Agradecimento pela vida
Agradecer pela vida é reconhecer que cada respiração é dom de Deus. Toda criatura que tem fôlego louve ao Senhor — porque Ele nos formou e nos sustenta com amor.
ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی حَمد کر۔
میں عمر بھر یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا؛
جَب تک میں زندہ ہُوں، اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اُس وقت میرا قالب آپ سے چھُپا نہ تھا۔
جَب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہاتھا،
جَب مَیں زمین کی گہرائیوں میں مُرتّب کیا جا رہاتھا،
آپ کی آنکھوں نے میرے غَیر مُرتّب اجزا کو دیکھا تھا؛
میرے مُقرّرہ ایّام کا کُل حِساب آپ کی کِتاب میں درج کر دیا گیا تھا،
حالانکہ اُن میں سے ایک کا بھی وُجُود نہیں تھا۔
میں عمر بھر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاتا رہُوں گا؛
اَور جَب تک جیتا رہُوں گا، میں اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
میرا مُراقبہ بھی اُن کو پسند آئے،
کیونکہ یَاہوِہ ہی میری خُوشی کا ذریعہ ہیں۔
جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔
اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛
ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔
شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں
اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛
اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔
اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت
کس قدر بیش قیمتی ہے!
کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ،
سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔
وہ آپ کے گھر کی نِعمتوں سے فیضیاب ہوتے ہیں؛
اَور آپ اَپنی خُوشنودی کے دریا میں سے اُنہیں پِلاتے ہیں۔
کیونکہ زندگی کا چشمہ آپ کے پاس ہے؛
اَور آپ کے نُور کی بدولت ہم رَوشنی پاتے ہیں۔
اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی تمجید کروں گا،
کیونکہ آپ نے مُجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سربُلند کیا
اَور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے کا موقع نہ دیا۔
اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں نے آپ سے فریاد کی،
اَور آپ نے مُجھے شفا بخشی۔
اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے پاتال میں سے نکال لائے ہیں؛
اَور آپ نے مُجھے قبر میں نہیں جانے دیا۔
اَے یَاہوِہ، میں اَپنے پُورے دِل سے آپ کی تمجید کروں گا؛
اَور آپ کے تمام عجِیب کارناموں کا ذِکر کروں گا۔
مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛
اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔
ہر بات میں ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔
فضل کی دولت
ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی تعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔
شُکر خُدا کا اُس کی اُس بخشش کے لیٔے جو بَیان سے باہر ہے!
اَور خُوشی سے خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے تُمہیں نُور کی بادشاہی میں اَپنے مُقدّس لوگوں کی مِیراث میں شامل ہونے کے لائق بنایا، کیونکہ خُدا نے ہمیں تاریکی کے قبضہ سے چُھڑا کر اَپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا ہے، اُسی عزیز بیٹے کے ذریعہ ہمیں مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی مِلی ہے۔
حُضُور یِسوعؔ المسیح کی عظمت
اِبن خُدا پوشیدہ خُدا کی صورت اَور تمام مخلُوقات میں پہلوٹھے ہیں۔ کیونکہ المسیح کے وسیلہ سے سَب کچھ خلق کیا گیا: چاہے وہ چیزیں آسمان کی ہوں یا زمین کی، نموُدار ہوں یا پوشیدہ، شاہی تخت ہوں یا اُن کی قُوّتیں، حُکمران ہوں یا تمام صاحبِ اِختیار؛ سَب چیزیں المسیح کے ذریعہ اَور اُن ہی کے خاطِر پیدا ہُوئی ہیں۔ وہ سَب چیزوں سے پہلے ہیں اَور المسیح میں ہی سَب چیزیں قائِم ہیں۔
جَب تُم کھا کر سَیر ہو جاؤ تو یَاہوِہ اَپنے خُدا کی تمجید کرنا کہ اُنہُوں نے تُمہیں بہترین مُلک عنایت کیا ہے۔
اَے خُداوؔند، آپ نے میرا مُقدّمہ اَپنے ہاتھ میں لیا،
اَور میری جان بچائی۔
میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛
زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔
لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا،
میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔"
جَب میری زندگی ختم ہو رہی تھی،
تَب اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ کو یاد کیا،
اَور میری دعا آپ کے بیت المُقدّس میں
آپ کے حُضُور میں پہُنچی۔