Publicidade

Bíblia

Por Bíblia Online

A Bíblia é a Palavra de Deus — viva, eficaz e mais cortante que espada de dois gumes. Toda Escritura é inspirada por Deus e útil para ensinar, repreender, corrigir e instruir em justiça.

Inspiração divina

Toda Escritura é inspirada por Deus. Homens santos falaram da parte de Deus movidos pelo Espírito Santo.

کیونکہ ہر صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے وُجُود میں آیا ہے، وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، اِصلاح اَور راستبازی میں تربّیت دینے کے لیٔے مفید ہے، تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔

اَور کِس طرح تُم بچپن سے اُن مُقدّس صحیفوں سے واقف ہو جو تُمہیں وہ عِرفان بخشتی ہیں جِس سے المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے وُجُود میں آیا ہے، وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، اِصلاح اَور راستبازی میں تربّیت دینے کے لیٔے مفید ہے، تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔

مگر سَب سے پہلے یہ جان لو کہ کِتاب مُقدّس کی کویٔی بھی نبُوّت کی بات کی تفسیر اَپنے ذاتی طور پر نہیں کر سَکتا۔ کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔

خُود کو خُدا کے سامنے مقبُول اَور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشش کر جسے شرمندہ نہ ہونا پڑے، اَورجو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔

کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔

جَب تک میں نہیں آ جاتا، وہاں میرے آنے تک تُو جماعت میں پاک کلامِ کی تِلاوت کرنے، نصیحت کرنے اَور تعلیم دینے میں مشغُول رہ۔

Poder da Palavra

A Palavra de Deus é viva e eficaz. O céu e a terra passarão, mas as minhas palavras jamais passarão.

کیونکہ خُدا کا کلام زندہ، مؤثر اَور ہر دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے جو ہمارے اَندر جا کر ہماری رُوح، جان، بند بند اَور گُودے گُودے کو چیرتا ہُوا گزر جاتا ہے اَور ہمارے دِل کے خَیالوں اَور اِرادوں کو جانچتا ہے۔

آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "لِکھّا ہے: اِنسان صِرف روٹی ہی سے زندہ نہیں رہتا لیکن خُدا کے مُنہ سے نکلنے والے ہر کلام سے زندہ رہتاہے۔"

جِس طرح آسمان سے بارش ہوتی اَور برف گرتی ہے،

اَور پھر واپس نہیں جاتی

جَب تک کہ زمین کو شاداب کرکے اُس میں پھُول اَور پھل نہ اُگا دے،

تاکہ بونے والے کو بیج اَور کھانے والے کو روٹی مُہیّا ہو،

اُسی طرح سے میرا کلام ہے جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے:

وہ میرے پاس بیکار واپس نہ آئے گا،

بَلکہ میری مرضی پُوری کرےگا

اَور اُس مقصد میں کامیاب ہوگا جِس کے لیٔے مَیں نے اُسے بھیجا تھا۔

حق کے ذریعہ اُنہیں مخصُوص کر دیجئے؛ آپ کا کلام ہی حق ہے۔

تُم کِتاب مُقدّس کا بڑا گہرا مطالعہ کرتے ہو کیونکہ تُم سمجھتے ہو کہ اُس میں تُمہیں اَبدی زندگی ملے گی۔ یہی کِتاب مُقدّس میرے حق میں گواہی دیتی ہے۔

لیکن خُداوؔند کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔"

یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔

جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟

آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔

آپ کے کلام کا اصل حق پر قائِم ہے؛

اَور آپ کے سَب سچّے اَحکام اَبدی ہیں۔

ש ش

Estudar e pregar

Os bereanos examinavam as Escrituras diariamente. Procura apresentar-te a Deus aprovado como obreiro que maneja bem a Palavra.

