Dificuldades
As dificuldades são parte da vida, mas Deus é refúgio certo em todo tempo de angústia. A Bíblia promete que nenhuma adversidade pode separar os filhos de Deus do seu amor.
Deus é refúgio
Deus é nosso refúgio e fortaleza, socorro bem presente nas angústias. Nada poderá nos separar do amor de Cristo.
خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،
مُصیبت میں مُستعد مددگار
اِس لیٔے ہمیں کویٔی خوف نہیں خواہ زمین اُلٹ جائے
اَور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں جا گریں۔
خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے
اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔
میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: "وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،
وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔"
اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛
اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو،
کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔
یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ،
اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔
جو آپ کا نام جانتے ہیں، آپ پر توکّل کریں گے،
اَے یَاہوِہ، کیونکہ جنہوں نے آپ سے دعا کی،
آپ نے اَپنے طالبوں کو کبھی نہیں چھوڑا۔
سمُندر کی طغیانی پر آپ ہی حُکمرانی کرتے ہیں؛
جَب اُس کی موجیں تلاطم برپا کرتی ہیں تو آپ ہی اُنہیں ساکت کرتے ہیں۔
زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ
اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں،
آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔
یَاہوِہ نے طُوفانی ہَوا کو دھیما کر دیا؛
اَور سمُندر کی لہریں ٹھہر گئیں۔
کون ہمیں المسیح کی مَحَبّت سے جُدا کرےگا؟ کیا مُصیبت یاتنگی؟ ظُلم یا قحط، عُریانی یا خطرہ یا تلوار؟ چنانچہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
"ہم تو تیری خاطِر سارا دِن موت کا سامنا کرتے رہتے ہیں؛
ہم تو ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند سمجھے جاتے ہیں۔"
پھر بھی اِن سَب حالتوں میں ہمیں اَپنے مَحَبّت کرنے والے کے وسیلہ سے بڑی شاندار فتح حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ مُجھے یقین ہے کہ نہ موت نہ زندگی، نہ فرِشتے نہ شیطان کے لشکر، نہ حال کی چیزیں نہ مُستقبِل کی اَور نہ کویٔی قُدرتیں، نہ بُلندی نہ پستی نہ کویٔی اَور کائِنات کی چیزیں ہمیں خُدا کی اُس مَحَبّت سے جُدا نہ کر سکے گی جو ہمارے المسیح یِسوعؔ میں ہے۔
Provisão nas dificuldades
O Senhor provê mesmo nos tempos mais difíceis. Ele sustentou Elias, protegeu Israel e cuida dos seus com fidelidade eterna.
کیونکہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق جو اُس نے ایلیّاہ کی مَعرفت فرمایا تھا، نہ تو مٹکے کا آٹا ختم ہُوا اَور نہ ہی کُپّی کے تیل میں کمی آئی۔
خُدا نے ایک بادل کو سائبان کے طور پر پھیلا دیا،
اَور آگ کو مُقرّر کیا کہ وہ اُنہیں رات کو رَوشنی دے۔
اِسرائیلیوں کے مانگنے پر خُدا نے اُن کے لیٔے بٹیریں بھیجیں؛
اَور اُنہیں آسمانی روٹی سے سَیر کیا۔
خُدا نے چٹّان کو چیرا اَور پانی نکل آیا؛
اَور وہ بیابان میں ندی کی مانند بہنے لگا۔
میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں،
تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار
اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔
یَاہوِہ کامل لوگوں کی زندگی کے ایّام کو جانتے ہیں،
اُن کی مِیراث ہمیشہ تک قائِم رہے گی۔
وہ آفت کے وقت مُرجھائیں گے نہیں؛
وہ قحط کے دِنوں میں بھی آسُودہ رہیں گے۔
کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی اُنڈیلوں گا،
اَور خشک زمین پر ندیاں جاری کروں گا؛
میں اَپنی رُوح تیری نَسل پر،
اَور اَپنی برکت تیری اَولاد پر نازل کروں گا۔
کیونکہ آپ مسکین کے لیٔے قلعہ،
اَور مُحتاج کے لیٔے پریشانی کے وقت جائے پناہ،
اَور سیلاب میں محفوظ مقام
اَور گرمی سے بچاؤ کے لیٔے سایہ دار جگہ۔
کیونکہ سنگدل کی سانس
دیوار سے ٹکرانے والے طُوفان
اَور وہ دِن کی دھوپ سے بچنے کے لیٔے ایک خیمہ اَور چھاؤں اَور آندھی اَور مینہ سے بچنے کے لیٔے ایک آسرا اَور جائے پناہ ہوگا۔
جَب تُم پانی میں سے ہوکر گزرے گا،
تو مَیں تمہارے ساتھ ساتھ رہُوں گا؛
اَور جَب تُو دریاؤں کو پار کرےگا،
وہ تُجھے بہا نہ لے جایٔیں گی۔
اَور جَب تُو آگ میں سے چلے گا،
تَب تُجھے آنچ نہ لگے گی؛
اَور شُعلے تُجھے نہ جَلائیں گے۔
Força nas provas
Em tudo somos atribulados, mas não esmagados. O Senhor é bom e é fortaleza no dia da angústia — Ele conhce os seus.
