Pular para o conteúdo
Publicidade

Confiar no Senhor

Por Bíblia Online

Confiar no Senhor é a base de toda vida espiritual. A confiança em Deus nos livra do medo, nos dá paz e nos posiciona para receber as promessas divinas.

Confiar de todo coração

Confia no Senhor de todo o coração. Não te apoies em teu próprio entendimento — em todos os caminhos o reconheça.

اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،

اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛

اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،

اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔

جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،

وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔

میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،

وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"

یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے

اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔

وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے،

اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛

اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔

یَاہوِہ پر توکّل رکھنے والے کوہِ صِیّونؔ کی مانند ہیں،

جو ہلتا نہیں ہے بَلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔

جِس طرح پہاڑ یروشلیمؔ کو گھیرے ہُوئے ہیں،

اُسی طرح اَب سے اَبد تک

یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو گھیرے رہتے ہیں۔

اُسے کسی بُری خبر کا خوف نہ ہوگا؛

اَور اُس کا دِل یَاہوِہ پر توکّل کرنے سے قائِم رہتاہے۔

یَاہوِہ پر بھروسا رکھ اَور نیکی کرو؛

مُلک میں آباد رہ اَور محفوظ چراگاہ کا لُطف اُٹھا۔

یَاہوِہ میں مسرُور رہ

اَور وہ تمہاری دِلی مُرادیں پُوری کریں گے۔

اَپنی راہ یَاہوِہ کے سُپرد کرو؛

اُن پر توکّل رکھ اَور وُہی سَب کچھ پُورا کریں گے:

وہ تمہاری راستبازی کو سحر کی طرح،

اَور تمہارے حق و اِنصاف کو دوپہر کی دھوپ کی مانند رَوشن کریں گے۔

جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے،

اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی،

آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔

Segurança em Deus

Bem-aventurado o homem que confia no Senhor. Ele é como árvore plantada junto às águas — não temerá quando vier o calor.

"لیکن مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ پر بھروسا کرتا ہے،

اَور جِس کی اُمّید یَاہوِہ پر ہے۔

وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کے پاس لگایا گیا ہو،

جو اَپنی جڑیں دریا کے کنارے کنارے پھیلاتا ہے۔

اَور جَب گرمی آئے تو اُسے کویٔی خوف نہیں ہوتا؛

اَور اُس کے پتّے ہمیشہ ہرے رہتے ہیں۔

خشک سالی میں اُسے کچھ فکر نہیں ہوتی

اَور وہ ہمیشہ پھل دیتا رہتاہے۔"

یَاہوِہ پر ہمیشہ بھروسا رکھو،

کیونکہ یَاہوِہ خُدا اَبدی چٹّان ہے۔

یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛

میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔

یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛

وہ میری نَجات بنا ہے۔"

اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا!

مُبارک ہے وہ آدمی جو آپ پر توکّل رکھتا ہے۔

بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر،

لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔

وہ مغلُوب ہُوئے اَور گِر گیٔے،

لیکن ہم اُٹھے اَور ثابت قدم رہے۔

یَاہوِہ میں پناہ لینا

اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔

یَاہوِہ میں پناہ لینا

اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔

Não confiar no homem

Não temas — em ti confiarei. Melhor é confiar no Senhor do que confiar no homem ou nos príncipes.

خُدا کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ فخر ہے،

میں یَاہوِہ کے کلام کی تعریف کرتا ہُوں۔

اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا،

اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟

لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے،

میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔

لیکن اَے یَاہوِہ، میرا توکّل آپ پر ہے؛

میں کہتا ہُوں، "آپ میرے خُدا ہیں۔"

مُبارک ہے وہ آدمی

جِس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے،

وہ مغروُروں اَور اُن لوگوں کی طرف مائل نہیں ہوتا،

جو جھُوٹے معبُودوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔

خُداوؔند یِسوعؔ کا شاگردوں کو تسلّی دینا

"تمہارا دِل پریشان نہ ہو۔ تُم خُدا پر ایمان رکھتے ہو؛ تو مُجھ پر بھی ایمان رکھو۔

Seja o primeiro