Aniversário de idoso
O aniversário de um idoso é celebração de uma vida longa e cheia de experiências com Deus. A Bíblia honra os cabelos brancos como coroa de glória e prova da fidelidade divina.
یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛
اَور اُس کی شفقت اَبد تک ہے۔
یہ وُہی دِن ہے جسے یَاہوِہ نے مُقرّر کیا؛
آؤ ہم اُس میں شادمان ہوں اَور خُوشی منائیں۔
میں ہر وقت یَاہوِہ کی تعریف کروں گا؛
اُن کی سِتائش ہمیشہ میرے لبوں پر ہوگی۔
یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛
میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔
اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے
اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔
آپ نے میرے دِل میں اِس سے کہیں زِیادہ خُوشی بخشی ہے،
جو اُنہیں اناج، اَور نئے انگوری شِیرے کی فراوانی سے حاصل ہوتی ہے۔
آپ نے مُجھے زندگی کی راہ دِکھائی،
آپ اَپنے دیدار کی خُوشی سے مُجھے بھر دیں گے،
اَور اَپنے داہنے ہاتھ کی طرف دائمی فرحت بخشیں گے۔
مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،
میں یہ چاہتا ہُوں:
عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،
یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں
اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔
ہمیں صحیح طور سے اَپنی زندگی کے دِن گننا سکھائیں،
تاکہ ہمارے دِل کو دانائی حاصل ہو۔
بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛
جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔
جَوانوں کی شان اُن کی قُوّت ہے،
اَور سفید بال بُزرگوں کی زینت ہوتے ہیں۔
لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں
وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔
وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛
وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،
چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔
"اَور اَب پھر جِس طرح اُنہُوں نے یہ بات مَوشہ سے کہی تَب سے اُن پینتالیس برسوں تک جِن میں بنی اِسرائیل بیابان میں بھٹکتے پھرے، یَاہوِہ نے اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھے زندہ رکھا۔ چنانچہ اَب مَیں پچاسی بَرس کا ہُوں! میں آج بھی اُسی قدر زورآور ہُوں جِس قدر اُس دِن تھا جَب مَوشہ نے مُجھے بھیجا تھا۔ میں آج بھی میدانِ جنگ میں جا کر لڑنے کے لیٔے اُتنی ہی قُوّت رکھتا ہُوں جِتنی تَب رکھتا تھا۔
" ’یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں
اَور تُمہیں محفوظ رکھے؛
یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں
اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛
یَاہوِہ اَپنا چہرہ اُٹھائیں اَور تمہاری طرف متوجّہ ہُوں
اَور تُمہیں سلامتی بخشیں۔‘ "
میرے عزیز! میں یہ دعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تو رُوحانی طور پر ترقّی کر رہاہے اُسی طرح سَب باتوں میں ترقّی کرے اَور تندرست رہے۔