Aliança
A aliança é o modo como Deus se relaciona com seu povo. Da aliança com Noé à Nova Aliança em Cristo, Deus se compromete com amor e fidelidade irrevogáveis.
Alianças com Israel
Deus firmou aliança com Abraão, Moisés e Davi. No arco-íris, na lei, nas promessas — Ele é o Deus da aliança.
تَب خُدا نے نوحؔا اَور اُن کے بیٹوں سے کہا، "اَب مَیں تُم سے اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل سے عہد کرتا ہُوں اَور اِس کے علاوہ سَب جانداروں سے جو تمہارے ساتھ ہیں، کیا پرندے، کیا مویشی اَور کیا سَب جنگلی جانور جو تمہارے ساتھ جہاز سے باہر نکلے یعنی زمین پر مَوجُود ہر جاندار سے عہد کرتا ہُوں۔ مَیں تُم سے عہد کرتا ہُوں کہ پھر کبھی کویٔی جاندار سیلابی پانی سے ہلاک نہ ہوگا اَور نہ ہی زمین کو تباہ کرنے کے لیٔے پھر کبھی سیلاب آئے گا۔"
اَور خُدا نے فرمایا، "اَورجو عہد مَیں اَپنے اَور تمہارے اَور ہر جاندار کے درمیان باندھتا ہُوں جو تمہارے ساتھ ہیں، اَورجو عہد آنے والی پُشتوں کے لیٔے ہے، اُس کا نِشان یہ ہے: مَیں نے بادلوں میں اَپنی قوسِ قُزح کو قائِم کیا ہے، اَور وہ میرے اَور زمین کے درمیان عہد کا نِشان ہوگی۔
مَیں تُم سے عہد کرتا ہُوں کہ پھر کبھی کویٔی جاندار سیلابی پانی سے ہلاک نہ ہوگا اَور نہ ہی زمین کو تباہ کرنے کے لیٔے پھر کبھی سیلاب آئے گا۔"
مَیں نے بادلوں میں اَپنی قوسِ قُزح کو قائِم کیا ہے، اَور وہ میرے اَور زمین کے درمیان عہد کا نِشان ہوگی۔
اُس روز یَاہوِہ نے اَبرامؔ کے ساتھ عہد باندھا اَور فرمایا، "مَیں نے مِصر کی ندی سے لے کر بڑے ندی یعنی بڑی ندی فراتؔ تک کی زمین تمہاری نَسل کو عطا کی ہے۔ یعنی قینیوں، قنیزیوں، قدمونیوں، حِتّیوں، پَرزّیوں، رفائیّو اَور امُوریوں، کنعانیوں، گِرگاشیوں اَور یبُوسیوں اِن سبھوں کی زمین۔"
تَب اَبرامؔ مُنہ کے بَل گِرے اَور خُدا نے اُن سے فرمایا، "جہاں تک میرا تعلّق ہے، میرا تمہارے ساتھ یہ عہد ہے کہ تُم کیٔی قوموں کے باپ ہوگے۔ اَب سے تُم اَبرامؔ نہ کہلاؤگے بَلکہ تمہارا نام اَبراہامؔ ہوگا کیونکہ مَیں نے تُمہیں بہت سِی قوموں کا باپ مُقرّر کیا ہے۔ مَیں تُمہیں بہت برومند کروں گا اَور تمہاری نَسل سے کیٔی قومیں پیدا کروں گا اَور تمہاری اَولاد میں بادشاہ برپا ہوں گے۔ میں اَپنے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان اُن کی آئندہ پُشتوں کے لیٔے اَپنا عہد باندھوں گا جو اَبدی عہد ہوگا کہ میں تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کا خُدا رہُوں گا۔ اَور مَیں تُمہیں اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کو کنعانؔ کا سارا مُلک جِس میں اَب تُم پردیسی ہو، ایک اَبدی مِیراث کے طور پر بخشوں گا اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔"
