Ajuda
Deus é nosso auxílio e socorro em todo tempo. Ele não dorme nem cochila. O Senhor é nosso ajudador — não precisamos temer o que o homem possa nos fazer.
میری مدد یَاہوِہ کی طرف سے ہے،
جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،
مُصیبت میں مُستعد مددگار
یقیناً خُدا ہی میرے مددگار ہیں؛
خُداوؔند ہی ہیں جو میری جان کو سنبھالتے ہیں۔
راستبازوں کی نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے؛
مُصیبت کے وقت وہ اُن کا محکم قلعہ ہیں۔
یَاہوِہ اُن کی مدد کرتے اَور اُنہیں رِہائی بخشتے ہیں؛
وہ اُنہیں بدکاروں سے چُھڑاتے اَور بچا لیتے ہیں،
کیونکہ وہ لوگ اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
اَے میرے مُنجّی خُداوؔند،
میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔
اَے ہمارے مُنجّی خُدا! اَپنے نام کے جلال کی خاطِر،
ہماری مدد کریں؛
اَپنے نام کی خاطِر
ہمیں نَجات دیں اَور ہمارے گُناہ بخش دیں۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو،
کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔
یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛
میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔
اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے
اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔
اگر یَاہوِہ نے میری مدد نہ کی ہوتی،
تو میں بہت جلد عالمِ خاموشی میں جا بسا ہوتا۔
کیونکہ مَیں یَاہوِہ، تیرا خُدا ہُوں،
جو تیرا داہنا ہاتھ تھامتا ہے
اَور تُجھ سے کہتاہے، ڈر مت؛
مَیں تیری مدد کروں گا۔
آپ مُجھے اَپنی فتح کی سِپر دیتے ہیں؛
آپ کی بندہ پروری نے مُجھے بڑا بنا دیا ہے۔
"اَے محنت کشو اَور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگوں، میرے پاس آؤ اَور مَیں تُمہیں آرام بخشوں گا۔
اَور مَیں باپ سے درخواست کروں گا، اَور وہ تُمہیں ایک اَور مددگار بخشےگا تاکہ وہ ہمیشہ تک تمہارے ساتھ رہے۔
اِسی طرح رُوح ہماری کمزوری میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم تُو یہ بھی نہیں جانتے کہ کِس چیز کے لیٔے دعا کریں لیکن پاک رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے کہ لفظوں میں اُن کا بَیان نہیں ہو سَکتا۔ اَور وہ جو ہمارے دِلوں کو پرکھتا ہے پاک رُوح کی غرض کو جانتا ہے کیونکہ پاک رُوح خُدا کی مرضی کے مُطابق مُقدّسین کی شفاعت کرتا ہے۔
اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،
اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛
اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،
اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔
اَپنی ساری فکریں اُس خُدا پر ڈال دو کیونکہ وہ تمہاری فکر کرتا ہے۔