Doença
A doença é realidade humana que a Bíblia confronta com compaixão e poder. Jesus curou toda enfermidade e prometeu ouvir a oração da fé pelos enfermos.
Jesus, o curador
Jesus percorreu toda a Galileia curando toda enfermidade e doença entre o povo. Pelo seu nome, curas continuam acontecendo.
یِسوعؔ سَب شہروں اَور گاؤں میں جا کر اُن کے یہُودی عبادت گاہوں میں تعلیم دیتے، اَور آسمانی بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتے رہے، اَور لوگوں کی ہر قِسم کی بیماری اَور کمزوریوں کو شفا بخشتے رہے۔
بیماریوں کو شفا دینا، مُردوں کو زندہ کرنا، اَور کوڑھیوں کو پاک صَاف کرنا، بدرُوحوں کو نکالنا۔ تُم نے مُفت میں پایا ہے؛ مُفت ہی دینا۔
بیماریوں کو شفا دینا، مُردوں کو زندہ کرنا، اَور کوڑھیوں کو پاک صَاف کرنا، بدرُوحوں کو نکالنا۔ تُم نے مُفت میں پایا ہے؛ مُفت ہی دینا۔
جَب شام ہُوئی تو لوگ کیٔی مَریضوں کو جِن میں بدرُوحیں تھیں، حُضُور کے پاس لانے لگے، اَور یِسوعؔ نے صِرف حُکم دے کر بدرُوحوں کو نکال دیا اَور سَب مَریضوں کو شفا بخشی۔ تاکہ یَشعیاہ نبی کی مَعرفت کہی گئی یہ بات پُوری ہو جائے:
"اُنہُوں نے خُود ہماری کمزوریوں کو
اَپنے اُوپر لے لیا اَور ہماری بیماریاں برداشت کیں اَور اَپنے اُوپر اُٹھالیا۔"
ننگا تھا تو تُم نے مُجھے کپڑے پہنائے، بیمار تھا تو تُم نے میری دیکھ بھال کی، قَید میں تھا تو تُم مُجھ سے مِلنے آئے۔‘
"تَب راستباز جَواب میں کہیں گے، ’اَے خُداوؔند! ہم نے کب تُم کو بھُوکا دیکھ کر کھانا کھِلایا، یا پیاسا دیکھ کر پانی پِلایا؟ ہم نے کب تُم کو پردیسی دیکھ کر گھر میں جگہ دی یا ننگا دیکھ کر تُم کو کپڑے پہنائے؟ اَور ہم کب تُم کو بیمار یا قَید میں دیکھ کر تُم سے مِلنے آئے؟‘
"اِس پر بادشاہ جَواب دے گا، ’میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جَب تُم نے میرے اِن سَب سے چُھوٹے بھائیو اَور بہنوں میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ سلُوک کیا تو گویا میرے ہی ساتھ کیا۔‘
یِسوعؔ نے یہ سُن کر اُن کو جَواب دیا، "بیماریوں کو طبیب کی ضروُرت ہوتی ہے، صحت مندوں کو نہیں۔ میں راستبازوں کو نہیں، بَلکہ گُنہگاروں کو بُلانے آیا ہُوں۔"
وہاں کے بیماریوں کو شفا دو اَور بتاؤ کہ، ’خُدا کی بادشاہی تمہارے نزدیک آ گئی ہے۔‘
یِسوعؔ نے اَپنے بَارہ رسولوں کو بُلایا اَور اُنہیں قُدرت اَور اِختیار بخشا کہ ساری بدرُوحوں کو نکالیں اَور بیماریوں کو دُور کریں۔ اَور اُنہیں روانہ کیا تاکہ وہ خُدا کی بادشاہی کی مُنادی کریں اَور بیماریوں کو اَچھّا کریں
Promessas de cura
Eu sou o Senhor que te sara. As Escrituras prometem cura para o corpo e para a alma aos que confiam em Deus.
