Tomar uma decisão
Tomar decisões com sabedoria é um dos maiores desafios da vida. A Bíblia nos ensina a buscar a Deus em oração, na Palavra e no conselho, confiando que Ele dirige os nossos passos.
Buscar a Deus
Se algum de vós tem falta de sabedoria, peça a Deus. Ele dá generosamente e sem repreensão a todos os que pedem.
اگر تُم میں سے کسی میں حِکمت کی کمی ہو تو وہ خُدا سے مانگے جو سَب کو بغیر ملامت کیٔے فیّاضی سے دیتاہے اَور تُمہیں بھی عطا فرمایٔے گا۔
اَور ہمیں جو دِلیری خُدا کے حُضُور میں ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر ہم خُدا کی مرضی کے مُوافق کچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔
لیکن اگر ہم اَپنے گُناہوں کا اقرار کریں، تو وہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اَور ہمیں ساری ناراستی سے پاک صَاف کرنے میں وفادار اَور عادل ہے۔
اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،
اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛
اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،
اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔
اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،
اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔
کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔
Conselho e direção
Onde não há conselho os planos se frustam. Toda Escritura é útil para nos guiar nas decisões da vida.
ہدایت کے بغیر قوم گِر جاتی ہے،
لیکن متعدّد مُشیر فتح کو یقینی بنا دیتے ہیں۔
قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے،
لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔
ہر کسی کو غَیر سمجھنے والا آدمی خُود غرض ہوتاہے،
وہ ہر مَعقُول بات سے برہم ہو جاتا ہے۔
احمق کو فہم سے کویٔی خُوشی نہیں ہوتی۔
وہ صِرف اَپنی مرضی ظاہر کرکے خُوش ہوتاہے۔
جَب بدکاری آتی ہے تو رُسوائی اُس کے ساتھ ہوتی ہے،
اَور شرم کا کام اَپنے ساتھ رُسوائی لاتا ہے۔
اِنسان کے مُنہ کی باتیں گہرے پانی کی مانند ہیں،
لیکن حِکمت کا چشمہ بہتی ہُوئی نہر ہے۔
بدکار کی جانِبداری کرنا
یا بے قُصُور کو اِنصاف سے محروم رکھنا، اَچھّا نہیں۔
احمق کے لب اُس کے لیٔے فتنہ برپا کرتے ہیں،
اَور اُس کا مُنہ تھپّڑ کھانا چاہتاہے۔
احمق کا مُنہ اُس کی ہلاکت ہے،
اَور اُس کے ہونٹ اُس کی جان کے لیٔے پھندا ہیں۔
غیبت گو کی باتیں لذیذ نوالوں کی مانند؛
اِنسان کے اَندر اُتر جاتی ہیں۔
جو کوئی اِنسان اَپنے کام میں سُستی کرتا ہے
وہ تباہ کرنے والے کا بھایٔی ہے۔
یَاہوِہ کا نام محکم بُرج ہے؛
راستباز اُس میں بھاگ جاتے ہیں اَور محفوظ رہتے ہیں۔
اَمیروں کی دولت اُن کا محکم شہر ہے؛
وہ اُسے ناقابلِ عبور فصیل سمجھتے ہیں۔
اِنسان کے دِل کا تکبُّر اُس کے لیٔے ہلاکت لاتا ہے،
لیکن فروتنی اُس کے لیٔے عزّت لاتی ہے۔
جو آدمی بات سُننے سے پہلے ہی اُس کا جَواب دیتاہے۔
اُس سے اُس کی حماقت اَور خجالت ظاہر ہوتی ہے۔
اِنسان کی رُوح ناتوانی میں اُسے سنبھالتی ہے،
لیکن شکستہ رُوح کو کون برداشت کر سَکتا ہے۔
کیونکہ ہر صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے وُجُود میں آیا ہے، وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، اِصلاح اَور راستبازی میں تربّیت دینے کے لیٔے مفید ہے،
تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔
جَب وہ مَوسیہؔ کی سرحد پر پہُنچے تو اُنہُوں نے بِتُھونیہؔ میں داخل ہونا چاہا لیکن یِسوعؔ المسیح کی رُوح نے اُنہیں جانے نہ دیا۔
انطاکِیہؔ کی جماعت میں کیٔی نبی اَور اُستاد تھے: مثلاً بَرنباسؔ، شمعُونؔ کالا، لُوکِیُسؔ کُرینی، مناہیمؔ (جِس نے چوتھائی مُلک کے حاکم ہیرودیسؔ کے ساتھ پرورِش پائی تھی) اَور ساؤلؔ۔ جَب کہ وہ روزے رکھ کر، خُداوؔند کی عبادت کر رہے تھے تو پاک رُوح نے کہا، "بَرنباسؔ اَور ساؤلؔ کو اُس خدمت کے لئے الگ کر دو جِس کے لیٔے مَیں نے اُنہیں بُلایا ہے۔" چنانچہ اُنہُوں نے روزہ رکھا دعا کی، اَور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں روانہ کر دیا۔
Confiar e seguir
Seja o que for que façais, fazei tudo para a glória de Deus. O sábio ouve a Deus antes de agir.
