Alma
A alma é a parte mais íntima do ser humano — sede da vida, dos afetos e do encontro com Deus. A Bíblia convida a cuidar da alma com zelo e a aquietá-la diante do Senhor.
A alma diante de Deus
Bendize ao Senhor, ó minha alma! A alma suspira por Deus como a corça suspira pelas águas — com sede de eternidade.
اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر؛
اَور میرے جِسم کا ایک ایک حِصّہ آپ کے پاک نام کو مُبارک کہہ۔
اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں،
مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛
خشک اَور پیاسی زمین میں
جہاں پانی نہیں ہے،
میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے،
اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔
اَے میری جان، تُو کیوں اُداس ہے؟
اَور تُو میرے اَندر اِس قدر بےچین کیوں ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ،
کیونکہ مَیں پھر اَپنے مُنجّی اَور اَپنے خُدا کی
سِتائش کروں گا۔
میری جان صِرف خُدا ہی میں تسکین پاتی ہے؛
میری نَجات اُسی سے ہے۔
میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے،
اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔
جَب مَیں، جِس کا آپ نے فدیہ دیا
آپ کی مدح سرائی کروں۔
تو میرے لب خُوشی سے للکاریں گے۔
یَاہوِہ کے آئین کامل ہے،
جو جان کو تقویّت بخشتی ہے،
یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں،
جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اَے یَاہوِہ، دروغ گو لبوں
اَور دغاباز زبان سے مُجھے بچائیں۔
Cuidar da alma
Que aproveita ao homem ganhar o mundo inteiro e perder a sua alma? Buscar a Deus de toda alma é o caminho da vida.
آدمی اگر ساری دُنیا حاصل کر لے، مگر اَپنی جان کا نُقصان اُٹھائے اُسے کیا فائدہ ہوگا؟ یا آدمی اَپنی جان کے بدلے میں کیا دے گا؟
یِسوعؔ نے جَواب دیا: " ’تُم خُداوؔند اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان اَور اَپنی ساری عقل سے مَحَبّت رکھو۔‘
اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔
لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔
لیکن خیال رہے کہ تُم اُن اَحکام اَور آئین پر ہمیشہ عَمل کرتے رہنا جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے تُمہیں دی ہے۔ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھنا اَور اُن کی سَب راہوں پر چلنا اَور اُن کے حُکموں کو ماَننا، اُن سے لپٹے رہنا اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی خدمت کرنا۔"
"اَب دیکھو میں آج اُسی راستے جانے والا ہُوں جو سارے جہاں کا ہے۔ اَور تُم اَپنے سارے دِل اَور جان سے جانتے ہو کہ اُن سَب اَچھّے وعدوں میں سے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُم سے کئے ایک بھی پُورا ہُوئے بغیر نہ رہا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔ کویٔی ایک بھی پُورا ہُوئے بغیر نہیں رہا۔
تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور پاؤگے بھی جَب تُم مُجھے اَپنے پُورے دِل سے ڈھونڈوگے۔
یَاہوِہ فرماتے ہیں:
"چوراہوں پر کھڑے ہوکر دیکھو؛
اَور قدیم راہوں کی بابت دریافت کرو،
پُوچھو کہ سَب سے بہترین راستہ کون سا ہے اَور اُسی راہ پر چلو،
تَب تمہاری جان راحت پایٔے گی۔
لیکن تُم نے اعلان کیا، ’ہم اُس راہ پر نہ چلیں گے۔‘
دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں،
وہ جان کے لیٔے میٹھی اَور ہڈیّوں کے لیٔے شفا بخش ہوتی ہیں۔
میرے عزیز! میں یہ دعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تو رُوحانی طور پر ترقّی کر رہاہے اُسی طرح سَب باتوں میں ترقّی کرے اَور تندرست رہے۔