Publicidade

Ensinar

Por Bíblia Online

Ensinar é mandamento e dom. A Bíblia exorta pais, líderes e mestres a transmitir a verdade divina com fidelidade, paciência e sabedoria para as próximas gerações.

Ensinar a Palavra

Toda Escritura é útil para ensinar. Quem ouve as palavras de Jesus e as pratica é como o homem sábio que construiu sobre a rocha.

کیونکہ ہر صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے وُجُود میں آیا ہے، وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، اِصلاح اَور راستبازی میں تربّیت دینے کے لیٔے مفید ہے، تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔

عقلمند اَور بےوقُوف گھر بنانے والے

"چنانچہ جو کویٔی میری یہ باتیں سُنتا اَور اُن پر عَمل کرتا ہے وہ اُس عقلمند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے اَپنا گھر چٹّان پر تعمیر کیا ہو۔

المسیح کے کلام کو اَپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اَور پُوری دانائی کے ساتھ ایک دُوسرے کو تعلیم دو اَور نصیحت کرتے رہو، اَور اَپنے دِلوں میں خُدا کی شُکر گُزاری کرتے ہویٔے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں گایا کرو۔

کیونکہ جِتنی باتیں صحیفہ میں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لیٔے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اَور کِتاب مُقدّس کی تسلّی سے ہماری اُمّید قائِم رہے۔

داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال:

جو حِکمت اَور تربّیت حاصل کرنے؛

فہم اَور ادراک کی باتیں سمجھنے؛

تربّیت پذیر اَور مصلحت اَندیش زندگی حاصل کرنے،

اَور اَیسے کام کرنے کے لیٔے ہیں جو صحیح راست اَور عادلانہ ہو؛

اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری،

اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔

تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں،

اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔

اَور تمثیلوں، اُن کے معنوں،

اَور دانشمندوں کے اقوال اَور مُعمّوں کو سمجھ سکیں۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے

لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔

Instruir as gerações

Ensina a criança nos caminhos de Deus. A geração que não conhece o Senhor perde a herança espiritual da fé.

تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان، اَور ساری طاقت سے مَحَبّت رکھو۔ یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔

چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا

اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔

زنا کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

اُنہیں اَپنے دِل پر ہمیشہ باندھے رکھو؛

اَور اَپنے گلے کا ہار بنالو۔

جَب تُم چلوگے تو وہ تمہاری رہنمائی؛

سوؤگے تو وہ تمہاری نگہبانی؛

اَور جَب جاگوگے تو وہ تُم سے باتیں کرےگی۔

کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے،

اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔

حِکمت حاصل کرو، فہم کو اَپنالو؛

میری باتوں کو فراموش نہ کرو اَور نہ اُن سے منحرف ہونا۔

حِکمت کو ترک نہ کرو اَور وہ تمہاری حِفاظت کرےگی؛

اُس سے مَحَبّت رکھو اَور وہ تمہاری نگہبانی کرےگی۔

حِکمت اعلیٰ ترین شَے ہے اِس لیٔے حِکمت حاصل کرو۔

خواہ تمہاری ساری پُونجی خرچ ہو جائے تو بھی فہم حاصل کرو۔

حِکمت کی قدر کرو، تو وہ تُمہیں سرفراز کرےگی؛

اُسے گلے لگا لو اَور وہ تُمہیں عزّت بخشے گی۔

تربّیت کو پکڑے رہو؛ اُسے جانے نہ دو؛

اُس کی اَچھّی طرح حِفاظت کرو کیونکہ وہ تمہاری زندگی ہے۔

بدکاروں کے راستہ پر قدم نہ رکھنا،

نہ بدکرداروں کی راہ میں چلنا۔

سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا،

کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔

اَپنے مُنہ کو کَج گوئی سے دُور رکھنا؛

اَور بدگوئی کو اَپنے لبوں کے پاس تک نہ آنے دینا۔

تمہاری آنکھیں سامنے ہی دیکھیں،

اَور تمہاری نگاہ آگے کی طرف جمی رہے۔

اَپنے پاؤں کے لیٔے ہموار راہیں تیّار کرو

اَور اُن ہی پُختہ راہوں پر قدم بڑھاؤ۔

نہ داہنے مُڑو نہ بائیں؛

بَلکہ اَپنے پاؤں کو بدی سے ہٹائے رکھو۔

دانشمند کی تعلیم زندگی کا چشمہ ہے،

جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے بچائے رکھتا ہے۔

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے،

اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔

آسفؔ کا مشکیل۔

اَے میری اُمّت! میری تعلیم سُنو؛

میرے مُنہ کے کلام پر کان لگاؤ۔

میں تمثیلوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولوں گا،

میں قدیم زمانہ کی پوشیدہ باتیں بتاؤں گا۔

جنہیں ہم نے سُنا اَور جان لیا،

اَور جنہیں ہمارے آباؤاَجداد نے ہمیں بتایا۔

ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛

بَلکہ آنے والی نَسل کو

یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،

اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں

کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔

جَب وہ ساری پُشت اَپنے آباؤاَجداد سے جا مِلی تو ایک اَور پُشت پیدا ہُوئی جو نہ یَاہوِہ کو جانتی تھی اَور نہ اُس کام کو جو اُنہُوں نے اِسرائیل کے لیٔے کئے تھے۔

Fidelidade no ensino

Quem ensina com fidelidade merece dupla honra. Cuidado com doutrinas falsas — permaneçam na doutrina de Cristo.

جو بُزرگ جماعت کی رہنمائی کا کام اَچھّی طرح سے کرتے ہیں، خاص کر وہ جو کلام سُناتے اَور تعلیم دیتے ہیں، اُنہیں دُگنی عزّت کے لائق سمجھا جائے۔ کیونکہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے، "گاہتے وقت بَیل کا مُنہ نہ باندھنا،" اَور یہ بھی "مزدُور اَپنی مزدُوری کا حقدار ہے۔"

لیکن بےہوُدہ بکواس سے پرہیز کر، کیونکہ جو لوگ اِس میں شامل ہوتے ہیں وہ اَور بھی زِیادہ بے دینی میں ترقّی کریں گے۔ اَور اُن کی تعلیم سرطان کی طرح پھیل جایٔےگی۔ ہِمنِیُسؔ اَور فِلیتُسؔ اُن ہی میں سے ہیں۔

جو کویٔی بھٹک کر آگے بڑھ جاتا ہے اَور المسیح کی تعلیم پر قائِم نہیں رہتاہے، اُس میں خُدا نہیں ہے۔ اَورجو اُس کی تعلیم پر قائِم رہتاہے تو اُس کے پاس باپ اَور بیٹا دونوں ہیں۔

جَشن کے وقت حُضُور یِسوعؔ کا خِطاب

جَب عید کے آدھے دِن گزر گئے تو یِسوعؔ بیت المُقدّس میں گیٔے اَور وہیں تعلیم دینے لگے۔ یہُودی رہنما متعجّب ہوکرکے کہنے لگے، "اِس آدمی نے بغیر سیکھے اِتنا علم کہاں سے حاصل کر لیا؟"

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "یہ تعلیم میری اَپنی نہیں ہے بَلکہ یہ مُجھے میرے بھیجنے والے کی طرف سے حاصل ہویٔی ہے۔ اگر کویٔی خُدا کی مرضی پر چلنا چاہے تو اُسے مَعلُوم ہو جائے گا کہ یہ تعلیم خُدا کی طرف سے ہے یا میری اَپنی طرف سے۔ جو کویٔی اَپنی طرف سے کُچھ کہتاہے وہ اَپنی عزّت کا بھُوکا ہوتاہے لیکن جو اَپنے بھیجنے والے کی عزّت چاہتاہے وہ سچّا ہے اَور اُس میں ناراستی نہیں پائی جاتی۔ تُم کیوں مُجھے ہلاک کرنے پرتُلے ہویٔے ہو؟

Seja o primeiro
Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-29_22-07-56-