Publicidade

Dinheiro

Por Bíblia Online

O dinheiro é ferramenta que pode ser usada para o bem ou para o mal. A Bíblia nos ensina a administrar recursos com sabedoria, generosidade e temor ao Senhor.

Perspectiva bíblica

Guardai-vos da avareza. A vida não consiste na abundância de bens. O dinheiro é servo, nunca senhor.

اَور حُضُور نے اُن سے کہا، "خبردار! ہر طرح کے لالچ سے دُور رہو؛ کسی کی زندگی کا اِنحصار اُس کے مال و دولت کی کثرت پر نہیں ہے۔"

کیونکہ جہاں تمہارا خزانہ ہے وہیں تمہارا دِل بھی لگا رہے گا۔

"اُس کے مالک نے اُس سے کہا، اَے اَچھّے اَور وفادار خادِم، شاباش! تُونے تھوڑی سِی رقم کو وفاداری سے اِستعمال کیا ہے؛ مَیں تُجھے بہت سِی چیزوں کا مُختار بناؤں گا۔ آؤ اَور اَپنے مالک کی خُوشی میں شامل ہو!

دولت تمہارے دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گی،

کیونکہ اُس میں یقیناً عُقاب کی مانند پر لگ جایٔیں گے،

اَور وہ آسمان کی طرف اُڑ جائے گی۔

آٹھواں قول

مالدار ہونے کے لیٔے دَوڑ دھوپ نہ کرو؛

بَلکہ حِکمت سے کام لو اَور خُود پر قابُو پا لو۔

جو کویٔی دولت کو عزیز رکھتا ہے،

وہ کبھی دولت سے مطمئن نہ ہوگا خواہ اُس کے پاس کتنی زِیادہ دولت کیوں نہ ہو؛

اَورجو کویٔی دولت سے پیار کرتا ہے وہ اُس میں اِضافہ ہونے سے بھی مطمئن نہیں ہوگا۔

یہ بھی باطِل ہی ہے۔

Administrar com sabedoria

Honra ao Senhor com as tuas primícias. O sábio administra seus recursos com prudência e visão de eternidade.

اَپنی دولت سے،

اَور اَپنی فصلوں کے پہلے پھلوں سے یَاہوِہ کی تعظیم کرو؛

یَاہوِہ کی برکت دولت بخش ہے،

اَور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔

ناجائز طور پر حاصل کئے خزانے کویٔی فائدہ نہیں پہُنچاتے،

لیکن راستی موت سے نَجات دِلاتی ہے۔

بےایمانی سے حاصل کی ہُوئی دولت گھٹ جاتی ہے،

لیکن محنت سے جمع کیا ہُوا رُوپیہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔

حِکمت حاصل کرنا سونے کے حُصُول سے،

اَور فہم حاصل کرنا چاندی کے حُصُول سے کہیں بہتر ہے۔

نیک نامی بڑی دولت اَور خزانوں سے بھی افضل ہے؛

اَور اِحسَان سونے چاندی سے بہتر ہے۔

پریشانی کے ساتھ رکھے ہُوئے بڑے خزانے سے تھوڑی سِی پُونجی

جو یَاہوِہ کے خوف کے ساتھ رکھی جائے، کہیں بہتر ہے۔

آدمی کو اِحسَان کی تمنّا رہتی ہے؛

مُفلس ہونا فریبی ہونے سے بہتر ہوتاہے۔

بطالت اَور دروغ گوئی کو مُجھ سے دُور رکھیں؛

مُجھے نہ مفلسی دیں اَور نہ دولت،

بَلکہ مُجھے صِرف میری روز کی روٹی عطا فرمائیں۔

Perigos e armadilhas

Quem quer enriquecer cai em tentação. Fuja do amor ao dinheiro e busque contentamento no Senhor.

جو لوگ دولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ کیٔی طرح کی آزمائشوں پھندوں اَور بےہوُدہ اَور مُضِر خواہشوں میں پھنس جاتے ہیں جو لوگوں کو تباہی اَور ہلاکت میں غرق کردیتی ہیں۔

اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔

اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے،

"مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛

اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔"

خُدا کے قہر کے دِن دولت کام نہیں آتی،

لیکن راستی موت سے رِہائی بخشتی ہے۔

اَمیروں کی دولت اُن کا محکم شہر ہے؛

وہ اُسے ناقابلِ عبور فصیل سمجھتے ہیں۔

Tudo vem de Deus

De ti vem tudo, e das tuas mãos to damos. Os tributos são devidos — dai a César o que é de César e a Deus o que é de Deus.

"لیکن مَیں کون ہُوں اَور میرے لوگ کیا ہیں کہ اِس طرح فراخدلی سے دینے کے قابل ہوں؟ کیونکہ سَب چیزیں آپ ہی کی طرف سے ملتی ہیں اَورجو کچھ آپ کے ہاتھ سے ہمیں ملتا ہے اُسی میں سے ہم نے دیا ہے۔

ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔

تُم حاکموں کو محصُول بھی اَدا کرتے ہو کیونکہ وہ خُدا کے خادِم ہوتے ہویٔے اَپنا اِختیار کو اَدا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

راستبازوں کی تھوڑی سِی پُونجی

بدکاروں کی بہت سِی دولت سے بہتر ہے؛

کیونکہ بدکاروں کی قُوّت توڑ دی جائے گی،

لیکن یَاہوِہ راستبازوں کو سنبھالتا ہے۔

مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے،

جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-