Crianças
As crianças ocupam lugar especial no coração de Deus. A Bíblia instrui a educá-las, protegê-las e ensiná-las nos caminhos do Senhor desde cedo — formando gerações que temem a Deus.
Herança do Senhor
Os filhos são herança do Senhor. Eles são presentes de Deus — cada criança é um milagre e uma responsabilidade sagrada.
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
تَب ہمارے بیٹے اَپنی جَوانی میں
بڑھتے ہُوئے پَودوں کی مانند ہوں گے،
اَور ہماری بیٹیاں اُن سُتونوں کی مانند ہوں گی
جو کسی محل کی شان بڑھانے کے لیٔے تراشے گیٔے ہوں۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟
آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔
جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟
آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔
اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛
میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔
Instruir as crianças
Instrui a criança no caminho em que deve andar. A educação cristã é mandamento repetido através de toda a Escritura.
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
حماقت بچّہ کے دِل سے وابستہ رہتی ہے،
لیکن تربّیت کی چھڑی اُسے اُس سے دُور کر دے گی۔
حماقت بچّہ کے دِل سے وابستہ رہتی ہے،
لیکن تربّیت کی چھڑی اُسے اُس سے دُور کر دے گی۔
جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،
لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔
دانشمند بیٹا اَپنے باپ کی تربّیت پر دھیان دیتاہے،
لیکن ٹھٹّھےباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا۔
اَے میرے بیٹے، میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا،
بَلکہ میرے اَحکام کو اَپنے دِل میں جگہ دو،
کیونکہ تمہاری تعلیم عمر کو دراز کرےگی
اَور تُمہیں خُوشحال اَور سلامت رکھے گی۔
اَے میرے بیٹے، میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا،
بَلکہ میرے اَحکام کو اَپنے دِل میں جگہ دو،
کیونکہ جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُسے تنبیہ بھی کرتے ہیں،
جَیسے باپ، اُس بیٹے کی ملامت کرتا ہے جسے وہ عزیز رکھتا ہے۔
تَب باپ نے مُجھے تعلیم دی اَور کہا:
"اَپنے سارے دِل سے میری باتوں کو اَپنالو؛
اَور میرے اَحکام بجا لاؤ اَور زندہ رہو۔
حِکمت حاصل کرو، فہم کو اَپنالو؛
میری باتوں کو فراموش نہ کرو اَور نہ اُن سے منحرف ہونا۔
Disciplinar com amor
A vara e a repreensão dão sabedoria. A disciplina produz o fruto pacífico da justiça nos que são exercitados por ela.
تادیب کی چھڑی حِکمت بخشتی ہے،
لیکن جو بچّہ تربّیت سے محروم رہا ہو، وہ اَپنی ماں کو رُسوا کرتا ہے۔
لڑکے کی تربّیت سے کوتاہی نہ کرو؛
کیونکہ اگر تُم اُسے چھڑی سے مارو بھی، تو وہ نہ مَرے گا۔
اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی،
اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔
سچّائی کو خرید لو اَور اُسے فروخت نہ کرنا؛
اَور حِکمت، تربّیت اَور فہم کو حاصل کرنا۔
وہ بیٹا جو اَپنے باپ کو لُوٹتا اَور اَپنی ماں کو نکال دیتاہے
خجالت اَور رُسوائی کا کام کرتا ہے۔
ایک مُفلس آدمی جو سیدھی راہ چلتا ہے،
اُس احمق سے بہتر ہے جو ہمیشہ جھُوٹ بولتا ہے۔
راستباز آدمی نیک زندگی گزارتا ہے؛
اُس کے بعد اُس کے بچّے مُبارک ہوتے ہیں۔
بچّہ بھی اَپنی حرکتوں سے پہچانا جاتا ہے،
کہ اُس کا چال چلن پاک اَور راست ہے یا نہیں۔
احمق بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے رنج
اَور اَپنی ماں کے لیٔے تلخی لاتا ہے۔
بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں،
اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔
بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں،
اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔
احمق اَپنے باپ کی تربّیت کو حقیر جانتا ہے،
لیکن تنبیہ کو ماننے والا ہوشیاری سے کام لیتا ہے۔
دانشمند بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے،
لیکن احمق آدمی اَپنی ماں کی تحقیر کرتا ہے۔
ہدایات پر عَمل کرنے والا بیٹا صاحبِ فہم کہلاتا ہے،
لیکن کھاؤ لوگوں کا ساتھی اَپنے باپ کو رُسوا کرتا ہے۔
اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ
اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔
وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا
اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔
"اِس لیٔے اَب اَے میرے بیٹو، میری سُنو؛
مُبارک ہیں وہ جو میری راہوں پر چلتے ہیں۔
میری ہدایت کو سُنو اَور دانشمند بنو،
اُسے نظرانداز نہ کرو۔
Obediência e promessa
Filhos, obedecei a vossos pais no Senhor. Honra a teu pai e tua mãe para que viva muito tempo sobre a terra.
