Colheita
A colheita é princípio bíblico universal: colhemos o que semeamos. Quem semeia na fé e obediência colherá bênçãos abundantes do Senhor.
Semear e colher
Quem semeia no Espírito, do Espírito colherá vida eterna. Não nos cansemos de fazer o bem — ao tempo certo colheremos.
اگر کویٔی اَپنی جِسمانی خواہشوں کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، تو وہ موت کی فصل کاٹے گا؛ اَورجو پاک رُوح کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، وہ اَبدی زندگی کی فصل کاٹے گا۔
فریب نہ کھاؤ: خُدا ٹھٹھّوں میں نہیں اُڑایا جاتا، کیونکہ آدمی جو کچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
ہم نیکی کرنے سے بیزار نہ ہوں کیونکہ اگر مایوس نہیں ہوں گے تو عَین وقت پر فصل کاٹیں گے۔
لہٰذا وہ خُدا جو بونے والے کو بیج اَور کھانے والے کو روٹی عطا فرماتے ہیں وُہی تُمہیں بھی بیج عطا فرمائے گا، اُسے اُگائے گا اَور تمہاری راستبازی کی فصل کو بڑھائے گا۔
اَور صُلح کرانے والے اَمن کا بیج بو کر، راستبازی کی فصل کاٹتے ہیں۔
اِس میں شک نہیں جَب تنبیہ کی جاتی ہے تو اُس وقت وہ خُوشی کا نہیں بَلکہ غم کا باعث مَعلُوم ہوتی ہے مگر جو اُسے سَہہ سَہہ کر پُختہ ہو گیٔے ہیں اُنہیں بعد میں راستبازی اَور سلامتی کا اجر ملتا ہے۔
Fidelidade na semeadura
Honra ao Senhor com as tuas primícias. O Senhor abrirá as janelas do céu e derramará bênção sem medida.
اَپنی دولت سے،
اَور اَپنی فصلوں کے پہلے پھلوں سے یَاہوِہ کی تعظیم کرو؛
سارا دہ یکی ذخیرہ خانے میں لاؤ تاکہ میرے بیت المُقدّس میں خُوراک مَوجُود رہے۔ اِس بات میں مُجھے آزما کر دیکھو،" قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، "دیکھو میں آسمان کے دریچوں کو کھول کر اِس قدر برکتوں کی بارش کروں گا کی نہیں کہ تمہارے پاس رکھنے کو جگہ نہ رہے گی۔
" ’اگر تُم میرے قوانین پر عَمل کروگے اَور میرے اَحکام کو ماننے میں محتاط رہوگے، تو مَیں تمہارے لیٔے بروقت بارش کیا کروں گا، اَور زمین اَپنی پیداوار دے گی، اَور میدان کے درخت اَپنے پھل دیں گے۔
ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟
انگور کی بیل سُوکھ گئی
اَور اَنجیر کا درخت مُرجھاگیا؛
انار، کھجور اَور سیب کے درخت
الغرض کھیت کے تمام درخت سُوکھ گیٔے ہیں۔
یقیناً بنی آدمؔ کی خُوشی بھی
مُرجھا گئی ہے۔
اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے
اَور تاک میں انگور نہ لگیں،
زَیتُون پھل نہ دے
اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو،
اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں
اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔
پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا،
میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