پھر خُدا نے اَبراہامؔ سے فرمایا، "تُم میرے عہد کو ضروُر ماَننا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل پُشت در پُشت اُسے مانے۔ اَور میرا عہد جو میرے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان ہے اَور جسے تُم مانوگے، یہ ہے کہ تُم میں سے ہر فرزندِ نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔ تُم اَپنا اَپنا ختنہ کرا لو اَور یہ اُس عہد کا نِشان ہوگا جو میرے اَور تمہارے درمیان ہے۔
چودھویں بَرس کِدرلاعُیمرؔ اَور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اَور رفائیمؔ کو عَستِروت قرنائم میں زُوزیم کو ہامؔ میں اَور ایمیمؔ کو شاوِہ قِریتائم میں۔
اَب اگر تُم پُوری طرح میری فرمانبرداری کرو اَور میرے عہد پر چلو تو تمام قوموں میں سے تُم ہی میری خاص مِلکیّت ٹھہروگے حالانکہ ساری زمین میری ہے۔
"اَور مَیں تمہاری سرحدیں بحرِقُلزمؔ سے لے کر فلسطینیوں کے بہر تک اَور بیابان سے لے کر دریائے فراتؔ تک مُقرّر کروں گا اَور اُس مُلک میں رہنے والوں کو تمہارے قبضہ میں دے دُوں گا اَور تُم اُنہیں اَپنے سامنے سے نکال دوگے۔ تُم اُن سے یا اُن کے معبُودوں سے کویٔی عہد نہ باندھنا۔
تَب یَاہوِہ نے کہا: "مَیں تمہارے ساتھ ایک عہد باندھ رہا ہُوں اَور تمہارے سَب لوگوں کے سامنے اَیسے عجائب کروں گا جو تمام دُنیا میں پہلے کبھی کسی بھی قوم میں نہیں کئے گیٔے۔ اَور وہ لوگ جِن کے درمیان تُم رہتے ہو دیکھیں گے کہ وہ کام جو مَیں یَاہوِہ تمہارے لیٔے کروں گا کتنا مُہیب ہے۔
اَور مَوشہ چالیس دِن اَور چالیس رات بغیر کچھ کھائے پیئے وہیں یَاہوِہ کے ساتھ رہے اَور اُس نے اُن تختیوں پر عہد کی باتیں یعنی اُن دس اَحکام کو لِکھّا۔
اَور مَوشہ چالیس دِن اَور چالیس رات بغیر کچھ کھائے پیئے وہیں یَاہوِہ کے ساتھ رہے اَور اُس نے اُن تختیوں پر عہد کی باتیں یعنی اُن دس اَحکام کو لِکھّا۔
تَب یَاہوِہ نے اَپنے عہد کے دسوں اَحکام تُم پر ظاہر کئے اَور اُنہیں ماننے کا حُکم دیا اَور پھر اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ دیا۔
چنانچہ جان لو کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی حقیقی خُدا ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں، اَورجو اُن سے مَحَبّت رکھتے اَور اُن کے اَحکام کو مانتے ہیں، اُن پر ہزار پُشتوں تک اَپنے عہد اَور بے پناہ مَحَبّت کو قائِم رکھتے ہیں۔
Alianças renovadas
O povo renovava a aliança diante do Senhor. A fidelidade de Deus permanece mesmo quando o povo falha.
