Deus
Deus é a realidade suprema do universo — o criador, sustentador e redentor de tudo o que existe. Conhecê-lo é a essência da vida eterna e o maior privilégio da existência humana.
Quem é Deus
Não há santo como o Senhor. Tu és grande e fazes maravilhas — só tu és Deus. Sua majestade transcende toda compreensão.
"یَاہوِہ کی مانند کوئی پاک نہیں؛
کیونکہ آپ کے سِوا اَور کویٔی ہے ہی نہیں؛
اَور نہ ہی کویٔی چٹّان ہمارے خُدا کی مانند ہے۔
"اَے یَاہوِہ قادر آپ واقعی کتنے عظیم ہیں! اَور جَیسا کہ ہم نے خُود اَپنے کانوں سے سُنا ہے آپ کی مانند کویٔی نہیں اَور آپ کے سِوا کویٔی خُدا نہیں ہے۔
چنانچہ ہر گھر کا کویٔی نہ کویٔی بنانے والا ضروُر ہوتاہے مگر سَب چیزوں کا بنانے والا خُدا ہے۔
اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا،
کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے
اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں،
جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔
یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ
میرے خیالات تمہارے خیالات نہیں،
اَور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
Deus é amor
Deus é amor. Quem permanece no amor permanece em Deus e Deus nele. Nós amamos porque Ele nos amou primeiro.
اَور اِس لیٔے جو مَحَبّت خُدا کو ہم سے ہے، اُس مَحَبّت کو ہم جان گیٔے ہیں اَور ہمیں اُس کے مَحَبّت کا یقین ہے۔
خُدا مَحَبّت ہے اَورجو مَحَبّت میں قائِم رہتاہے وہ خُدا میں اَور خُدا اُس میں قائِم رہتاہے۔
ہم اِس لیٔے مَحَبّت رکھتے ہیں کیونکہ پہلے خُدا نے ہم سے مَحَبّت رکھی۔
اگر کویٔی کہے کہ وہ خُدا سے مَحَبّت رکھتا ہے مگر اَپنے بھایٔی یا بہن سے عداوت رکھتا ہے تو وہ جھُوٹا ہے۔ کیونکہ جو اَپنے بھایٔی یا بہن سے جسے اُس نے دیکھاہے، مَحَبّت نہیں کرتا تو وہ خُدا سے کیسے مَحَبّت کر سَکتا ہے جسے اُس نے دیکھا تک نہیں؟
خُدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا لیکن اگر ہم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہمارے اَندر رہتاہے اَور اُس کی مَحَبّت ہمارے دِلوں میں کامِل ہو جاتی ہے۔
یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،
وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔
وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،
اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،
وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔
Buscar a Deus
Buscareis o Senhor e o encontrareis quando o buscardes de todo o coração. Provai e vede que o Senhor é bom.
لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔
آزما کر دیکھو کہ یَاہوِہ کیسے مہربان ہیں؛
مُبارک ہے وہ آدمی جو اُن میں پناہ لیتا ہے۔
یَاہوِہ سے مَیں نے کہا، "آپ ہی میرے خُداوؔند ہیں؛
آپ کے سِوا میری بھلائی نہیں۔"
آسمان پر آپ کے سِوا میرا کون ہے؟
اَور زمین پر آپ کے سِوا میں کسی کا مُشتاق نہیں۔
جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔
چونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں،
اِس لیٔے اَپنے نام کی خاطِر میری رہبری اَور رہنمائی کریں۔
کیونکہ جو مُجھے پاتاہے، زندگی پاتاہے
اَور اُس پر یَاہوِہ کی نظرِ عنایت ہوتی ہے۔
Viver com Deus
Sê forte e corajoso, porque o Senhor teu Deus é contigo. Em Deus encontramos a razão de existir.
کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔"
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔
خُداوؔند میں ہر وقت خُوش رہو، میں پھر کہتا ہُوں: خُوش رہو!
اُٹھ، مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا،
اَور یَاہوِہ کا جلال تُجھ پر آشکار ہُوا۔
کیونکہ مَیں یَاہوِہ، تیرا خُدا ہُوں،
جو تیرا داہنا ہاتھ تھامتا ہے
اَور تُجھ سے کہتاہے، ڈر مت؛
مَیں تیری مدد کروں گا۔
خُداوؔند کے سامنے خُود کو حلیم کر دو تو وہ تُمہیں سربُلند کرےگا۔
فریب نہ کھاؤ: خُدا ٹھٹھّوں میں نہیں اُڑایا جاتا، کیونکہ آدمی جو کچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔
اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