Pular para o conteúdo
Publicidade

Amor de casal

Por Bíblia Online

O amor de casal é celebrado na Bíblia como dom sagrado. O Cântico dos Cânticos exalta a beleza do amor conjugal — íntimo, exclusivo e forte como a morte.

ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر،

اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛

کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور،

اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔

یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے،

جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔

سیلاب بھی مَحَبّت کی آگ کو بُجھا نہیں سکتے؛

بڑے دریا بھی اُسے بہا کر نہیں لے جا سکتے۔

خواہ کویٔی اَپنے گھر کی ساری دولت بھی،

مَحَبّت کے بدلے دینا چاہے،

تو بھی مَحَبّت اُسے حقیر ہی سمجھے گی۔

سہیلیاں

اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تُم نے میرا دِل چُرا لیا ہے؛

اَپنی ایک ہی نظر سے

تُم نے میرا دِل چُرا لیا،

اَپنے گلے کے ہار کے ایک ہی موتی سے، تُم نے میرا دِل چُرا لیا۔

وہ مُجھے اَپنے مُنہ کے بوسوں سے چُومے

کیونکہ تمہاری مَحَبّت مَے سے زِیادہ راحت بخش ہے۔

تمہارے عِطر کی خُوشبو لطیف ہے؛

تمہارا نام عِطرِ ریختہ کی مانند ہے۔

اِس لیٔے کوئی تعجُّب نہیں کہ نوجوان خواتین تُم پر فدا ہیں۔

اَے میری محبُوبہ، تُم کتنی خُوبصورت ہو!

تُم حقیقت میں کتنی حسین ہو!

تمہاری آنکھیں کبُوتروں کی مانند خُوبصورت ہیں۔

محبُوبہ

اَے میرے محبُوب! تُم کتنے خُوبصورت ہو،

دیکھو، تُم کس قدر دلکش ہو!

اَور ہمارا بِستر کتنا عظیم شان والا ہے۔

محبُوب

یَاہوِہ خُدا نے فرمایا، "آدمؔ کا اکیلا رہنا اَچھّا نہیں۔ مَیں ایک مددگار بناؤں گا جو اُس کا ہم شریک ہو۔"

تَب یَاہوِہ خُدا نے اُس پسلی سے جسے خُدا نے آدمؔ میں سے نکالا تھا، ایک عورت بنائی اَور وہ آدمؔ کے پاس لے آئے۔

آدمؔ نے فرمایا،

"اَب یہ میری ہڈّیوں میں سے ہڈّی،

اَور میرے گوشت میں سے گوشت ہے؛

وہ ناریکہلائے گی،

کیونکہ وہ نر سے نکالی گئی تھی۔"

اِس لیٔے مَرد اَپنے باپ اَور ماں سے جُدا ہوکر اَپنی بیوی کے ساتھ مِلا رہے گا اَور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے۔

جِس نے بیوی پائی اُس نے گویا تحفہ پا لیا

اَور اُس پر یَاہوِہ کا فضل ہُوا۔

تمہارا سوتا مُبارک ہو،

اَور تُم اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ مسرُور رہو۔

جو ایک پیاری سِی ہِرنی اَور دلربا غزال کی مانند ہے۔

اُس کی چھاتِیاں تُمہیں ہمیشہ راحت بخشیں،

اَور اُس کی مَحَبّت کے تُم ہمیشہ فریفتہ رہو۔

اَے میرے بیٹے! تُم کسی زانیہ پر کیوں فریفتہ ہو؟

اَور کسی دُوسرے کی بیوی کو آغوش میں کیوں لو؟

چنانچہ وہ اَب دو نہیں، بَلکہ ایک جِسم ہیں۔ پس جنہیں خُدا نے جوڑا ہے، اُنہیں کویٔی اِنسان جُدا نہ کرے۔"

مَحَبّت صَابر اَور مہربان ہوتی ہے۔ حَسد نہیں کرتی، شیخی نہیں مارتی، گھمنڈ نہیں کرتی۔ بدتمیزی نہیں کرتی، خُود غرض نہیں ہوتی، طیش میں نہیں آتی، بدگُمانی نہیں کرتی۔ مَحَبّت ناراستی سے خُوش نہیں ہوتی ہے بَلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔ سَب کا پردہ رکھتی ہے، ہمیشہ بھروسا کرتی ہے، ہمیشہ اُمّید رکھتی ہے، ہمیشہ برداشت سے کام لیتی ہے۔

اِسی طرح، شوہروں کو بھی چاہئے کہ اَپنی بیویوں سے اَپنے بَدن کی طرح مَحَبّت رکھیں، جو اَپنی بیوی سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا اَپنے آپ سے مَحَبّت رکھتا ہے۔ کیونکہ کویٔی شخص اَپنے جِسم سے دُشمنی نہیں کرتا، بَلکہ اَپنے جِسم کی اَچھّی طرح پرورش کرتا اَور دیکھ بھال کرتا ہے، جِس طرح المسیح جماعت کا خیال رکھتے ہیں،

بہرحال تُم میں سے ہر شوہر کو چاہیے کہ وہ اَپنی بیوی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھے، اَور بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ اَپنے شوہر سے اَدب سے پیش آئے۔

اَور اِن سَب خُوبیوں سے بڑھ کر مَحَبّت کو پہن لو، جو سَب کچھ ایک ساتھ باندھ کر کامل اِتّحاد قائِم کرتی ہے۔

ایک سے بہتر دو ہوتے ہیں،

کیونکہ اُنہیں اَپنے کام سے بڑا فائدہ ہوتاہے:

اَور اگر اُن میں سے ایک نیچے گِر جائے تو،

دُوسرا اَپنے دوست کو اُوپر اُٹھالے گا۔

لیکن افسوس اُس آدمی پرجو گرتا ہے

اَور اُسے اُٹھانے والا کویٔی دُوسرہ مَوجُود نہیں ہوتا!

اگر دو شخص اِکٹھّے سوتے ہیں تو دونوں گرم رہیں گے۔

لیکن اکیلا شخص خُود کو کیسے گرم رکھ سَکتا ہے؟

کویٔی اکیلا ہو تو وہ مغلُوب ہو سَکتا ہے،

لیکن دو ہُوں تو وہ اَپنا تحفُّظ کر سکتے ہیں۔

جَیسا کہ کہاوت ہے تین تو اَور بہتر ہیں کیونکہ تین لڑیوں کی ڈوری آسانی سے نہیں توڑی جا سکتی۔

کیا خُدا نے تُمہیں تمہاری بیوی کے ساتھ ایک ہی جِسم نہیں کیا تھا؟ جِسم اَور رُوح میں تُم اُس کے ہو۔ اَور خُدا کیا چاہتاہے؟ یَاہوِہ تُم دونوں کے مِلنے سے ایک خُدا ترس نَسل چاہتاہے۔ پس تُم اَپنے دِل کی رکھوالی کرو اَور اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ بےوفائی نہ کرو۔

اگر کسی آدمی کی ابھی حال ہی میں شادی ہُوئی ہے تو اُسے جنگ کے لیٔے ہرگز نہ بھیجا جائے۔ اَور نہ ہی اُسے کویٔی اَور ذمّہ داری سُپرد کی جائے۔ وہ ایک سال تک آزادی سے گھر میں رہے اَور اَپنی نئی بیوی کو خُوش رکھّے۔

Seja o primeiro