اُنہُوں نے کہا، "اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔"
تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کرنا تو تمہاری روٹی اَور تمہارے پانی پر اُس کی برکت ہوگی اَور مَیں تمہارے درمیان سے بیماری کو دُور کروں گا۔
تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کرنا تو تمہاری روٹی اَور تمہارے پانی پر اُس کی برکت ہوگی اَور مَیں تمہارے درمیان سے بیماری کو دُور کروں گا۔
اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں تو میں شفا پاؤں گا؛
مُجھے بچائیں تو میں بچ جاؤں گا،
کیونکہ مَیں آپ کی ہی تمجید کرتا ہُوں۔
وہ تمہارے سارے گُناہ مُعاف کرتے ہیں
اَور تُمہیں سَب بیماریوں سے شفا دیتے ہیں۔
یَاہوِہ شکستہ دِلوں کو شفا بخشتے ہیں
اَور اُن کے زخم باندھتے ہیں۔
یَاہوِہ اَندھوں کو بینائی بخشتے ہیں،
اَور یَاہوِہ جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں،
یَاہوِہ صادقوں کو عزیز رکھتے ہیں۔
مُبارک ہے وہ جو کمزور کا خیال رکھتا ہے؛
یَاہوِہ اُسے مُصیبت کے وقت بچاتے ہیں۔
یَاہوِہ اُس کی حِفاظت کریں گے اَور اُسے زندہ رکھیں گے؛
اَور اُسے زمین پر برکت دیں گے
اَور اُسے اُس کے حریفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں گے۔
یَاہوِہ اُسے اُس کے بِستر علالت پر سنبھالیں گے
اَور اُسے بیماری کے بِستر سے اُٹھا کھڑا کریں گے۔
میرے عزیز! میں یہ دعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تو رُوحانی طور پر ترقّی کر رہاہے اُسی طرح سَب باتوں میں ترقّی کرے اَور تندرست رہے۔
Oração pelos doentes
A oração da fé salvará o enfermo. Confessai as ofensas uns aos outros e orai uns pelos outros para serdes curados.
اگر تُم میں کویٔی بیمار ہے تو وہ جماعت کے بُزرگوں کو بُلائے اَور وہ بُزرگ خُداوؔند کے نام سے اُس بیمار پر تیل مَل کر اُس کے لیٔے دعا کریں۔ اَور ایمان کی دعا سے بیمار بچ جایٔےگا اَور خُداوؔند اُسے تندرستی بخشےگا اَور اگر اُس نے گُناہ کیٔے ہوں، تو اُن کی بھی مُعافی ہو جایٔےگی۔
اگر تُم میں کویٔی بیمار ہے تو وہ جماعت کے بُزرگوں کو بُلائے اَور وہ بُزرگ خُداوؔند کے نام سے اُس بیمار پر تیل مَل کر اُس کے لیٔے دعا کریں۔ اَور ایمان کی دعا سے بیمار بچ جایٔےگا اَور خُداوؔند اُسے تندرستی بخشےگا اَور اگر اُس نے گُناہ کیٔے ہوں، تو اُن کی بھی مُعافی ہو جایٔےگی۔
اِس لیٔے تُم آپَس میں ایک دُوسرے سے اَپنے گُناہوں کا اقرار کرو اَور ایک دُوسرے کے لیٔے دعا کرو تاکہ شفا پاؤ؛ کیونکہ راستباز کی دعا قُوّت اَور تاثیر والی ہوتی ہے۔
ممکن تھا کہ اُن بے شُمار مُکاشفوں کی وجہ سے جو مُجھ پر ظاہر کیٔے گیٔے۔ لہٰذا، میں غُرور سے بھرجاتا، اِس لیٔے میرے جِسم میں ایک کانٹا چُبھو دیا گیا، جو گویا شیطان کا قاصِد تھا، جو مُجھے مُکّے مارتا رہے تاکہ میں پھُول نہ جاؤں۔ مَیں نے اِس کے بارے میں خُداوؔند سے تین بار اِلتماس کیا کہ وہ اِسے مُجھ سے دُور کر دے۔ مگر خُداوؔند نے مُجھے جَواب دیا، "میرا فضل تیرے لیٔے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری ہی میں پُوری ہوتی ہے۔" لہٰذا میں اَپنی کمزوریوں پر فخر کروں گا، تاکہ میں المسیح کی قُدرت کے زیرِ سایہ رہُوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں المسیح کی خاطِر کمزوری میں، بے عزّتی میں، ضرورتوں میں، اَذیتّوں میں اَور تنگی میں، خُوشی محسُوس کرتا ہُوں۔ کیونکہ جَب مَیں کمزور ہوتا ہُوں، تو مُجھے اَپنے قوی ہونے کا احساس ہونے لگتا ہے۔
Esperança na aflição
Ele tomou sobre si as nossas enfermidades. Mesmo na doença, o coração alegre serve de bom remédio e Deus dá esperança.