تَب لوگوں نے یردنؔ کے پار جانے کے لیٔے اَپنی چھاؤنی سے کوچ کیا اَور عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے کاہِنؔ اُن کے آگے آگے ہو لیٔے۔ فصل کے تمام ایّام میں یردنؔ کا پانی اَپنے کناروں سے اُوپر چڑھ کر بہا کرتا ہے۔ پھر بھی جوں ہی صندُوق اُٹھانے والے کاہِنؔ یردنؔ پر پہُنچے اَور اُن کے قدموں نے کنارے کے پانی کو چھُوا، تو جو پانی اُوپر کی طرف سے بہہ کر آ رہاتھا وہ بہت دُور آدمؔ کے شہر کے پاس جو ضارِتھانؔ کے پاس ہے رُک کر ایک ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اَورجو پانی نیچے عراباہؔ کے سمُندر یعنی بحرمُردار کی طرف جاتا ہے وہ بالکُل الگ ہو چُکاتھا اَور لوگ عَین یریحوؔ کے مقابل پار اُترگئے۔ اَور جَب تمام اِسرائیلی پار اُتر رہے تھے تو جو کاہِنؔ یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے تھے وہ یردنؔ کے درمیان خشک زمین پر ڈٹ کر کھڑے رہے جَب تک کہ ساری قوم خشک زمین پر سے گزر نہ گئی۔
اَور یہویادعؔ نے اِس موقع پر یَاہوِہ اَور بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان یہ عہد باندھا کی وہ صِرف یَاہوِہ کے لوگ ہوں گے۔ اَور یہویادعؔ نے بادشاہ اَور لوگوں کے درمیان بھی ایک عہد قائِم کرایا۔
تَب بادشاہ نے سُتون کے پاس کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں یہ عہد کیا کہ وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے۔ اُس کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین کو اَپنے سارے دِل اَور ساری جان سے عَمل کریں گے اَور عہدنامہ کی ساری باتوں پرجو اِس کِتاب میں مرقوم ہیں عَمل کریں گے۔ تَب وہاں مَوجُود سَب عوام نے اُس عہد پر قائِم رہنے کا عہد لیا۔
لہٰذا فوراً بادشاہ یہُورامؔ سامریہؔ سے روانہ ہُوا اَور سارے بنی اِسرائیل فَوج کو جمع کیا۔ اُس نے شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کو بھی یہ پیغام بھیجا: "مُوآب کا بادشاہ مُجھ سے باغی ہو گیا ہے۔ کیا مُوآب سے جنگ کرنے کے لیٔے آپ میری ساتھ چلیں گے؟"
یہوشافاطؔ نے جَواب دیا، "بے شک مَیں آپ کے ساتھ چلُوں گا کیونکہ مَیں اَور آپ الگ نہیں ہیں، میری فَوج آپ کی فَوج ہے اَور میرے گھوڑے آپ کے گھوڑے ہیں۔"
لہٰذا یُوناتانؔ نے داویؔد کے گھرانے کے ساتھ یہ کہتے ہُوئے عہد باندھا، "یَاہوِہ داویؔد کے دُشمنوں سے اِنتقام لیں۔" اَور یُوناتانؔ نے اُس مَحَبّت کے باعث جو اُسے داویؔد سے تھی اُسے دوبارہ قَسم کھانے کو کہا کیونکہ وہ اُس سے اَپنی جان کے برابر مَحَبّت رکھتا تھا۔
یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، "الیعزرؔ کے بیٹے فِنحاسؔ نے جو اَہرونؔ کاہِنؔ کا پوتا ہے میرے قہر کو بنی اِسرائیل پر سے ہٹا دیا کیونکہ اُس نے اُن کے درمیان میرے لیٔے اَپنی غیرت کا اَیسا مظاہرہ کیا کہ مَیں نے اَپنی غیرت کے جوش میں اُنہیں نابود نہیں کیا اِس لیٔے اُس سے کہہ کہ میں اُس کے ساتھ اَپنا عہدِ اَمن باندھ رہا ہُوں۔ وہ اُس کے اَور اُس کی اَولاد کے لیٔے دائمی کہانت کا عہد ہوگا کیونکہ وہ اَپنے خُدا کے واسطے غیرت مند ہُوا اَور اُس نے بنی اِسرائیل کے لیٔے کفّارہ دیا۔"
