Confiança
A confiança em Deus é âncora da alma em tempos de tempestade. Quem confia no Senhor não será abalado — porque o Deus fiel sustenta, protege e guia os que nele esperam.
Confiança inabalável
Tudo posso naquele que me fortalece. O meu Deus suprirá toda necessidade. Quem confia não será confundido.
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔
میرا خُدا، المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ اَپنے جلال کی دولت سے تمہاری تمام ضروُرتیں پُوری کر دے گا۔
اَور مُجھے اِس بات کا یقین ہے کہ خُدا، جِس نے تُم لوگوں میں اَپنا نیک کام شروع کیا ہے وہ اُسے المسیح یِسوعؔ کی واپسی کے دِن تک پُورا کر دے گا۔
پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟
نہ بُلندی نہ پستی نہ کویٔی اَور کائِنات کی چیزیں ہمیں خُدا کی اُس مَحَبّت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے المسیح یِسوعؔ میں ہے۔
جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،
وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔
میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،
وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"
میری نَجات اَور میری عزّت خُدا پر مُنحصر ہے؛
وہ میری مضبُوط چٹّان اَور میری پناہ گاہ ہیں۔
جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔
اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے،
اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔
فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
Fundamento de confiança
Deus não é homem para que minta. Todas as suas promessas são firmes. Confiar em Deus é segurança absoluta.
خُدا اِنسان نہیں کہ جھُوٹ بولیں،
اَور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اَپنا اِرادہ بدلے۔
کیا جو کچھ وہ کہتے ہیں اُس پر عَمل نہیں کرتے؟
اَورجو وعدہ کرتے ہیں اُسے پُورا نہیں کرتے؟
اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے،
"مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛
اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔"
اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں،
"خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔"
اَب تُو اُن صحیح تعلیمات کو جو تُونے مُجھ سے سُنی ہیں، اُسے اُس ایمان اَور مَحَبّت کے ساتھ جو المسیح یِسوعؔ میں ہے، اَپنا نمونہ بنائے رکھ۔
پس اَے میرے فرزند! تُم اُس فضل سے جو المسیح یِسوعؔ میں ہے، مضبُوط بَن جا۔
اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،
اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛
اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،
اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔
اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،
اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛
اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،
اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔
تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو،
تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔
جو تربّیت پر دھیان دیتاہے وہ خُوشحال ہوتاہے،
اَور مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ پر بھروسا رکھتا ہے۔
اِنسان کا خوف پھندا ثابت ہو سَکتا ہے،
لیکن جو یَاہوِہ پر اِعتقاد رکھتا ہے، محفوظ رہے گا۔
Confiar em todas as coisas
Não pertenço ao mundo — minha cidadania é do céu. A confiança cristã repousa na fidelidade de Deus, não nas circunstâncias.
عالمِ بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو، نہ کہ زمین پر کی چیزوں کے۔
" ’اگر ہو سکے تو‘؟" یِسوعؔ نے کہا۔ "جو شخص ایمان رکھتا ہے اُس کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہو سَکتا ہے۔"
یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو بات آدمیوں کے لیٔے ناممکن ہے وہ خُدا کے لیٔے ممکن ہے۔"
ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟
"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"
"لیکن مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ پر بھروسا کرتا ہے،
اَور جِس کی اُمّید یَاہوِہ پر ہے۔
وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کے پاس لگایا گیا ہو،
جو اَپنی جڑیں دریا کے کنارے کنارے پھیلاتا ہے۔
اَور جَب گرمی آئے تو اُسے کویٔی خوف نہیں ہوتا؛
اَور اُس کے پتّے ہمیشہ ہرے رہتے ہیں۔
خشک سالی میں اُسے کچھ فکر نہیں ہوتی
اَور وہ ہمیشہ پھل دیتا رہتاہے۔"
جَب تُم پانی میں سے ہوکر گزرے گا،
تو مَیں تمہارے ساتھ ساتھ رہُوں گا؛
اَور جَب تُو دریاؤں کو پار کرےگا،
وہ تُجھے بہا نہ لے جایٔیں گی۔
اَور جَب تُو آگ میں سے چلے گا،
تَب تُجھے آنچ نہ لگے گی؛
اَور شُعلے تُجھے نہ جَلائیں گے۔
اَور ہمیں جو دِلیری خُدا کے حُضُور میں ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر ہم خُدا کی مرضی کے مُوافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔
اَور ہمیں جو دِلیری خُدا کے حُضُور میں ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر ہم خُدا کی مرضی کے مُوافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔
اَور اِس لیٔے جو مَحَبّت خُدا کو ہم سے ہے، اُس مَحَبّت کو ہم جان گیٔے ہیں اَور ہمیں اُس کے مَحَبّت کا یقین ہے۔
خُدا مَحَبّت ہے اَورجو مَحَبّت میں قائِم رہتاہے وہ خُدا میں اَور خُدا اُس میں قائِم رہتاہے۔
اَے عزیز دوستوں! تُم ہر ایک رُوح کا یقین مت کرو بَلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ بہت سے جھُوٹے نبی دُنیا میں نکل چُکے ہیں۔
Esperar com confiança
O Senhor está perto de todos os que o invocam. Na espera confiante encontramos descanso e direção divina.
یَاہوِہ اُن سَب کے قریب ہیں جو اُنہیں پُکارتے ہیں،
یعنی اُن سَب کے قریب، جو اُنہیں سچّے دِل سے پُکارتے ہیں۔
صُبح، میرے لیٔے آپ کی لافانی مَحَبّت کی خبر لے کر آئے،
کیونکہ میرا توکّل آپ پر ہے۔
مُجھے وہ راہ بتائیں جِس پر میں چلُوں،
کیونکہ میری جان کی اُمّید آپ ہی سے وابستہ ہے۔
یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛
جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔
یَاہوِہ پر بھروسا رکھ اَور نیکی کرو؛
مُلک میں آباد رہ اَور محفوظ چراگاہ کا لُطف اُٹھا۔
آپ نے اَپنے ڈرنے والوں کے لیٔے،
کتنی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے،
جسے آپ بنی آدمؔ کے سامنے
اُنہیں عطا کرتے ہیں جو آپ میں پناہ لیتے ہیں۔
آسمان پر آپ کے سِوا میرا کون ہے؟
اَور زمین پر آپ کے سِوا میں کسی کا مُشتاق نہیں۔
اَور صبر کو اَپنا پُورا کام کرنے دو تاکہ تُم اَپنے ایمان میں پُختہ اَور کامِل ہو جاؤ اَور تُم میں کسی بات کی کمی نہ رہے۔
مگر ایمان کے ساتھ مانگے اَور ذرا بھی شک نہ کرے، کیونکہ شک کرنے والا سمُندر کی لہر کی مانند ہوتاہے جو ہَوا کے زور سے بہتی اَور اُچھلتی رہتی ہے۔
کیونکہ ہم ایمان کے سہارے زندگی گزارتے ہیں، نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