بیریّؔہ کے یہُودی لوگ تھِسلُنِیکے کے لوگوں سے زِیادہ شریف ثابت ہویٔے، اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے کِتاب مُقدّس کو بڑے شوق سے قبُول کیا۔ وہ ہر رات پاک نوشتوں کی تحقیق کرتے تھے تاکہ دیکھیں کہ پَولُسؔ کی باتیں برحق ہیں یا نہیں۔

پَولُسؔ اَپنے دستور کے مُطابق، یہُودی عبادت گاہ میں گیٔے، اَور تین سَبت تک کِتاب مُقدّس سے اُن کے ساتھ بحث کی۔ وہ اُس کا مطلب واضح کرتے اَور دلیلوں سے ثابت کرتے تھے کہ المسیح کا دُکھ اُٹھانا اَور مُردوں میں سے جی اُٹھنا لازمی تھا اَور "یہ کہ جِس یِسوعؔ کی مُنادی وہ کرتے ہیں وُہی المسیح ہیں۔"

فِلِپُّسؔ دَوڑکر رتھ کے نزدیک پہُنچے اَور رتھ سوار کو یَشعیاہ نبی کا صحیفہ پڑھتے ہویٔے سُنا۔ فِلِپُّسؔ نے اُس سے پُوچھا، "کیا جو کچھ تو پڑھ رہاہے اُسے سمجھتا بھی ہے؟"

اُس نے مِنّت کرکے کہا، "میں کیسے سمجھ سَکتا ہوں، جَب تک کہ کویٔی مُجھ سے اِس کی وضاحت نہ کرے؟" تَب اُس نے فِلِپُّسؔ کو مدعو کیا کہ اُس کے ساتھ رتھ میں آبیٹھیں۔

کِتاب مُقدّس میں سے جو خوجہ پڑھ رہاتھا یہ تھا:

"لوگ اُنہیں بھیڑ کی طرح ذبح کرنے کے لیٔے لے گیٔے،

اَور جِس طرح برّہ اَپنے بال کترنے والوں کے سامنے بے زبان ہوتاہے،

اُسی طرح اُنہُوں نے بھی اَپنا مُنہ نہیں کھولا۔

فِلِپُّسؔ نے کِتاب مُقدّس کے اُسی حِصّہ سے شروع کرکے اُسے یِسوعؔ کے بارے میں خُوشخبری سُنایٔی۔

اِس لیٔے کہ عزراؔ نے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے آئین کے مطالعہ اَور اُس پر عَمل کرنے اَور اُس کے قوانین اَور آئین اِسرائیل کو سِکھانے کے لیٔے وقف کر رکھا تھا۔

یِسوعؔ نے اُن سے کہا، "تُم کتنے نادان، اَور نبیوں کی بتایٔی ہویٔی باتوں کو یقین کرنے میں کتنے سُست ہو! کیا المسیح کے لیٔے ضروُری نہ تھا کہ وہ اَذیتّوں کو برداشت کرتا اَور پھر اَپنے جلال میں داخل ہوتا؟" اَور آپ نے حضرت مَوشہ سے لے کر سارے نبیوں کی باتیں جو آپ کے بارے میں کِتاب مُقدّس میں درج تھیں، اُنہیں سمجھا دیں۔

چنانچہ یِسوعؔ نے اُن کے پاس آکر اُن سے فرمایا، "آسمان اَور زمین کا پُورا اِختیار مُجھے دیا گیا ہے۔ اِس لیٔے تُم جاؤ اَور تمام قوموں کو شاگرد بناؤ اَور اُنہیں باپ، بیٹے اَور پاک رُوح کے نام سے پاک غُسل دو، اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔"

اَور چلتے چلتے، اِس پیغام کی مُنادی کرنا: آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔

Revelação e fidelidade

A Palavra do Senhor veio aos profetas. A graça de Deus se manifestou na Escritura para a salvação de todos.

