Publicidade

Casa de Deus

Por Bíblia Online

A casa de Deus é lugar de adoração, refúgio e encontro com o Sagrado. A Bíblia exalta o tabernáculo, o templo e a igreja como morada do Altíssimo entre seu povo.

A presença de Deus

Quão amáveis são os teus tabernáculos! Uma coisa pedi ao Senhor: habitar na casa do Senhor todos os dias da minha vida.

آپ کی بارگاہ میں ایک دِن

کسی اَور جگہ کے ہزار دِنوں سے بہتر ہے؛

میں اَپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا

بدکار لوگوں کے خیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کروں گا۔

مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،

میں یہ چاہتا ہُوں:

عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،

یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں

اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔

مُبارک ہیں وہ لوگ جنہیں آپ چُن کر اَپنے قریب لاتے ہیں،

تاکہ وہ آپ کی بارگاہوں میں رہیں!

ہم آپ کے گھر کی

یعنی آپ کے مُقدّس ہیکل کی نِعمتوں سے سَیر ہو گئے۔

مَیں نے اُن لوگوں کے ساتھ مِل کر خُوشی منائی جنہوں نے مُجھ سے کہا:

"آؤ ہم یَاہوِہ کے گھر چلیں۔"

یقیناً نیکی اَور شفقت و مَحَبّت

عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی،

اَور مَیں ہمیشہ یَاہوِہ کے گھر میں،

سکونت کروں گا۔

لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں

جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛

میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔

آپ کے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے،

اَور آپ کے ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑی ہیں۔

O templo

Minha casa será chamada casa de oração. O zelo da tua casa me consumiu. O verdadeiro templo é o corpo do cristão.

حُضُور یِسوعؔ کا بیت المُقدّس کو پاک صَاف کرنا

اَور یِسوعؔ بیت المُقدّس کے صحنوں میں داخل ہویٔے اَور آپ وہاں سے خریدوفروخت کرنے والوں کو باہر نکالنے لگے۔ آپ نے پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کے تختے اَور کبُوتر فروشوں کی چوکیاں اُلٹ دیں۔ اَور یِسوعؔ نے اُن سے کہا، "لِکھّا ہے، میرا گھر دعا کا گھر کہلائے گا، مگر تُم نے اُسے ڈاکوؤں کا اڈّا بنا رکھا ہے۔"

بیت المُقدّس کے آنگن کا صَاف کیاجانا

جَب یہُودیوں کی عیدِفسح نزدیک آئی تو یِسوعؔ یروشلیمؔ روانہ ہویٔے۔ آپ نے وہاں بیت المُقدّس کے صحنوں میں لوگوں کو بَیل، بھیڑ اَور کبُوتر فروشوں کو اَور پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کو بھی تختوں پر بیٹھے ہویٔے پایا۔ اِس لیٔے یِسوعؔ نے رسّیوں کا کوڑا بنا کر اُن سَب کو بھیڑوں اَور بَیلوں سمیت، پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کے سِکّے بِکھیر دیئے اَور اُن کے تختے اُلٹ کر اُنہیں بیت المُقدّس سے باہر نکال دیا۔ اَور کبُوتر فروشوں سے فرمایا، "اِنہیں یہاں سے لے جاؤ، میرے باپ کے گھر کو تِجارت کا گھر مت بناؤ۔" حُضُور کے شاگردوں کو یاد آیا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "تیرے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے۔"

کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارا بَدن اُس پاک رُوح کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُواہے اَور جسے تُم نے خُدا کی طرف سے پایا ہے؟ تُم اَپنے نہیں ہو۔

تاکہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو جائے تو، تُجھے مَعلُوم ہو کہ خُدا کے گھر میں، یعنی زندہ خُدا کی جماعت میں جو حق کا سُتون اَور بُنیاد ہے، لوگوں کو اُس کے ساتھ کِس طرح پیش آنا چاہیے۔

مگر المسیح بیٹا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے گھر کا مُختار ہیں اَور خُدا کا گھر ہم لوگ ہیں؛ بشرطیکہ ہم اَپنی دِلیری اَور اُس اُمّید کو مضبُوطی سے قائِم رکھیں جِس پر ہم فخر کرتے ہیں۔

"بیابان میں ہمارے آباؤاَجداد کے پاس شہادت کا خیمہ تھا۔ جِس کا نمونہ حضرت مَوشہ نے دیکھا تھا اَور خُدا نے اُنہیں ہدایت کی تھی کہ ایک خیمہ اُسی کے مُوافق بنانا، چنانچہ اُسی نمونہ کے مُطابق بنایا گیا جو آپ نے دیکھا تھا۔ جَب یہ خیمہ ہمارے آباؤاَجداد کو مِلا، تو وہ اُسے لے کر حضرت یہوشُعؔ کے ساتھ اُس سرزمین پر پہُنچے جو اُنہُوں نے اُن غَیریہُودی سے چھینی تھی جنہیں خُدا نے اُن کے سامنے وہاں سے نکال دیا تھا۔ وہ خیمہ داویؔد کے زمانہ تک وہیں رہا، داویؔد خُدا کے مقبُول نظر ہویٔے اَور اُنہُوں نے خُدا سے درخواست کی کہ مُجھے حضرت یعقوب کے خُدا کے واسطے ایک قِیام گاہ بنانے کی اِجازت دی جائے۔ مگر وہ حضرت شُلومونؔ تھے جنہیں خُدا کے لیٔے مَسکن کے تعمیر کرنے کی تَوفیق مِلی۔

"لیکن، خُداتعالیٰ اِنسانی ہاتھوں کے بنائے ہویٔے اُونچے گھروں میں نہیں رہتا جَیسا کہ نبی نے فرمایاہے:

" آسمان میرا تخت ہے،

اَور زمین میرے پاؤں کی چوکی۔

تُم میرے لیٔے کِس قِسم کا گھر تعمیر کروگے؟

خُداوؔند فرماتے ہیں۔

یا میری آرامگاہ کہاں ہوگی؟

کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں؟

اِنصاف اَور اُمّید

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

"آسمان میرا تخت ہے،

اَور زمین میرے پاؤں کی چوکی۔

تُم میرے لیٔے جو گھر بناؤگے وہ کہاں ہے؟

میری آرامگاہ کہاں ہوگی؟

کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں،

اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟"

یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

"یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں:

میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں،

اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔

جَب یعقوب نیند سے بیدار ہُوئے تو کہا، "ہو نہ ہو یَاہوِہ اِس جگہ مَوجُود ہیں اَور مُجھے اِس کا علم نہ تھا۔" یعقوب خوفزدہ ہوکر کہنے لگے، "یہ جگہ کیسی پُرجلال ہے! یہ جگہ خُدا کے گھر کے سِوا اَور کیا ہو سکتی ہے؛ یہ تو ضروُر آسمان کا پھاٹک ہی ہوگا۔"

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-