پس تُم کھاؤ یا پیو یا خواہ جو کچھ کرو، سَب خُدا کے جلال کے لیٔے کرو۔
چنانچہ جَب گواہوں کااِتنا بڑا بادل ہمیں گھیرے ہویٔے ہے، تو آؤ ہم بھی ہر ایک رُکاوٹ اَور اُس گُناہ کو جو ہمیں آسانی سے اُلجھا لیتا ہے، دُور کرکے اُس دَوڑ میں صبر سے دَوڑیں جو ہمارے لیٔے مُقرّر کی گئی ہے۔
اَور گِبعونؔ میں یَاہوِہ رات کے وقت خواب میں شُلومونؔ کو دِکھائی دیئے اَور خُدا نے فرمایا، "کہ جو کچھ بھی تُم چاہتے ہو مانگ لو مَیں تُمہیں دُوں گا۔"
شُلومونؔ نے جَواب دیا، "کہ آپ نے اَپنے خادِم میرے باپ داویؔد پر بڑی مہربانی کی ہے کیونکہ وہ آپ کے حُضُور میں ایماندار، نیک دِل اَور راستباز تھے اَور آپ نے داویؔد کے ساتھ اِس بڑی مہربانی کو جاری رکھّا ہے اَور آج آپ نے میرے باپ کو اُن کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے ایک بیٹا بھی بخشا ہے۔
"اَب، اَے یَاہوِہ میرے خُدا! آپ نے میرے باپ داویؔد کی جگہ اَپنے خادِم کو بادشاہ بنایا ہے۔ لیکن مَیں تو ابھی کمسِن لڑکا ہُوں۔ میں نہیں جانتا کہ اَپنے فرائض کو کس طرح اَنجام دُوں۔ آپ کا خادِم آپ کے مُنتخب لوگوں کے درمیان ہے جو ایک اَیسی عظیم قوم ہے کہ اُن کا شُمار نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا اِس قوم پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے اَور نیک و بد میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے اَپنے خادِم کو فہم و بصیرت والا دِل عطا کریں کیونکہ آپ کی اِس عظیم قوم پر حُکمرانی کرنے کے لائق کون ہے؟"
یہ بات یَاہوِہ کو پسند آئی کہ شُلومونؔ نے یہ چیز مانگی۔ اِس لیٔے خُدا نے اُس سے فرمایا، "چونکہ تُم نے نہ تو اَپنی عمر درازی، نہ اَپنے واسطے دولت اَور نہ ہی اَپنے دُشمنوں کی موت مانگی ہے، بَلکہ فہم و بصیرت کی درخواست کی تاکہ تُم اِنصاف سے کام لے سکو۔ لہٰذا میں وُہی کروں گا جِس کی تُم نے درخواست کی ہے۔ مَیں تُمہیں ایک اَیسا عقلمند اَور سمجھنے والا دِل عطا کروں گا کہ تمہاری مانند نہ تو کویٔی تُم سے پہلے ہُوا اَور نہ کویٔی تمہارے بعد ہوگا۔
اُن کی بیوی نے ایُّوب سے کہا، "کیا تُم اَب بھی اَپنی راستبازی پر قائِم رہوگے؟ خُدا پر لعنت بھیجو اَور مَر جاؤ۔"
ایُّوب نے جَواب دیا، "تُم بےوقُوف عورت کی طرح باتیں کر رہی ہو۔ کیا ہم خُدا کی طرف سے صِرف سُکھ ہی قبُول کریں اَور دُکھ قبُول نہ کریں۔"
اِن سَب باتوں میں، ایُّوب نے اَپنی زبان سے کویٔی گُناہ نہیں کیا۔