تھی پُوری کر دی۔
شُکر گُزاری اَور دعا
میں جَب کبھی تُمہیں یاد کرتا ہُوں تو اَپنے خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں۔
اَور تمہاری وجہ سے اَپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصل ہُوئی ہے، اُس کے بدلے میں کِس طرح تمہارے ذریعہ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں؟
اَے قوموں کے قبیلو! یَاہوِہ کے لیٔے،
جلال اَور قُوّت یَاہوِہ ہی کے لیٔے مخصُوص کرو،
ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔
وہ فضل سے معموُر ہیں اَور ہم سَب نے اُن کی معموُری میں سے فضل پر فضل حاصل کیا ہے۔
عورتوں نے نعومیؔ سے کہا: "یَاہوِہ کی سِتائش ہو کہ اُنہُوں نے آج تُجھے ایک سرپرست رشتہ دار کے بِنا نہیں چھوڑا۔ اُس کا نام سارے اِسرائیل میں مشہُور ہو! وہ تیری زندگی بحال کرےگا اَور تیرے بُڑھاپے میں تُجھے سنبھالے گا۔ کیونکہ تمہاری بہُو نے جو تُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہے اَورجو تمہارے لیٔے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے جِس نے اُس بیٹے کو پیدا کیا ہے۔"
زندہ، ہاں صِرف زندہ ہی تیری سِتائش کریں گے،
جَیسا کہ میں آج کر رہا ہُوں؛
والدین اَپنے بچّوں سے
تیری وفاداری کا ذِکر کرتے ہیں۔