Publicidade

Bom dia

Por Bíblia Online

Cada manhã é presente de Deus. As misericórdias do Senhor se renovam cada dia. A Bíblia convida a começar o dia com louvor, oração e gratidão ao Criador.

Manhã com Deus

De manhã te apresentarei a minha oração. Pela manhã ouvirás a minha voz — eu te busco ao despertar.

اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛

کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں

اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔

لیکن اَے یَاہوِہ، میں مدد کے لئے آپ کو پُکارتا ہُوں؛

صُبح کو میری دعا آپ کے حُضُور میں پہُنچتی ہے۔

اَے میری جان بیدار ہو!

اَے بربط اَور سِتار بیدار ہو!

میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔

لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا،

اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛

کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں،

مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔

لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا،

اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛

کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں،

مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔

اَے میری قُوّت! مَیں آپ کی مدح سرائی کروں گا؛

کیونکہ اَے خُدا آپ میرا قلعہ ہیں،

اَور میرے حبیب خُدا ہیں۔

صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے،

کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔

مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں،

کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔

لیکن مَیں تو صداقت میں آپ کا دیدار حاصل کروں گا؛

اَور جَب مَیں جاگوں گا تو آپ کی حُضُوری میں تسلّی پاؤں گا۔

Misericórdias renovadas

As misericórdias do Senhor se renovam cada manhã. Este é o dia que o Senhor fez — alegremo-nos e nos regozijemos nele.

یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے،

کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔

ہر صُبح وہ نئی ہوتی رہتی ہے؛

کیونکہ آپ کی وفاداری عظیم ہے۔

میری جان کہتی ہے، "یَاہوِہ ہی میرا حِصّہ ہیں؛

اِس لیٔے میں اُن کا منتظر رہُوں گا۔"

یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے،

کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔

ہر صُبح وہ نئی ہوتی رہتی ہے؛

کیونکہ آپ کی وفاداری عظیم ہے۔

یہ وُہی دِن ہے جسے یَاہوِہ نے مُقرّر کیا؛

آؤ ہم اُس میں شادمان ہوں اَور خُوشی منائیں۔

اَے یَاہوِہ کے مُقدّسو، اُن کی سِتائش کے نغمہ گاؤ؛

اُن کے پاک نام کی سِتائش کرو۔

کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے،

لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛

کہرام شاید رات بھر جاری رہے،

لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔

کیونکہ اُن کا قہر چند وقفوں تک رہتاہے،

لیکن اُن کی نظرِکرم عمر بھر تک رہتی ہے؛

کہرام شاید رات بھر جاری رہے،

لیکن صُبح کو خُوشی لَوٹ آتی ہے۔

دُور دراز علاقوں میں رہنے والے آپ کے حیرت اَنگیز کام دیکھ کر ڈرتے ہیں؛

آپ سُورج کے طُلوع اَور غروب ہونے والے علاقوں کے لوگوں سے

شادمانی کے نغمے گانے کی ترغیب دیتے ہیں۔

صُبح کو ہمیں اَپنی لافانی مَحَبّت سے آسُودہ کریں،

تاکہ ہم خُوشی سے گائیں اَور عمر بھر شادمان رہیں۔

Louvor matinal

Saciai-nos de manhã com a tua benignidade. Todo dia te louvarei e celebrarei o teu nome para sempre.

میرے خُدا، آپ میرے بادشاہ ہیں۔ مَیں آپ کی تمجید کروں گا؛

میں ابدُالآباد آپ کے نام کی سِتائش کروں گا۔

میں ہر روز آپ کو مُبارک کہُوں گا

اَور ابدُالآباد آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرنا

اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،

صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا

اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،

یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛

اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔

یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔ اُن کے نام کی سِتائش کرو؛

روز بروز اُن کی نَجات کی بشارت دو۔

قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو،

اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔

آہ، مُجھے آپ کے آئین کتنی عزیز ہے!

میں دِن بھر اُسی پر غوروخوض کرتا رہتا ہُوں۔

دِن کو یَاہوِہ اَپنی شفقت و مَحَبّت ظاہر کرتے ہیں،

اَور رات کو اُن کا نغمہ میرے لبوں پر رہتاہے۔

جسے میں اَپنی حیات کے خُدا کے حُضُور دعا کے طور پر پیش کرتا ہُوں۔

اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کیجئے؛

ہم آپ کے لئے ترستے ہیں۔

ہر صُبح ہماری قُوّت بنئے،

اَور مُصیبت کے وقت ہماری نَجات۔

یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے،

تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔

وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے،

اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔

Graça para o novo dia

O Senhor te abençoe e te guarde. Cada novo dia é oportunidade de viver sob a graça do Deus que nos ama.

" یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں

اَور تُمہیں محفوظ رکھے؛

یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں

اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛

یَاہوِہ اَپنا چہرہ اُٹھائیں اَور تمہاری طرف متوجّہ ہُوں

اَور تُمہیں سلامتی بخشیں۔‘ "

صُبح کو اَپنا بیج بوؤ،

اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو،

کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا،

یہ یا وہ،

یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔

ابھی اَندھیرا ہی ہوتاہے کہ وہ اُٹھ جاتی ہے؛

اَور اَپنے خاندان کو کھانا کھِلاتی ہے

اَور اَپنی خادِماؤں کو اُن کے حِصّہ کا کام بانٹتی ہے۔

نیند کا عزیز نہ ہو ورنہ تُم مُفلس ہو جاؤگے؛

اَپنی آنکھیں کھُلی رکھو، اَور تمہارے پاس ضروُرت سے زائد خُوراک ہوگی۔

خُدا نے دیکھا کہ رَوشنی اَچھّی ہے اَور اُس نے رَوشنی کو تاریکی سے جُدا کیا۔ خُدا نے رَوشنی کو "دِن" اَور تاریکی کو "رات" کا نام دیا۔ تَب شام ہُوئی اَور پھر صُبح یہ پہلا دِن تھا۔

اَور اُس تجربہ سے زِیادہ ہمارے پاس نبیوں کا وہ کلام ہے جو بڑا مُعتبر ہے اَور تُم اَچھّا کرتے ہو جو یہ سمجھ کر اُس پر غور کرتے رہتے ہو کہ وہ ایک چراغ ہے جو تاریکی میں رَوشنی دیتاہے جَب تک صُبح نہ ہو اَور صُبح کا سِتارا المسیح تمہارے دِلوں میں چمکنے نہ لگے۔

اَور یِسوعؔ المسیح نے ہماری خاطِر اِس لیٔے جان دی کہ خواہ ہم زندہ ہوں یا مُردہ، ہم سَب مِل کر یِسوعؔ کے ساتھ ہی جئیں۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_12-11-46-