Publicidade

O que é bom

Por Bíblia Online

O que é bom vem de Deus. A Bíblia celebra a bondade divina e nos convida a discernir, praticar e desfrutar tudo o que é bom — porque toda boa dádiva vem do Pai das luzes.

اَور خُدا نے جو کچھ بنایا تھا اُس پر نظر ڈالی اَور وہ بہت ہی اَچھّا تھا اَور شام ہویٔی اَور صُبح ہویٔی، یہ چھٹا دِن تھا۔

یَاہوِہ نیک اَور راست ہیں؛

اِس لیٔے وہ گُنہگاروں کو اَپنی راہوں کی تعلیم دیتے ہیں۔

لیکن میرے لیٔے یہی بہتر ہے کہ میں خُدا کی قربت میں رہُوں،

مَیں نے یَاہوِہ قادر کو اَپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے؛

مَیں آپ کے سَب کاموں کا بَیان کروں گا۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرنا

اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،

صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا

اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،

دس تار والے بربط کے ساز پر

اَور سِتار کے خُوش آہنگ نغموں کے ساتھ اِظہار کرنا کیا ہی بھلا ہے۔

کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛

اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔

یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے

کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں!

میں تُمہیں اَچھّی باتیں سِکھا رہا ہُوں،

لہٰذا میری تعلیم کو ترک نہ کرنا۔

مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔

اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے!

چھبّیسواں قول

اَے میرے بیٹے! شہد کھاؤ کیونکہ وہ اَچھّا ہوتاہے؛

اَور شہد کا چھتّا بھی جو تالُو کو میٹھا لگتا ہے۔

یہ بھی جان لو کہ حِکمت تمہاری جان کے لیٔے میٹھی ہوگی:

اگر تُم اُسے حاصل کروگے، تو تمہارا اَنجام بھلا ہوگا،

اَور تمہاری اُمّید نہ ٹُوٹے گی۔

حِکمت، مِیراث کی مانند ایک اَچھّی چیز ہے

اَور اُنہیں جو زندہ ہیں، فائدہ پہُنچاتی ہے۔

جو یَاہوِہ پر اُمّید رکھتے ہیں اَور اُن کے طالب ہیں،

اُن پر وہ مہربان ہیں۔

یہ بہتر ہے کہ یَاہوِہ کی نَجات کا

خاموشی سے اِنتظار کیا جائے۔

اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے،

اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟

یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے،

اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔

پس شَریعت پاک ہے اَور حُکم بھی پاک، راست اَور اَچھّا ہے۔

اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔

اِس لیٔے اَپنی نیکی کی بدنامی نہ ہونے دو۔

عبادت سے متعلّق ہدایات

سَب سے پہلے میں یہ اِلتجا کرتا ہُوں کہ خُدا کے حُضُور میں دَرخواستیں، دعائیں، سفارشیں اَور شُکرگُزاریاں سَب کے لیٔے کی جایٔیں۔ بادشاہوں اَور سَب صاحبِ اِختیاروں کے لیٔے بھی اِس غرض سے کہ ہم کمال دینداری اَور پاکیزگی سے اَمن اَور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ یہ بات ہمارے مُنجّی خُدا کے نزدیک خُوب اَور پسندِیدہ ہے،

کیونکہ ہر چیز جو خُدا نے بنائی ہے، اَچھّی ہے، اَور کویٔی چیز اِنکار کے لائق نہیں؛ بشرطیکہ شُکر گُزاری کے ساتھ کھائی جائے۔ کیونکہ اُسے خُدا کے کلام اَور دعا سے مُقدّس کیا گیا ہے۔

ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔

"نمک اَچھّی چیز ہے، لیکن اگر نمک کی نمکینی جاتی رہے، تو اُسے کس چیز سے نمکین کیا جائے گا؟ اَپنے میں نمک رکھو، اَور آپَس میں صُلح سے رہو۔"

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_12-11-46-