تَب یَاہوِہ کا کلام ایلیّاہ پر نازل ہُوا:

یَاہوِہ کا کلام جو پتھوایلؔ کے بیٹے یُوایلؔ پر نازل ہُوا۔

پھر یَاہوِہ کا کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا:

یَاہوِہ کی طرف سے ملاکیؔ کی مَعرفت سے، بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نبُوّت۔

تَب یَاہوِہ کا کلام پھر زکریاؔہ پر نازل ہُوا:

تَب یَاہوِہ کا یہ کلام یَشعیاہ پر نازل ہُوا:

یَاہوِہ کے فضل کا سال

خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،

کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے

تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔

وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،

میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی

اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،

اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان

اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،

اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔

اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں

کہ اُنہیں راکھ کے بجائے

اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،

ماتم کی بجائے

خُوشی کا روغن،

اَور اُداسی کی بجائے

سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔

وہ راستبازی کے بلُوط،

اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے

تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔

Viver pela Palavra

Não só de pão vive o homem. Nada acrescentes nem diminuas. A Palavra é alimento, guia e espada do cristão.

"خُدا کا ہر سُخن خالص ہے؛

وہ اُن کی سِپر ہیں، جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔

تُم خُدا کے کلام میں کویٔی اِضافہ نہ کرنا،

مَبادا وہ تُمہیں تنبیہ کریں اَور تُم جھُوٹے ٹھہرو۔

میں یُوحنّا، اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتیں سُننے والے ہر شخص کو آگاہ کرتا ہُوں کہ اگر کویٔی اِس کِتاب میں کسی بات کا اِضافہ کرے تو خُدا اِس میں لکھی ہُوئی آفتیں اُس پر نازل کرےگا۔ اَور اگر کویٔی اِس نبُوّت کی کِتاب کی باتوں میں سے کچھ نکال دے تو خُدا اِس کِتاب میں مذکور شجرِ حیات اَور شہر مُقدّس میں رہنے کا حق اُس سے چھین لے گا جِس کا بَیان اِس کِتاب میں ہے۔

خُوشخبری ایک ہی ہے

مُجھے تعجُّب ہے کہ تُم کسی اَور خُوشخبری کی طرف مائل ہو رہے ہو اَور جِس نے تُمہیں خُداوؔند المسیح کے فضل سے بُلایا تھا، تُم اِتنی جلدی اُس سے مُنہ موڑ رہے ہو۔ کویٔی دُوسری خُوشخبری ہے ہی نہیں۔ ہاں، کچھ لوگ ہیں جو خُداوؔند المسیح کی خُوشخبری کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اَور تُمہیں اُلجھن میں ڈالے ہویٔے ہیں۔ لیکن اگر ہم یا آسمان کا کویٔی فرشتہ اُس خُوشخبری کے علاوہ جو ہم نے تُمہیں سُنایٔی، کویٔی اَور خُوشخبری سُناتا ہے تو اُس پر لعنت ہو۔ جَیسا ہم پہلے کہہ چُکے ہیں، وَیسا ہی میں پھر کہتا ہُوں: اُس خُوشخبری کے علاوہ جِس پر تُم ایمان لایٔے تھے، اگر کویٔی تُمہیں اَور ہی خُوشخبری سُناتا ہے تو وہ ملعُون ٹھہرے!

اَور ہمارے خُداوؔند کا تحمُّل لوگوں کو نَجات پانے کا موقع دیتاہے۔ چنانچہ ہمارے پیارے بھایٔی پَولُسؔ نے بھی اُس عِرفان کے مُوافق جو اُسے دیا گیا ہے تُمہیں یہی لِکھّا ہے۔ اُس نے اَپنے تمام خُطوط میں اِن باتوں کا ذِکر کیا ہے۔ اُس کے خُطوط میں بعض باتیں اَیسی بھی ہیں جِن کا سمجھنا مُشکل ہے اَور جنہیں جاہل اَور بے قِیام لوگ اُن کے معنی کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں جَیسا وہ باقی صحیفوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں اَور اَیسا کرکے اَپنے اُوپر تباہی لاتے ہیں۔

