Pular para o conteúdo
Publicidade

Dia dos pais

Por Bíblia Online

O Dia dos Pais celebra o amor e o sacrifício paterno. A Bíblia honra os pais como provedores, protetores e guias espirituais que moldam as próximas gerações.

O pai que educa

Instrui a criança no caminho em que deve andar. O pai justo educa com amor, firmeza e o exemplo de uma vida íntegra.

بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،

اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔

جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،

لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔

راستباز آدمی نیک زندگی گزارتا ہے؛

اُس کے بعد اُس کے بچّے مُبارک ہوتے ہیں۔

راستباز آدمی کے باپ کو بڑی خُوشی ہوگی؛

جِس کے ہاں دانشمند بیٹا ہوگا، وہ باپ بھی اُس سے خُوش ہوگا۔

یَاہوِہ کا خوف رکھنے والے کے لیٔے یَاہوِہ محفوظ قلعہ ہے،

اَور اُس کی اَولاد کے لیٔے وہ پناہ گاہ ہے۔

Honra e alegria

Honra a teu pai e tua mãe. Os filhos são herança do Senhor, e a família que serve a Deus junta é inabalável.

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔

بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،

اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔

جَوانی کے بیٹے

زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔

مُبارک ہے وہ آدمی،

جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے!

جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے

تو شرمندہ نہ ہوں گے۔

اَور اگر یَاہوِہ کی عبادت کرنا تُمہیں ناگوار گزرے تو آج کے دِن اَپنے لیٔے اُسے مُنتخب کرو جِس کی تُم عبادت کرنا چاہتے ہو خواہ اُن معبُودوں کو جِن کی تمہارے آباؤاَجداد دریائے فراتؔ کے اُس پار پرستش کیا کرتے تھے یا اُن امُوریوں کے معبُودوں کو جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو۔ لیکن جہاں تک میرا اَور میرے گھرانے کا تعلّق ہے ہم تو یَاہوِہ ہی کی عبادت کریں گے۔"

جاگتے رہو؛ اَپنے ایمان پر قائِم رہو، بہادر بنو؛ اَور مضبُوط ہوتے جاؤ۔

پس وہ اُٹھا اَور اَپنے باپ کے پاس چل دیا۔

"لیکن ابھی وہ کافی دُور ہی تھا، کہ اُس کے باپ نے اُسے دیکھ لیا اَور اُس کے باپ کو اُس پر بڑا ترس آیا؛ اَور اَپنے بیٹے کی طرف دَوڑکر، اُسے گلے لگا لیا اَور خُوب چُوما۔

"بیٹے نے اَپنے باپ سے کہا، اَے باپ! میں آسمانی خُدا کی نظر میں اَور آپ کی نظر میں گُنہگار ہُوں، اَب تو میں اِس لائق بھی نہیں رہا کہ آپ کا بیٹا کہلا سکوں۔

"مگر باپ نے اَپنے خادِموں سے کہا، جلدی کرو! اَور سَب سے پہلے ایک بہترین چوغہ لاکر اِسے پہناؤ۔ اَور اِس کے ہاتھ میں انگُوٹھی اَور پاؤں میں جُوتی پہناؤ۔ ایک موٹا تازہ بچھڑا لاکر ذبح کرو تاکہ ہم کھایٔیں اَور جَشن منائیں۔

Seja o primeiro