Dia dos avós
Os avós são tesouros vivos de sabedoria e fé. A Bíblia honra os mais velhos e celebra a transmissão de fé entre gerações — dos avós aos netos e destes aos que virão.
A bênção dos avós
A coroa dos velhos são os filhos dos filhos. A misericórdia de Deus é de geração em geração sobre os que o temem.
بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں،
اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔
لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر
اَزل سے اَبد تک،
اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔
میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں،
تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار
اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔
آپ کے کاموں کی تعریف اَور آپ کی قُدرت کا بَیان؛
پُشت در پُشت ہوتا رہے گا۔
کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛
اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔
Força e fidelidade
Mesmo na velhice darão frutos. Os cabelos brancos são coroa de glória. Deus não abandona seus filhos na idade avançada.
وہ بڑی عمر میں بھی پھل لائیں گے،
اَور تروتازہ اَور سرسبز رہیں گے،
اَور ظاہر کریں گے کہ، "یَاہوِہ راست ہیں؛
وہ میری چٹّان ہیں، اَور اُن میں ناراستی نہیں۔"
بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛
جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔
تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک
مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔
مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛
مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔
نوجوان بھی تھک جاتے ہیں اَور ماندہ ہو جاتے ہیں،
اَور جَوان ٹھوکر کھا کر گِر پڑتے ہیں؛
لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں
وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔
وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛
وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،
چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔
لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