کیونکہ جِتنی باتیں صحیفہ میں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لیٔے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اَور کِتاب مُقدّس کی تسلّی سے ہماری اُمّید قائِم رہے۔

مگر جِس پر وہ ایمان نہیں لایٔے اُسے پُکاریں گے کیسے؟ جِس کا ذِکر تک اُنہُوں نے نہیں سُنا اُن پر ایمان کیسے لائیں گے اَور جَب تک کویٔی اُنہیں خُوشخبری نہ سُنائے وہ کیسے سُنیں گے؟ اَور جَب تک وہ بھیجے نہ جایٔیں تبلیغ کیسے کر سکتے ہیں؟ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو اَچھّی چیزوں کی خُوشخبری لاتے ہیں!"

لیکن تمام بنی اِسرائیلیوں نے اُس خُوشخبری پر کان نہیں دھَرا، چنانچہ یَشعیاہ نبی نے فرمایا، "اَے خُداوؔند، ہمارے پیغام پر کون ایمان لایا؟" پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔

میں انجیل سے نہیں شرماتا کیونکہ وہ ہر ایمان لانے والے کی نَجات کے لیٔے خُدا کی قُدرت ہے۔ پہلے یہُودی کے لیٔے، پھر غَیریہُودی کے لیٔے۔ کیونکہ انجیل میں خُدا کی طرف سے اُس راستبازی کو ظاہر کیا گیا ہے جو شروع سے آخِر تک ایمان ہی کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔ جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "راستباز ایمان سے زندہ رہے گا۔"

ہم نے اِس دُنیا کی رُوح نہیں پائی، بَلکہ خُدا کا پاک رُوح پایا ہے، تاکہ ہم اُن نِعمتوں کو سمجھ سکیں جو ہمیں خُدا کی طرف سے بخشی گئی ہیں۔ ہم یہ باتیں اُن الفاظ میں بَیان نہیں کرتے، جو اِنسانی حِکمت کے سِکھائے ہویٔے ہوں بَلکہ پاک رُوح کے سِکھائے ہویٔے الفاظ بَیان کرتے ہیں، گویا رُوحانی باتوں کے لیٔے رُوحانی الفاظ اِستعمال کرتے ہیں۔ جِس میں خُدا کا پاک رُوح نہیں وہ خُدا کی باتیں قبُول نہیں کرتا کیونکہ وہ اُس کے نزدیک بےوقُوفی کی نَفسانی باتیں ہیں، اَور نہ ہی اُنہیں سمجھ سَکتا ہے کیونکہ وہ صِرف پاک رُوح کے ذریعہ سَمجھی جا سکتی ہیں۔

کیونکہ جَب دُنیا والے خُدا کی حِکمت کے مُطابق اَپنی دانش سے خُدا کو نہ جان سکے تو خُدا کو پسند آیا کہ ایمان لانے والوں کو اِس مُنادی کی بےوقُوفی کے وسیلہ نَجات بخشے۔

یہُودی معجزوں کے طالب ہیں اَور یُونانی حِکمت کی تلاش میں ہیں مگر ہم اُس المسیح مصلُوب کی مُنادی کرتے ہیں: جو یہُودیوں کے نزدیک ٹھوکر کا باعث اَور غَیریہُودیوں کے نزدیک بےوقُوفی ہے۔ لیکن خُدا کے بُلائے ہویٔے لوگوں کے لیٔے خواہ وہ یہُودی ہوں یا غَیریہُودی، المسیح خُدا کی قُدرت اَور خُدا کی حِکمت ہیں۔

کیونکہ المسیح نے مُجھے پاک غُسل دینے کے لیٔے نہیں، بَلکہ خُوشخبری سُنانے کے لیٔے بھیجا ہے۔ وہ بھی اِنسانی حِکمت کے کلام سے نہیں تاکہ المسیح کی صلیبی موت بے تاثیر نہ ہو۔

لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-