ہم ہر طرف سے دبائے جاتے ہیں، لیکن کُچلے نہیں جاتے؛ پریشان تو ہوتے ہیں، لیکن نا اُمّید نہیں ہوتے؛ ستائے جاتے ہیں، لیکن اکیلے نہیں چھوڑے جاتے؛ زخم کھاتے ہیں، لیکن ہلاک نہیں ہوتے۔
یَاہوِہ بھلےہیں اَور،
مُصیبت میں پناہ گاہ ہیں۔
جو اُن پر توکّل رکھتے ہیں، وہ اُن کی فکر کرتے ہیں،
وہ پانی کو اَپنے بادلوں میں سمیٹ لیتے ہیں،
پھر بھی بادل اُن کے بوجھ سے پھٹتے نہیں۔
وہ ماہِ کامل کا چہرہ،
اَپنے بادل پھیلا کر ڈھانک لیتے ہیں۔
اُنہُوں نے پانی کی سطح پر اُفق کا دائرہ بنا دیا ہے
تاکہ رَوشنی اَور تاریکی کے درمیان حَد قائِم ہو جائے۔
تُم زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھے جاؤگے،
اَور جَب تباہی آئے گی تو تُمہیں خوف نہ ہوگا۔
یِسوعؔ نے جَواب دیا، "اَے کم ایمان والو! تُم خوفزدہ کیوں ہو؟" تَب حُضُور نے اُٹھ کر طُوفان اَور لہروں کو ڈانٹا اَور بڑا اَمن ہو گیا۔
اَور لوگ تعجُّب کرکے کہنے لگے، "یہ کِس طرح کا آدمی ہے کہ طُوفان اَور لہریں بھی اِن کا حُکم مانتی ہیں!"
پس جَب خُدا میدان کی گھاس کو جو آج ہے اَور کل تنور میں جھونکی جاتی ہے، اَیسی پوشاک پہناتاہے، تو اَے کم ایمان والو! کیا وہ تُمہیں بہتر پوشاک نہ پہنائے گا؟ لہٰذا فِکرمند ہوکر یہ نہ کہنا، ’ہم کیا کھایٔیں گے؟‘ یا ’کیا پیئیں گے؟‘ یا ’یہ کہ ہم کیا پہنیں گے؟‘
اَور وہ خاتُون بیابان میں ایک اَیسی جگہ بھاگ گئی جو خُدا نے اُس کے لیٔے تیّار کر رکھی تھی تاکہ وہاں ایک ہزار دو سَوساٹھ دِن تک اُس کی پرورِش کی جائے۔
دیکھو، مَیں نے تُمہیں سانپوں اَور بِچھُّوؤں کو کُچلنے کا اِختیار دیا ہے اَور دُشمن کی ساری قُوّت پر غلبہ عطا کیا ہے؛ اَور تُمہیں کسی سے بھی نُقصان نہ پہُنچے گا۔