Deus nunca falha
Deus nunca falha. Nenhuma de suas promessas vem ao chão. O que Ele prometeu, Ele cumprirá. A fidelidade de Deus é o fundamento inabalável da nossa fé.
Promessas cumpridas
Nenhuma boa palavra falhou de todas as promessas que Deus fez. Ele é fiel e verdadeiro em tudo o que diz.
"اَب دیکھو میں آج اُسی راستے جانے والا ہُوں جو سارے جہاں کا ہے۔ اَور تُم اَپنے سارے دِل اَور جان سے جانتے ہو کہ اُن سَب اَچھّے وعدوں میں سے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُم سے کئے ایک بھی پُورا ہُوئے بغیر نہ رہا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔ کویٔی ایک بھی پُورا ہُوئے بغیر نہیں رہا۔
جتنے اَچھّے وعدے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے گھرانے سے کئے تھے اُن میں سے ایک بھی نہ چھوٹا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔
"یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کو اَمن بخشا ہے جَیسا کہ اُنہُوں نے وعدہ کیا تھا۔ کیونکہ وہ تمام وعدے جو اُنہُوں نے اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت کئے تھے سَب کے سَب ہُوبہو پُورے ہُوئے۔
خُدا اِنسان نہیں کہ جھُوٹ بولیں،
اَور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اَپنا اِرادہ بدلے۔
کیا جو کچھ وہ کہتے ہیں اُس پر عَمل نہیں کرتے؟
اَورجو وعدہ کرتے ہیں اُسے پُورا نہیں کرتے؟
لیکن یَاہوِہ کے منصُوبے اَبد تک،
اَور اُس کے دِل کے اِرادے پُشت در پُشت قائِم رہتے ہیں۔
Fidelidade eterna
A Palavra do Senhor permanece para sempre. A tua palavra é muito pura e o teu servo a ama profundamente.
اَپنی نگاہیں آسمان کی طرف اُٹھاؤ،
اَور نیچے زمین کو دیکھو؛
آسمان دھوئیں کی مانند غائب ہو جایٔیں گے،
اَور زمین کپڑے کی طرح پُرانی ہو جائے گی
اَور اُس کے باشِندے مکھّیوں کی طرح مَر جایٔیں گے۔
لیکن میری نَجات اَبد تک قائِم رہے گی،
اَور میری راستی کبھی موقُوف نہ ہوگی۔
آپ کے وعدے پُوری طرح خالص ثابت ہُوئے،
اَور آپ کا خادِم میں اُنہیں عزیز رکھتا ہُوں۔
آپ کی بادشاہی اَبدی بادشاہی ہے،
اَور آپ کی حُکومت پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔
یَاہوِہ اَپنے سارے وعدے پُورے کرتے ہیں
اَور اَپنی تمام مخلُوق پر مہربان ہیں۔
یَاہوِہ سَب گرتے ہوؤں کو سنبھالتے ہیں
اَور سَب جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں۔
یَاہوِہ جو اُس شہر کے اَندر ہے، بڑا صادق ہے؛
وہ بےاِنصافی نہیں کرتا۔
وہ ہر صُبح بلاناغہ
اَپنی عدالت کا کام اَنجام دیتاہے،
پھر بھی بدکار لوگ
اَپنے کئے پر شرمندہ نہیں ہوتے۔
کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛
یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے
اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔
اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛
کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔
Segurança em Deus
Todas as promessas de Deus são sim e amém em Cristo. Fiel é Aquele que prometeu — Ele jamais nos decepcionará.
کیونکہ خُدا کے جتنے بھی وعدے ہیں اُن سَب کی "ہاں" المسیح ہیں۔ اِسی لیٔے ہم المسیح کے وسیلہ سے "آمین" کہتے ہیں تاکہ خُدا کا جلال ظاہر ہو۔ خُدا ہی ہے جو ہمیں اَور تُمہیں المسیح میں قائِم کرتا ہے۔ خُدا نے ہی ہمیں مَسح کیا ہے، خُدا نے ہی ہم پر اَپنی مُہر بھی لگا دی ہے، اَور پاک رُوح ہمارے دِلوں میں ڈال کر، گویا آنے والی برکتوں کا بیَعانہ اَدا کر دیا ہے۔
اَور اَپنی اُمّید کے اقرار کو مضبُوطی سے تھامے رہیں کیونکہ جِس نے وعدہ کیا ہے وہ سچّا ہے۔
اَور جَب تُم نے کلام حق کو سُنا، جو تمہاری نَجات کی خُوشخبری ہے۔ اَور جَب تُم المسیح پر ایمان لایٔے، تو خُدا نے اَپنے وعدہ کے مُطابق تُمہیں پاک رُوح دے کر تُم پر اَپنی مُہر لگا دی، وہ پاک رُوح ہمیں مِلنے والی مِیراث کا بیَعانہ ہے گویا اِس بات کی ضمانت ہے کہ ہم مخلصی پا کر خُدا کی مِلکیّت بَن جایٔیں تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو آزمائش کے وقت صبر سے کام لیتا ہے، کیونکہ جَب مقبُول ٹھہرے گا تو زندگی کا تاج پایٔےگا جِس کا خُداوؔند نے اَپنے مَحَبّت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