جَب مَوشہ یَاہوِہ سے باتیں کرنے کے لیٔے خیمہ اِجتماع میں داخل ہُوا تو اُس نے کفّارہ کے سرپوش پر سے جو عہد کے صندُوق کے اُوپر رکھا ہُوا تھا دونوں کروبیوں کے درمیان سے وہ آواز سُنی جو اُس سے مُخاطِب تھی اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کے ساتھ باتیں کیں۔
یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: "بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن کے آبائی قبیلوں کے سرداروں سے فی کس ایک عصا کے حِساب سے بَارہ عصے لیٔے جایٔیں اَور ہر آدمی کا نام اُس کے عصا پر لِکھّا جائے۔ لیوی کے عصا پر اَہرونؔ کا نام لِکھنا کیونکہ ہر آبائی قبیلہ کے سردار کے لیٔے ایک عصا ہوگا اَور اُنہیں خیمہ اِجتماع میں عہد کے صندُوق کے سامنے جہاں میں تُم سے مُلاقات کرتا ہُوں رکھ دیں۔ اَور جِس شخص کو میں چُنوں گا اُس کے عصا میں سے کونپلیں پھوٹ نکلیں گی اَور مَیں بنی اِسرائیل کے تمہارے خِلاف مُتواتر بُڑبُڑانے سے چھُٹکارا پاؤں گا۔"
چنانچہ مَوشہ نے بنی اِسرائیل سے گُفتگو کی اَور اُن کے سرداروں نے ہر آبائی قبیلہ کے سردار کے پیچھے ایک عصا کے حِساب سے بَارہ عصے اُسے دئیے اَور اَہرونؔ کا عصا بھی اُن میں تھا۔ مَوشہ نے سارے عصے لے کر عہد کا خیمہ میں یَاہوِہ کے حُضُور رکھ دئیے۔
دُوسرے دِن جَب مَوشہ عہد کے خیمہ میں داخل ہُوا تو دیکھا کہ اَہرونؔ کے عصا میں جو لیویوں کے خاندان کی نُمائندگی کرتا تھا نہ صِرف کونپلیں پھوٹی ہُوئی تھیں بَلکہ پھُول بھی کھِلے ہویٔے تھے اَور بادام بھی لگے ہویٔے تھے۔ تَب مَوشہ وہ سارے عصے یَاہوِہ کے حُضُور سے نکال کر تمام بنی اِسرائیل کے پاس لے گئے۔ اُنہُوں نے اُنہیں دیکھا اَور ہر آدمی نے اَپنا اَپنا عصا لے لیا۔
یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، "اَہرونؔ کے عصا کو عہد کے صندُوق کے آگے پھر رکھ دیں تاکہ وہ اُن باغیوں کے لیٔے ایک نِشان کے طور پر رکھا رہے۔ اِس سے اُن کا میرے خِلاف بُڑبُڑانا ختم ہو جائے گا تاکہ وہ مَر نہ جایٔیں۔" مَوشہ نے ٹھیک وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا تھا۔
ایک بار پھر بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اَور اُن کی بدی کی وجہ سے یَاہوِہ نے مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کو اِسرائیل پر حاوی کر دیا۔ عِگلونؔ بنی عمُّون اَور بنی عمالیق کو اَپنے ساتھ لے کر آیا اَور اِسرائیل پر حملہ کرکے کھجوروں کے شہر پر قبضہ کر لیا۔
Nova Aliança
Eis que dias vêm em que farei nova aliança. Jesus é mediador de uma aliança superior, fundamentada em melhores promessas.
"دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں،
"جَب مَیں بنی اِسرائیل
اَور بنی یہُوداہؔ کے ساتھ
ایک نیا عہد باندھوں گا۔
جو اُس عہد کی مانند نہ ہوگا
جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ،
اُس وقت باندھا تھا،
جَب مَیں نے اُن کا ہاتھ پکڑکر،
اُنہیں مِصر سے باہر نکالا تھا،
کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑ ڈالا تھا،
حالانکہ میں اُن کا شوہر تھا،"
یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔
"جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ،
اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے،" یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
"مَیں اَپنے آئین اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا
اَور اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا۔
مَیں اُن کا خُدا ہوں گا،
اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔
اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کو
یا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا، ’تُم یَاہوِہ کو پہچانو،‘
کیونکہ وہ سَب مُجھے نزدیکی سے جان لیں گے،
چُھوٹے سے لے کر بڑے تک،"
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے
"اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گا،
اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔"
"یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’اگر تُم میرا وہ عہد جو مَیں نے دِن اَور رات سے باندھا ہے، توڑ سکو تاکہ دِن اَور رات اَپنے مُقرّرہ وقت پر نموُدار نہ ہوں۔ تبھی جو عہد مَیں نے اَپنے خادِم داویؔد اَور لیویوں سے کیا ہے، جو کاہِنؔ کے طور پر میری خدمت کرتے ہیں، ٹوٹ سکتا ہے، اَور تَب داویؔد کی نَسل میں اُس کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے کویٔی نہ ہوگا۔
اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمیانی ہے تاکہ جتنے لوگوں کو خُدا نے بُلایا ہے اُنہیں خُدا کے وعدہ کے مُطابق اَبدی مِیراث حاصل ہو، اَور یہ صِرف اِس لیٔے ممکن ہُوا کیونکہ المسیح نے مَر کر فدیہ دیا تاکہ لوگ اُن گُناہوں سے نَجات پائیں جو اُن سے اُس وقت سرزد ہویٔے تھے، جَب وہ پہلے عہد کے تحت تھے۔
اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمیانی ہے تاکہ جتنے لوگوں کو خُدا نے بُلایا ہے اُنہیں خُدا کے وعدہ کے مُطابق اَبدی مِیراث حاصل ہو، اَور یہ صِرف اِس لیٔے ممکن ہُوا کیونکہ المسیح نے مَر کر فدیہ دیا تاکہ لوگ اُن گُناہوں سے نَجات پائیں جو اُن سے اُس وقت سرزد ہویٔے تھے، جَب وہ پہلے عہد کے تحت تھے۔
مگر جو خدمت اَب یِسوعؔ کو بطور کاہِنؔ حاصل ہویٔی ہے وہ اُس پُرانے کہانت سے زِیادہ افضل ہے، کیونکہ جِس عہد کا وہ درمیانی ہے وہ پُرانے عہد سے زِیادہ افضل ہے کیونکہ یہ نیا عہد بہتر وعدوں کی بُنیاد پر باندھا گیا ہے۔
اَب خُدا جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے، جو اَبدی عہد کے خُون کے باعث، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَور بھیڑوں کے عظیم چرواہے کو مُردوں میں سے زندہ کرکے اُٹھالیا، وُہی خُدا تُمہیں ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کر سکو، اَورجو کچھ اُس کی نظر میں پسندِیدہ ہے، اُسے یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہم میں بھی پیدا کرے۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔
جِس نے ہمیں نئے عہد کے خادِم ہونے کے لائق بھی کیا۔ تحریری نظام کے نہیں بَلکہ رُوح کے خادِم ہیں؛ کیونکہ تحریری نظام مار ڈالتا ہے، مگر پاک رُوح زندگی عطا کرتی ہے۔
یہ باتیں تمثیل کے طور پر ہیں: اِس لیٔے یہ عورتیں گویا دو عہد ہیں۔ ہاگارؔ اُس عہد کی مثال ہے جو کوہِ سِینؔائی پر باندھا گیا: اَور جِس سے غُلام ہی پیدا ہوتے ہیں۔ اَور وہ ہاگارؔ، عربؔ کے کوہِ سِینؔائی کی مانِند ہے جِس کا مُقابلہ مَوجُودہ یروشلیمؔ سے کیا جا سَکتا ہے، جو اَپنے لڑکوں یعنی باشِندوں سمیت غُلامی میں ہے۔ مگر آسمانی یروشلیمؔ آزاد ہے اَور وُہی ہماری ماں ہے۔
Fidelidade da aliança
A aliança de Deus é eterna. Ele não quebra seu pacto nem altera o que saiu dos seus lábios.
لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر
اَزل سے اَبد تک،
اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔
یعنی اُن کے ساتھ جو اُن کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اَور اُن کے فرمان کی اِطاعت کرنا یاد رکھتے ہیں۔
اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ جہاں تک میرا تعلّق ہے اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہے۔ میری رُوح جو تُجھ پر ہے اَور میرا کلام جو مَیں نے تیرے مُنہ میں ڈالا ہے وہ آج سے لے کر اَبد تک نہ تیری نَسل کے مُنہ سے، نہ تیری نَسل کی نَسل کے مُنہ سے جُدا ہونے پایٔےگا۔
" ’مَیں اُن کے ساتھ عہدِ اَمن باندھوں گا اَور مُلک کو جنگلی جانوروں سے خالی کر دُوں گا تاکہ وہ بیابان میں رہ سکیں اَور جنگلوں میں سلامتی سے سو سکیں۔
یَاہوِہ خُود تمہارے آگے آگے جا رہے ہیں اَور وہ تمہارے ساتھ رہیں گے؛ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔ لہٰذا ڈرو مت اَور نہ ہمّت ہارو۔"
اَور وہ حُکمران ایک ہفتہ یعنی سات سال کے لیٔے بہُتوں سے عہد باندھے گا اَور اُس ہفتہ کے درمیان وہ قُربانی اَور نذر موقُوف کر دے گا اَور وہ بیت المُقدّس میں ایک تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے کو قائِم کرےگا جو تباہی کا باعث ہوگا۔ یہ تَب تک ہوتا رہے گا جَب تک کہ مُقرّر وقت کے آخِر میں اُس حُکمران پر یہ تباہی نازل نہ کر دی جائے۔"
"جُنوب کا بادشاہ زور پکڑے گا لیکن اُس کا ایک حاکم اُس سے بھی زِیادہ طاقتور ہوگا اَور وہ اَپنی سلطنت پر بڑے اِختیار سے قابض رہے گا۔ چند سالوں کے بعد وہ دونوں آپَس میں مِل جایٔیں گے۔ جُنوب کے بادشاہ کی بیٹی شمال کے بادشاہ کے پاس جائے گی تاکہ رشتہ میں بندھ جائے اَور اِتّحاد قائِم ہو۔ لیکن وہ اَپنا اقتداری قُوّت قائِم نہ رکھ سکے گی اَور نہ شمال کا بادشاہ قائِم رہے گا اَور نہ ہی اُس کا اقتدار۔ اُن دِنوں میں جُنوب کے بادشاہ کی بیٹی اَپنے شاہی ہم رکاب دستہ، اَپنے باپ اَور اَپنے مددگاروں سمیت ترک کر دی جائے گی۔
تَب حملہ آور لشکر جیسا چاہے کرےگا۔ کویٔی اُس کے خِلاف کھڑا نہ رہ سکےگا اَور وہ اُس خُوبصورت مُلک میں آکر قابض ہو جائیں گے اَور اُس مُلک کو تباہ کرنے کی قُوّت اُن کے پاس ہوگی۔ تَب وہ یہ اِرادہ کرےگا کہ اَپنی مملکت کی تمام شان و شوکت کے ساتھ اُس میں داخل ہوگا اَور وہ جُنوب کے بادشاہ کے ساتھ عہد کرےگا اَور وہ اَپنی لڑکی کی شادی اُس سے کرےگا تاکہ اُس کی بادشاہی کا تختہ پلٹ سکے لیکن اُس کے منصُوبے کامیاب نہ ہوں گے اَور نہ ہی اُس سے اُسے کویٔی بھلا ہوگا۔
"مَیں نے اَپنی آنکھوں سے عہد کیا
کہ میں کسی جَوان لڑکی کو بُری نگاہ سے نہ دیکھوں گا۔
وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے،
اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،
جِس نے اَپنی جَوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیا
اَور اُس عہد کو بھُول گئی جو اُس نے خُدا کے سامنے باندھا تھا۔