Pular para o conteúdo
Publicidade

Amigo

Por Bíblia Online

O amigo verdadeiro é dádiva rara de Deus. Ele ama em todo tempo, fala a verdade em amor, aconselha com sabedoria e permanece fiel nas adversidades da vida.

Amizade verdadeira

Há amigo mais chegado que um irmão. Em todo tempo ama o amigo. O perfume e o incenso alegram o coração — assim o conselho doce do amigo.

بہت سے دوست رکھنے والا آدمی تباہ و برباد ہو سَکتا ہے،

لیکن کویٔی اَیسا دوست بھی ہوتاہے جو بھایٔی سے بھی زِیادہ مَحَبّت دِکھاتا ہے۔

دوست ہر وقت مَحَبّت دِکھاتا ہے،

لیکن بھایٔی مُصیبت میں کام آنے کے لیٔے پیدا ہوتاہے۔

عطر اَور لوبان دِل کو فرحت بخشتے ہیں،

اِسی طرح دوست کی سچّی مشورت سے جان راحت پاتی ہے۔

جِس طرح لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے،

وَیسے ہی ایک آدمی دُوسرے آدمی کی ذہانت کو تیز کرنے کا باعث بنتا ہے۔

چھپی مَحَبّت سے

کھُلی ملامت بہتر ہے۔

جو زخم عزیز دوست کے ہاتھ سے لگیں، اُن پر بھروسا کیا جا سَکتا ہے،

لیکن دُشمن کے بوسے شُمار میں زِیادہ ہوتے ہیں۔

اَپنے دوست اَور اَپنے باپ کے دوست کو ترک نہ کرو،

اَور جَب تُم پر مُصیبت آ پڑے تو اَپنے بھایٔی کے گھر نہ جاؤ۔

قریب رہنے والا ہمسایہ دُور رہنے والے بھایٔی سے بہتر ہے۔

جو دانشمندی کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ دانشمند بنتا ہے،

لیکن احمقوں کا ساتھی نُقصان اُٹھاتا ہے۔

تیسرا قول

غُصّہ ور آدمی سے دوستی نہ کرو،

اَور غضبناک آدمی سے رابطہ نہ رکھو۔

کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اُس کے ضوابط سیکھو

اَور اَپنے آپ کو پھندے میں پھنسا لو۔

اکثر آدمی دعویٰ کرتے ہیں کہ اُن کی لافانی مَحَبّت ہے،

لیکن وفادار آدمی کسے ملے گا؟

دولت بہت سے دوست لے آتی ہے،

لیکن غریب کا دوست بھی اُس سے الگ ہو جاتا ہے۔

Jesus, o amigo

Já não vos chamo servos, mas amigos. O maior amor é dar a vida pelo amigo. Jesus é o amigo que nunca falha.

اِس سے زِیادہ مَحَبّت کویٔی نہیں کرتا: اَپنی جان اَپنے دوستوں کے لیٔے قُربان کر دے۔ تُم میرے دوست ہو بشرطیکہ میرے حُکم پر عَمل کرتے رہو۔ اَب سے میں تُمہیں خادِم نہیں کہُوں گا، کیونکہ خادِم نہیں جانتا کہ اُس کا مالک کیا کرتا ہے۔ بَلکہ، مَیں نے تُمہیں دوست ماناہے کیونکہ سَب کُچھ جو مَیں نے باپ سے سُنا ہے تُمہیں بَیان کر دیا ہے۔

میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مَحَبّت رکھی تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔ اِس سے زِیادہ مَحَبّت کویٔی نہیں کرتا: اَپنی جان اَپنے دوستوں کے لیٔے قُربان کر دے۔

اَے عزیز دوستوں! جَب خُدا نے ہم سے اَیسی مَحَبّت رکھی تو لازِم ہے کہ ہم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا لیکن اگر ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہمارے اَندر رہتاہے اَور اُس کی مَحَبّت ہمارے دِلوں میں کامِل ہو جاتی ہے۔

ہم نے مَحَبّت کو اِسی سے جاناہے کہ یِسوعؔ نے ہمارے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔ اَور ہم پر بھی یہ فرض ہے کہ ہم اَپنے بھائیوں کے واسطے اَپنی جان قُربان کریں۔ اگر کسی کے پاس دُنیا کا مال مَوجُود ہے لیکن وہ اَپنے بھایٔی کو مُحتاج دیکھ کر اُس پر رحم کرنے سے باز رہتاہے تو خُدا کی مَحَبّت اُس میں کِس طرح قائِم رہ سکتی ہے؟ اَے عزیز فرزندوں! ہم محض کلام اَور زبان ہی سے نہیں بَلکہ حقیقی طور سے اَور اَپنے عَمل سے بھی مَحَبّت کا اِظہار کریں۔

اَور یُوں کِتاب مُقدّس کی یہ بات پُوری ہویٔی، "حضرت اَبراہامؔ خُدا پر ایمان لایٔے اَور یہ اُن کے واسطے راستبازی شُمار کیا گیا،" اَور وہ خُدا کے خلیل کہلائے۔

باہمی مَحَبّت کے لیٔے خُود کو وقف کرو۔ عزّت کی رُو سے دُوسرے کو اَپنے سے بہتر سمجھو۔

Companheiros de fé

Dois são melhores do que um. Os companheiros de fé se fortalecem mutuamente e caminham juntos com o Senhor.

ایک سے بہتر دو ہوتے ہیں،

کیونکہ اُنہیں اَپنے کام سے بڑا فائدہ ہوتاہے:

اَور اگر اُن میں سے ایک نیچے گِر جائے تو،

دُوسرا اَپنے دوست کو اُوپر اُٹھالے گا۔

لیکن افسوس اُس آدمی پرجو گرتا ہے

اَور اُسے اُٹھانے والا کویٔی دُوسرہ مَوجُود نہیں ہوتا!

یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے

کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں!

یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا،

اَور داڑھی تک جا پہُنچا،

یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک،

اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔

گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے

جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔

کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت،

بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔

میں اُن سَب کا رفیق ہُوں جو آپ کا خوف مانتے ہیں،

اَورجو آپ کے فرمانوں پر چلتے ہیں۔

اَور یُوناتانؔ نے داویؔد کے ساتھ عہد باندھا کیونکہ وہ اُن سے اَپنی جان کے برابر مَحَبّت رکھتے تھے۔

دھوکے میں نہ رہو، "بُرے لوگوں کی صُحبت میں رہنے سے اَچھّی عادتیں بگڑ جاتی ہیں۔"

Seja o primeiro