Educação das crianças
A educação cristã dos filhos é responsabilidade sagrada dos pais. A Bíblia ensina a instruir, disciplinar e modelar a fé desde a tenra idade, formando gerações que temem ao Senhor.
Instruir nos caminhos de Deus
Instrui a criança no caminho em que deve andar. A educação bíblica molda o caráter e estabelece fundamentos para a vida.
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
حماقت بچّہ کے دِل سے وابستہ رہتی ہے،
لیکن تربّیت کی چھڑی اُسے اُس سے دُور کر دے گی۔
حِکمت کا درجہ نہایت ہی اعلیٰ ہے
اَے میرے بیٹو! باپ کی تربّیت پر کان لگاؤ؛
متّوجہ ہو اَور فہم حاصل کرو۔
چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ
اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ
اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔
وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا
اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔
وہ اَپنا مُنہ حِکمت سے کھولتی ہے،
اَور شفقت کی تعلیم اُس کی زبان پر ہوتی ہے۔
یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔
تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان، اَور ساری طاقت سے مَحَبّت رکھو۔ یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔
تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔
اُس دِن کو یاد کرو جَب تُم کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں کھڑے تھے، اَور اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، "کہ لوگوں کو میرا کلام سُننے کے لیٔے میرے سامنے جمع کرو تاکہ جَب تک وہ اُس مُلک میں زندہ رہیں میرا خوف ماَننا سیکھیں اَور اَپنی اَولاد کو بھی یہی سکھائیں۔"
اِس لیٔے میرے اِن الفاظ کو اَپنے دِل و دماغ پر نقش کر لو اَور تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔ گھر میں بیٹھتے، راہ پر چلتے، لیٹتے اَور اُٹھتے ہویٔے، تُم اِن کا ذِکر کیا کرنا؛ اَور اُنہیں اَپنے بچّوں کو سِکھایا کرنا۔ تُم اُنہیں اَپنے مکانوں کے دروازوں کی چوکھٹوں پر اَور اَپنے پھاٹکوں پر کندہ کرنا۔ تاکہ جَب تک آسمان اَور زمین قائِم ہیں، تمہاری اَور تمہارے اَولاد کی عمر اُس مُلک میں دراز ہو، جسے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔
Disciplina e amor
A vara e a repreensão dão sabedoria. A disciplina é expressão de amor que protege e forma o caráter dos filhos.
تادیب کی چھڑی حِکمت بخشتی ہے،
لیکن جو بچّہ تربّیت سے محروم رہا ہو، وہ اَپنی ماں کو رُسوا کرتا ہے۔
اَپنے بیٹے کی تربّیت کرو اَور وہ تُمہیں چَین اَور آرام دے گا؛
وہ تمہاری جان کو مسرُور کرےگا۔
جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،
لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔
تیرہواں قول
لڑکے کی تربّیت سے کوتاہی نہ کرو؛
کیونکہ اگر تُم اُسے چھڑی سے مارو بھی، تو وہ نہ مَرے گا۔
اُسے چھڑی سے مارو
اَور اُس کی جان کو پاتال سے بچالو۔
جَب تک اُمّید باقی ہے، اَپنے بیٹے کی تادیب کئے جا؛
اُس کی موت کا خیال دِل میں مت لا۔
اَپنی مُصیبتوں کو الٰہی تنبیہ سمجھ کر برداشت کرو گویا خُدا تُمہیں اَپنے فرزند سمجھ کر تمہاری تربّیت کر رہاہے۔ کیونکہ وہ کون سا بیٹا ہے جسے اُس کا باپ تنبیہ نہیں کرتا؟
اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔
اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دِل ہو جایٔیں۔
اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔
Ensinar pelas Escrituras
Desde a infância conheces as sagradas letras. As Escrituras formam, equipam e capacitam para toda boa obra.
اَور کِس طرح تُم بچپن سے اُن مُقدّس صحیفوں سے واقف ہو جو تُمہیں وہ عِرفان بخشتی ہیں جِس سے المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔
لیکن تُو اُن باتوں پر قائِم رہ جو تُونے سیکھی ہیں اَور جِن کا تُجھے پُورا یقین ہے، کیونکہ تُجھے مَعلُوم ہے کہ تُونے اُن باتوں کو کِس سے سیکھا ہے۔ اَور کِس طرح تُم بچپن سے اُن مُقدّس صحیفوں سے واقف ہو جو تُمہیں وہ عِرفان بخشتی ہیں جِس سے المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔
اَے میری اُمّت! میری تعلیم سُنو؛
میرے مُنہ کے کلام پر کان لگاؤ۔
میں تمثیلوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولوں گا،
میں قدیم زمانہ کی پوشیدہ باتیں بتاؤں گا۔
جنہیں ہم نے سُنا اَور جان لیا،
اَور جنہیں ہمارے آباؤاَجداد نے ہمیں بتایا۔
ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛
بَلکہ آنے والی نَسل کو
یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،
اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں
کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔
جنہیں ہم نے سُنا اَور جان لیا،
اَور جنہیں ہمارے آباؤاَجداد نے ہمیں بتایا۔
ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛
بَلکہ آنے والی نَسل کو
یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،
اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں
کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔
ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛
بَلکہ آنے والی نَسل کو
یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،
اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں
کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔
اُنہُوں نے یعقوب میں قوانین کی گواہی قائِم کی
اَور اِسرائیل میں شَریعت مُقرّر کی،
جِن کے متعلّق ہمارے آباؤاَجداد کو حُکم دیا
کہ وہ اَپنی اَولاد کو اُن کی تعلیم دیں،
لہٰذا اگلی پُشت اُنہیں جانے گی،
اَور وہ فرزند بھی جانیں گے جو ابھی پیدا ہونے والے ہیں،
اَور وہ اُنہیں اَپنی اَولاد کو بتائیں گے۔
تَب وہ خُدا پر ایمان لائیں گے
اَور اُن کے کارناموں کو فراموش نہ کریں گے،
بَلکہ اُن کے اَحکام پر عَمل کریں گے۔
آزما کر دیکھو کہ یَاہوِہ کیسے مہربان ہیں؛
مُبارک ہے وہ آدمی جو اُن میں پناہ لیتا ہے۔
یَاہوِہ سے ڈرو، اَے اُن کے مُقدّسین،
کیونکہ جو اُن سے ڈرتے ہیں اُنہیں کچھ کمی نہیں ہوتی۔
شیرببر کمزور اَور بھُوکے ہو سکتے ہیں،
لیکن یَاہوِہ کے طالب کسی اَچھّی چیز کے مُحتاج نہ ہوں گے۔
اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛
میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔
اَے میرے بچّو! آؤ، میری سُنو؛
میں تُمہیں یَاہوِہ کا خوف ماَننا سِکھاؤں گا۔
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
Bênção e promessa
Os filhos são herança do Senhor. A educação cristã é investimento eterno que produz frutos em todas as gerações.
لیکن یِسوعؔ نے فرمایا، "بچّوں کو میرے پاس آنے سے مت روکو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔"
اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔
کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی اُنڈیلوں گا،
اَور خشک زمین پر ندیاں جاری کروں گا؛
میں اَپنی رُوح تیری نَسل پر،
اَور اَپنی برکت تیری اَولاد پر نازل کروں گا۔
زندہ، ہاں صِرف زندہ ہی تیری سِتائش کریں گے،
جَیسا کہ میں آج کر رہا ہُوں؛
والدین اَپنے بچّوں سے
تیری وفاداری کا ذِکر کرتے ہیں۔
آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے،
اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