یقیناً اُس نے ہمارے درد
اَور بیماریاں برداشت کیں اَپنے اُوپر اُٹھالیا
پھر بھی ہم نے اُسے خُدا کا مارا، کُوٹا
اَور ستایا ہُوا سمجھا۔
یقیناً اُس نے ہمارے درد
اَور بیماریاں برداشت کیں اَپنے اُوپر اُٹھالیا
پھر بھی ہم نے اُسے خُدا کا مارا، کُوٹا
اَور ستایا ہُوا سمجھا۔
لوگوں نے اُسے حقیر جانا اَور ردّ کر دیا،
وہ ایک غمگین اِنسان تھا جو رنج سے آشنا تھا۔
اَور اُس شخص کی مانند تھا جسے دیکھ کر لوگ مُنہ موڑ لیتے ہیں
وہ حقیر سمجھا گیا اَور ہم نے اُن کی کچھ قدر نہ جانی۔
بے شک اُس نے ہمارا درد اُٹھایا اَور ہماری تکلیف برداشت کی۔
شادمان دِل صحت بخشتا ہے،
لیکن اَفسُردہ رُوح ہڈّیوں کو خشک کردیتی ہے۔
اِنسان کی رُوح ناتوانی میں اُسے سنبھالتی ہے،
لیکن شکستہ رُوح کو کون برداشت کر سَکتا ہے۔
اُمّید کے بر آنے میں تاخیر ہو جائے تو دِل آزردہ ہو جاتا ہے،
لیکن آرزُو کا پُورا ہونا شجرِ حیات ہے۔
جَب مَیں خاموش رہا،
تو دِن بھرکے کراہنے سے
میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔
تُمہیں یاد ہوگا کہ مَیں نے پہلی دفعہ جِسمانی بیماری کی حالت میں تُمہیں خُوشخبری سُنایٔی تھی۔ میری بیماری نے تُمہیں کافی جِسمانی اَذیتّوں میں ڈال دیا تھا۔ لیکن اِس کے باوُجُود تُم نے نہ تو مُجھے حقیر جانا اَور نہ ہی مُجھ سے نفرت کی، بَلکہ مُجھے خُدا کا فرشتہ سمجھ کر المسیح یِسوعؔ کی مانِند قبُول کیا۔
آئندہ کو صِرف پانی ہی نہ پیا کر بَلکہ اکثر بیمار پڑنے اَور تیرے معدہ کے ٹھیک نہ رہنے کے سبب سے تھوڑی سِی مَے بھی پی لیا کر۔
’اَور وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسُو پونچھ دے گا۔ پھر وہاں نہ موت باقی رہے گی‘ نہ ماتم نہ آہ و نالہ، نہ کویٔی درد باقی رہے گا کیونکہ جو پہلی چیزیں تھیں مِٹ جایٔیں گی۔"