Compreensão
A verdadeira compreensão vem de Deus. Os caminhos do Senhor são mais altos que os nossos. Mas Ele nos convida a buscar entendimento — e promete iluminar quem o busca de coração.
A sabedoria de Deus
Os meus pensamentos não são os vossos pensamentos. A incompreensibilidade de Deus nos leva à humildade e adoração.
"جِس طرح آسمان زمین سے اُونچے ہیں،
اُسی طرح میری راہیں تمہاری راہوں سے
اَور میرے خیالات تمہارے خیالات سے بُلند تر ہیں۔
"افسوس اُس پرجو اَپنے خالق سے جھگڑتا ہے،
اَورجو زمین کے ٹھیکروں میں سے محض ایک ٹھیکرا ہے۔
کیا مٹّی کُمہار سے کہتی ہے،
’تُو کیا بنا رہاہے؟‘
کیا تیری دستکاری کہتی ہے،
’اُس کے ہاتھ نہیں ہیں؟‘
کیا تُم نہیں جانتے؟
کیا تُم نے نہیں سُنا؟
کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے،
تمام زمین کا خالق۔
وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے،
اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔
یَاہوِہ عظیم ہیں اَور بڑی سِتائش کے لائق ہیں؛
اُن کی عظمت ادراک سے باہر ہے۔
اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے
یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے،
اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔
کیونکہ آپ کی نظر میں ہزار بَرس
گزرے ہُوئے کل کی مانند ہیں،
یا رات کے ایک پہر کی طرح۔
واہ! خُدا کی نِعمت، خُدا کی حِکمت اَور اُس کا علم بےحد گہرا ہے!
اُس کے فیصلے سمجھ سے کِس قدر باہر ہیں،
اَور اُس کی راہیں بے نِشان ہیں!
Buscar entendimento
Clama a mim e responder-te-ei. A sabedoria é a coisa principal — busque o entendimento com todo o coração.
’مُجھ سے فریاد کر اَور مَیں تمہاری فریاد سُن کر تُمہیں عظیم، ناقابل فراموش باتیں بتاؤں گا جنہیں تُم نہیں جانتے۔‘
حِکمت اعلیٰ ترین شَے ہے اِس لیٔے حِکمت حاصل کرو۔
خواہ تمہاری ساری پُونجی خرچ ہو جائے تو بھی فہم حاصل کرو۔
صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے،
لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔
اِنسان کے دِل میں کیٔی منصُوبے ہوتے ہیں،
لیکن صِرف یَاہوِہ کا اِرادہ ہی قائِم رہتاہے۔
اِنسان اَپنی تمام روِشوں کو راست سمجھتا ہے،
لیکن یَاہوِہ دِلوں کو جانچتے ہیں۔
کہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا خُدا جو جلالی باپ ہے، تُمہیں حِکمت اَور مُکاشفہ کی رُوح عطا فرمائے، تاکہ تُم اُسے بہتر طور پر پہچان سکو۔
بَلکہ ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کے فضل اَور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔
اُسی کی تمجید اَب بھی ہو اَور اَبد تک ہوتی رہے۔ آمین۔
Iluminação divina
A entrada da tua Palavra dá luz e entendimento. Deus revela verdades ocultas e transforma nossa visão da realidade.
آپ کے کلام کی تشریح نُور بخشتی ہے؛
اَور سادہ دِلوں کو سمجھ عطا کرتی ہے۔
میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛
میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔
جَیسے تُم ہَوا کی راہ نہیں جانتے،
یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے،
وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے
کاموں کو نہیں جان سکتے۔
یِسوعؔ نے جَواب دیا، "مَیں تُجھ سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جَب تک کویٔی نئے سِرے سے پیدا نہ ہو، وہ خُدا کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سَکتا۔"
یِسوعؔ نے اُن کی طرف دیکھ کر فرمایا، "یہ اِنسانوں کے لیٔے تو ناممکن ہے، لیکن خُدا کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہے۔"
جَب آپ بیٹھ گیٔے، تو حُضُور نے بَارہ شاگردوں کو بُلایا اَور فرمایا، "اگر تُم میں کویٔی بڑا بننا چاہتاہے تو وہ چھوٹا بنے، اَور سَب کا خادِم بنے۔"
اَب تُم میں یہُودی، یُونانی، غُلام، آزاد، مَرد اَور عورت کی تفرِیق باقی نہیں رہی کیونکہ اَب تُم سَب المسیح یِسوعؔ میں ایک ہو گیٔے ہو۔ اگر تُم المسیح کے ہو تو حضرت اَبراہامؔ کی نَسل ہو اَور وعدہ کے مُطابق وارِث بھی ہو۔
ہر بات کو آزماؤ، جو اَچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ ہر طرح کی بدی سے دُور رہو۔
اگرچہ ہم دُنیا ہی میں رہتے ہیں، لیکن ہم دُنیا کے جِسمانیوں کی طرح نہیں لڑتے۔
لہٰذا ہم دیکھی ہُوئی چیزوں پر نہیں، بَلکہ اَندیکھی چیزوں پر نظر کرتے ہیں، کیونکہ دیکھی ہُوئی چیزیں چند روزہ ہیں، مگر اَندیکھی ہمیشہ کے لیٔے ہیں۔
جَب کسی کو آزمایا جائے تو، وہ یہ نہ کہے، "میری آزمائش خُدا کی طرف سے ہو رہی ہے۔" کیونکہ نہ تو خُدا بدی سے آزمایا جا سَکتا ہے اَور نہ وہ کسی کو آزماتا ہے۔