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"
اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔
اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔
چونکہ تُم خُدا کے عزیز فرزند ہو، اِس لیٔے، خُدا کی مانِند بنو۔
اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔
اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دِل ہو جایٔیں۔
یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔
تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔
اُن کے جو قوانین اَور اَحکام آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں اُن پر عَمل کرو تاکہ تمہارے اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی بھی خیر ہو اَور اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں ہمیشہ کے لیٔے دے رہے ہیں تمہاری عمر دراز ہو۔
اِن تمام قوانین پرجو میں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل کرنا تاکہ تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی ہمیشہ خیر ہو کیونکہ تمہارا یہ فعل یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں دُرست اَور راست ٹھہرے گا۔
تَب مَوشہ نے اُن سے کہا، "آج کے دِن مَیں نے تمہارے سامنے جِن باتوں کا اِنتباہ کے طور پر اعلان کیا ہے اُنہیں دِل میں رکھّو تاکہ تُم اَپنے بچّوں کو حُکم دے سکو کہ وہ اِس آئین کی تمام باتوں پر نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرتے رہیں۔ یہ تمہارے لیٔے فُضول باتیں نہیں بَلکہ تمہاری زندگی ہیں اَور اِن کے باعث اُس مُلک میں جِس پر قابض ہونے کے لیٔے تُم یردنؔ پار کر رہے ہو تمہاری عمر دراز ہوگی۔"
Crianças e o reino
Deixai vir a mim as crianças. Jesus honrou as crianças como modelo de fé e humildade para todo o seu povo.
لیکن یِسوعؔ نے فرمایا، "بچّوں کو میرے پاس آنے سے مت روکو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔"
لیکن یِسوعؔ نے فرمایا، "بچّوں کو میرے پاس آنے سے مت روکو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔"
اُس وقت شاگرد یِسوعؔ کے پاس آئے اَور پُوچھنے لگے کہ، "آسمان کی بادشاہی میں سَب سے بڑا کون ہے؟"
حُضُور نے ایک بچّے کو اَپنے پاس بُلایا اَور اُسے اُن کے درمیان میں کھڑا کر دیا۔ اَور فرمایا: "میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم تبدیل ہوکر چُھوٹے بچّوں کی مانِند نہ بنو، تو تُم آسمانی بادشاہی میں ہرگز داخل نہ ہوگے۔ لہٰذا جو کویٔی اَپنے آپ کو اِس بچّے کی مانِند چھوٹا بنائے گا وُہی آسمانی بادشاہی میں سَب سے بڑا ہوگا۔
اَور فرمایا: "میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم تبدیل ہوکر چُھوٹے بچّوں کی مانِند نہ بنو، تو تُم آسمانی بادشاہی میں ہرگز داخل نہ ہوگے۔ لہٰذا جو کویٔی اَپنے آپ کو اِس بچّے کی مانِند چھوٹا بنائے گا وُہی آسمانی بادشاہی میں سَب سے بڑا ہوگا۔ اَورجو کویٔی اَیسے بچّے کو میرے نام پر قبُول کرتا ہے وہ مُجھے قبُول کرتا ہے۔
"خبردار! اِن چُھوٹوں میں سے کسی کو ناچیز نہ سمجھنا کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آسمان پر اِن کے فرشتے ہر وقت میرے آسمانی باپ کا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں۔
اُسی گھڑی یِسوعؔ نے فرمایا، "اَے باپ! آسمان اَور زمین کے خُداوؔند! مَیں آپ کی حَمد کرتا ہُوں کہ آپ نے یہ باتیں عالِموں اَور دانِشوروں سے پوشیدہ رکھیں، اَور بچّوں پر ظاہر کیں۔
مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں،
کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔
