Pular para o conteúdo
Publicidade

Amor fraternal

Por Bíblia Online

O amor fraternal é marca dos discípulos de Cristo. Nisto conhecerão que sois meus discípulos: se tiverdes amor uns aos outros.

Amar uns aos outros

Este é o meu mandamento: que vos ameis uns aos outros como Eu vos amei. O amor fraternal é testemunho ao mundo.

"میں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں: ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔ جِس طرح مَیں نے تُم سے مَحَبّت رکھی، تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔ اگر تُم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھوگے، تو اِس سے سَب لوگ جان لیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو۔"

میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مَحَبّت رکھی تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔

اِس سے زِیادہ مَحَبّت کویٔی نہیں کرتا: اَپنی جان اَپنے دوستوں کے لیٔے قُربان کر دے۔

آپَس میں مَحَبّت رکھو

کیونکہ جو پیغام تُم نے شروع سے ہی سُنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔

کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم موت سے نکل کر زندگی میں داخل ہو گیٔے ہیں، کیونکہ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔ جو مَحَبّت نہیں رکھتا وہ گویا مُردے کی طرح ہے۔

ہم نے مَحَبّت کو اِسی سے جاناہے کہ یِسوعؔ نے ہمارے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔ اَور ہم پر بھی یہ فرض ہے کہ ہم اَپنے بھائیوں کے واسطے اَپنی جان قُربان کریں۔ اگر کسی کے پاس دُنیا کا مال مَوجُود ہے لیکن وہ اَپنے بھایٔی کو مُحتاج دیکھ کر اُس پر رحم کرنے سے باز رہتاہے تو خُدا کی مَحَبّت اُس میں کِس طرح قائِم رہ سکتی ہے؟ اَے عزیز فرزندوں! ہم محض کلام اَور زبان ہی سے نہیں بَلکہ حقیقی طور سے اَور اَپنے عَمل سے بھی مَحَبّت کا اِظہار کریں۔

ہماری مَحَبّت اَور خُدا کی مَحَبّت

اَے عزیز دوستوں! آؤ ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں کیونکہ مَحَبّت کی اِبتدا خُدا سے ہے اَورجو کویٔی مَحَبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پیدا ہُواہے اَور خُدا کو جانتا ہے۔

مَحَبّت یہ نہیں کہ ہم نے خُدا سے مَحَبّت کی بَلکہ یہ ہے کہ خُدا نے ہم سے مَحَبّت کی اَور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لیٔے اَپنے بیٹے کو بھیجا۔ اَے عزیز دوستوں! جَب خُدا نے ہم سے اَیسی مَحَبّت رکھی تو لازِم ہے کہ ہم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھیں۔ خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا لیکن اگر ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہمارے اَندر رہتاہے اَور اُس کی مَحَبّت ہمارے دِلوں میں کامِل ہو جاتی ہے۔

اگر کویٔی کہے کہ وہ خُدا سے مَحَبّت رکھتا ہے مگر اَپنے بھایٔی یا بہن سے عداوت رکھتا ہے تو وہ جھُوٹا ہے۔ کیونکہ جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے جسے اُس نے دیکھاہے، مَحَبّت نہیں کرتا تو وہ خُدا سے کیسے مَحَبّت کر سَکتا ہے جسے اُس نے دیکھا تک نہیں؟ ہمیں تو خُدا کی طرف سے یہ حُکم مِلا ہے: جو کویٔی خُدا سے مَحَبّت رکھتا ہے اُسے لازِم ہے کہ اَپنے بھایٔی اَور بہن سے بھی مَحَبّت رکھے۔

Expressões de amor fraternal

Amai-vos com afeição fraternal. O amor cobre multidão de pecados. Perseverai no amor fraterno.

باہمی مَحَبّت کے لیٔے خُود کو وقف کرو۔ عزّت کی رُو سے دُوسرے کو اَپنے سے بہتر سمجھو۔

مَحَبّت سےقانُون کی تکمیل ہونا

آپَس کی مَحَبّت کے سِوا کسی چیز کے قرضدار نہ رہو کیونکہ جو دُوسروں سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا شَریعت پر عَمل کرتا ہے۔

نیکی کی خاطِر دُکھ سَہنا

غرض تُم سَب ایک دِل رہو، اَور ایک دُوسرے کے ساتھ ہمدردی دِکھاؤ، آپَس میں برادرانہ مَحَبّت سے پیش آؤ، نرم دِل اَور فروتن بنو۔

سَب سے اہم بات یہ ہے کہ آپَس میں ایک دُوسرے سے گہری مَحَبّت رکھو، کیونکہ مَحَبّت بہت سے گُناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔

اَب برادرانہ مَحَبّت کے بارے میں مُجھے تُم کو کچھ لکھنے کی ضروُرت نہیں؛ کیونکہ آپَس میں مَحَبّت کرنے کی تعلیم تُم نے خُدا سے پائی ہے۔

آخِری ہدایات

ایک دُوسرے سے بھائیوں اَور بہنوں کی طرح برادرانہ مَحَبّت قائِم رکھو۔ اجنبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔ قَیدیوں کو اِس طرح یاد رکھو کہ گویا تُم خُود اُن کے ساتھ قَید ہو، اَور جِن کے ساتھ بدسلُوکی کی جاتی ہے اُنہیں بھی یہ سمجھ کر یاد رکھو گویا تمہارے جِسم ساتھ یہ بدسلُوکی ہو رہی ہو۔

اَور اِن سَب خُوبیوں سے بڑھ کر مَحَبّت کو پہن لو، جو سَب کچھ ایک ساتھ باندھ کر کامل اِتّحاد قائِم کرتی ہے۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا: " تُم خُداوؔند اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان اَور اَپنی ساری عقل سے مَحَبّت رکھو۔ سَب سے بڑا اَور پہلا حُکم یہی ہے۔ اَور دُوسرا جو اِس کی مانِند ہے: تُم اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھنا۔

اگر تُم کِتاب مُقدّس کی اِس شاہی شَریعت کے مُطابق، "اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھو،" اِس پر عَمل کرتے ہو تو، صحیح کر رہے ہو۔

Seja o primeiro