Publicidade

Coração quebrantado

Por Bíblia Online

Deus está perto dos que têm o coração quebrantado. A Bíblia consola os aflitos: o sacrifício que Deus aceita é o espírito quebrantado e um coração contrito — jamais desprezará.

یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں

اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔

شکستہ رُوح کی قُربانی آپ کی حُضُوری میں قابل قبُول ہے؛

شکستہ اَور تائب دِل کو،

اَے خُدا، آپ حقیر نہ جانیں گے۔

یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں

اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔

خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں،

تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت

اَور میرا بَخرہ ہیں۔

کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ

اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں:

"میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں،

وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں،

تاکہ فروتن کی رُوح کو

اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔

کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں،

اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟"

یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

"یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں:

میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں،

اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔

یَاہوِہ کے فضل کا سال

خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،

کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے

تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔

وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،

میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی

اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،

اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان

اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،

اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔

اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں

کہ اُنہیں راکھ کے بجائے

اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،

ماتم کی بجائے

خُوشی کا روغن،

اَور اُداسی کی بجائے

سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔

وہ راستبازی کے بلُوط،

اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے

تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔

"مُبارک ہیں وہ جو دِل کے حلیم ہیں،

کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے،

مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیں،

کیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔

مُبارک ہیں وہ جو حلیم ہیں،

کیونکہ وہ زمین کے وارِث ہوں گے۔

کیونکہ وہ رنج جو خُدا کی مرضی کو پُورا کرتا ہے، اِنسان کو تَوبہ کرنے پر اُبھارتا ہے جِس کا نتیجہ نَجات ہے۔ اَور اِس پر کسی کو پچھتانے کی ضروُرت نہیں، لیکن دُنیا کا رنج موت پیدا کرتا ہے۔ پس دیکھو اُس رنج نے جو خُدا کی مرضی کے مُطابق تھا: تُم میں کِس قدر سرگرمی، معذرت خواہی، ناراضگی، خوفِ خُدا، اشتیاق، غیرت اَور اِنتقام پیدا کر دیا۔ تُم نے ہر طرح سے ثابت کر دیا کہ تُم اِس مُعاملہ میں بے قُصُور ہو۔

مگر خُداوؔند نے مُجھے جَواب دیا، "میرا فضل تیرے لیٔے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری ہی میں پُوری ہوتی ہے۔" لہٰذا میں اَپنی کمزوریوں پر فخر کروں گا، تاکہ میں المسیح کی قُدرت کے زیرِ سایہ رہُوں۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-