پھر بعض لوگ بچّوں کو حُضُور کے پاس لانے لگے تاکہ وہ اُن پر ہاتھ رکھیں، لیکن شاگردوں نے اُنہیں جِھڑک دیا۔ جَب یِسوعؔ نے یہ دیکھا تو خفا ہوتے ہویٔے اُن سے فرمایا، "بچّوں کو میرے پاس آنے دو، اُنہیں منع نہ کرو، کیونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔
تَب اُنہُوں نے ایک بچّے کو لیا اَور بچّے کو اُن کے درمیان میں کھڑا کر دیا۔ اَور پھر سے گود میں لے کر، اُن سے مُخاطِب ہویٔے، "جو کویٔی میرے نام سے اَیسے بچّے کو قبُول کرتا ہے تو وہ مُجھے قبُول کرتا ہے؛ اَورجو کویٔی مُجھے قبُول کرتا ہے تو وہ مُجھے نہیں بَلکہ میرے بھیجنے والے کو قبُول کرتا ہے۔"
اَور یِسوعؔ حِکمت اَور قد وقامت میں بڑھتے اَور خُدا اَور اِنسان کی نظر میں مقبُول ہوتے چلے گیٔے۔
جَب وہ کھانا کھا چُکے، تو آپ نے شمعُونؔ پطرس سے فرمایا، "یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ، کیا تُم مُجھ سے اِن سَب سے زِیادہ مَحَبّت رکھتے ہو؟"
شمعُونؔ پطرس نے کہا، "ہاں، خُداوؔند، آپ تو جانتے ہی ہیں کہ مَیں آپ سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔"
یِسوعؔ نے پطرس سے فرمایا، "میرے برّوں کو چرا۔"
Identidade e crescimento
Somos filhos de Deus pelo Espírito de adoção. Crescer em Cristo é amadurecer em fé, obediência e amor ao próximo.
لیکن جِتنوں نے اُنہیں قبُول کیا، اُنہُوں نے اُنہیں خُدا کے فرزند ہونے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُن کے نام پر ایمان لایٔے۔
اِس لیٔے کہ جو خُدا کے رُوح کی ہدایت پر چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔
کیونکہ تُمہیں وہ رُوح نہیں مِلی جو تُمہیں پھر سے خوف کا غُلام بنادے بَلکہ لے پالک فرزندیت کی رُوح مِلی ہے جِس کے وسیلہ سے ہم "اَبّا، اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔"
پاک رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتاہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔
چنانچہ ساری خِلقتؔ بڑی آرزُو کے ساتھ اِس اِنتظار میں ہے کہ خُدا اَپنے فرزندوں کو ظاہر کرے۔
اِس لیٔے کہ تُم سَب المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے کے وسیلہ سے خُدا کے فرزند بَن گئے ہو، اَور تُم سَب جنہوں نے المسیح کے ساتھ ایک ہو جانے کا پاک غُسل پایا اُسے لباس کی طرح پہن لیا ہے۔
دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے یِسوعؔ کو بھی نہیں جانا۔
اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب یِسوعؔ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔ اَورجو کویٔی یِسوعؔ میں یہ اُمّید رکھتا ہے وہ اَپنے آپ کو وَیسا ہی پاک رکھتا ہے، جَیسا وہ پاک ہے۔
پیارے بچّوں! میں تُمہیں اِس لیٔے لِکھ رہا ہُوں،
کہ المسیح کے نام سے تمہارے گُناہ مُعاف کر دئیے گیٔے ہیں۔
اَے عزیز فرزندوں! اَپنے آپ کو بُتوں کی پرستش سے محفوظ رکھو۔
وہ اَپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرنے والا اَور اَپنے بچّوں کو بڑی سنجِیدگی کے ساتھ تابع رکھتا ہو۔
جو شخص اَپنے عزیزوں کی، اَور خاص کر اَپنے گھرانے کی خبرگیری نہیں کرتا، تو وہ ایمان کا مُنکر ہے اَور بےاِعتقادوں سے بھی بدتر ہے۔
اَور کیا تُم اُس نصیحت کو بالکُل بھُول گیٔے جِس میں باپ نے تُمہیں اَپنا فرزند سمجھ کر تُمہیں مُخاطِب کیا ہے،
"اَے میرے بیٹے! خُداوؔند کی تربّیت کو ناچیز نہ جان،
اَور جَب وہ تُجھے ملامت کرے تو بے دِل نہ ہو،
کیونکہ جِس سے خُداوؔند مَحَبّت رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا ہے،
اَور جسے بیٹا بنا لیتا ہے اُسے کوڑے بھی لگاتاہے۔"
اَپنی مُصیبتوں کو الٰہی تنبیہ سمجھ کر برداشت کرو گویا خُدا تُمہیں اَپنے فرزند سمجھ کر تمہاری تربّیت کر رہاہے۔ کیونکہ وہ کون سا بیٹا ہے جسے اُس کا باپ تنبیہ نہیں کرتا؟ اگر تمہاری تنبیہ سَب کی طرح نہیں کی جاتی تو، تُم بھی ناجائز فرزند ٹھہرتے اَور خُداوؔند کی حقیقی بیٹیاں اَور بیٹے نہیں ٹھہرتے۔ اِس کے علاوہ، جَب ہمارے جِسمانی باپ ہماری تنبیہ کرتے تھے تو ہم اُن کی تعظیم کرتے تھے، تو کیا رُوحانی باپ کی اِس سے زِیادہ تابع داری نہ کریں تاکہ زندہ رہیں؟
اِس میں شک نہیں جَب تنبیہ کی جاتی ہے تو اُس وقت وہ خُوشی کا نہیں بَلکہ غم کا باعث مَعلُوم ہوتی ہے مگر جو اُسے سَہہ سَہہ کر پُختہ ہو گیٔے ہیں اُنہیں بعد میں راستبازی اَور سلامتی کا اجر ملتا ہے۔
اُنہُوں نے جَواب دیا: "خُداوؔند یِسوعؔ المسیح پر ایمان لائیں تو آپ اَور آپ کا سارا خاندان نَجات پایٔےگا۔"
جَوانی کی بُری خواہشوں سے بھاگ۔ اَورجو لوگ پاک دِل سے خُداوؔند سے دعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ مِل کر راستبازی، ایمان، مَحَبّت اَور صُلح کا طالب ہو۔
اَورجو باتیں تُونے بہت سے گواہوں کی مَوجُودگی میں مُجھ سے سُنی ہیں، اُنہیں اَیسے وفادار لوگوں کے سُپرد کرجو دُوسروں کو بھی سِکھانے کے قابل ہوں۔
Transmitir a fé
Contaremos à geração vindoura os louvores do Senhor. O legado de fé é o maior presente que damos aos nossos filhos.
آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے،
اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔
آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے،
اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔
زندہ، ہاں صِرف زندہ ہی تیری سِتائش کریں گے،
جَیسا کہ میں آج کر رہا ہُوں؛
والدین اَپنے بچّوں سے
تیری وفاداری کا ذِکر کرتے ہیں۔
"کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے
اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟
خواہ وہ بھُول جائے،
پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا!
دیکھ، مَیں نے تیری صورت اَپنی ہتھیلیوں پر نقش کی ہُوئی ہے؛
تیری شہرپناہ ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔
اُس اِنتظام کے بعد مَیں نے کھڑے ہوکر اُمرا، اہلکاروں اَور دیگر لوگوں سے کہا، "اُن سے مت ڈرو۔ یَاہوِہ کو یاد کرو جو عظیم اَور مُہیب ہے۔ اَور اَپنے خاندانوں، بیٹوں، بیٹیوں اَور اَپنی بیویوں اَور اَپنے گھروں کی خاطِر جنگ کرو۔"
اَور اُس لڑکے شموایلؔ نے عیلیؔ کے ماتحت یَاہوِہ کے حُضُور میں خدمت کی۔ اُن ایّام میں یَاہوِہ کا کلام کم ہی نازل ہوتا تھا اَور رُویا بھی عام نہ تھی۔
میرے لیٔے اِس سے بڑھ کر اَور کویٔی خُوشی نہیں کہ میں یہ سُنوں کہ میرے بچّے حق پر چل رہے ہیں۔
میرے لیٔے اِس سے بڑھ کر اَور کویٔی خُوشی نہیں کہ میں یہ سُنوں کہ میرے بچّے حق پر چل رہے ہیں۔
ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛
بَلکہ آنے والی نَسل کو
یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،
اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں
کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔
اُنہُوں نے یعقوب میں قوانین کی گواہی قائِم کی
اَور اِسرائیل میں شَریعت مُقرّر کی،
جِن کے متعلّق ہمارے آباؤاَجداد کو حُکم دیا
کہ وہ اَپنی اَولاد کو اُن کی تعلیم دیں،
لہٰذا اگلی پُشت اُنہیں جانے گی،
اَور وہ فرزند بھی جانیں گے جو ابھی پیدا ہونے والے ہیں،
اَور وہ اُنہیں اَپنی اَولاد کو بتائیں گے۔
تَب وہ خُدا پر ایمان لائیں گے
اَور اُن کے کارناموں کو فراموش نہ کریں گے،
بَلکہ اُن کے اَحکام پر عَمل کریں گے۔