Pular para o conteúdo
Publicidade

Esperar no Senhor

Por Bíblia Online

Esperar no Senhor é ato de fé e confiança. A Bíblia promete que os que esperam em Deus renovam as forças, recebem direção e experimentam a fidelidade divina no tempo certo.

Renovar as forças

Os que esperam no Senhor renovam as forças. Sobem como águias, correm e não se cansam, caminham e não se fatigam.

لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں

وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔

وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛

وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،

چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔

پھر بھی یَاہوِہ تُم پر فضل کرنا چاہتاہے؛

اَور وہ تُم پر رحم کرنے کے لیٔے اُٹھا ہے

کیونکہ یَاہوِہ عادل خُدا ہے۔

مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن کا اِنتظار کرتے ہیں!

یَاہوِہ کا اِنتظار کرو؛

ثابت قدم رہ کر حوصلہ رکھو،

اَور یَاہوِہ پر آس رکھو۔

مُجھے اَب بھی اِس بات کا یقین ہے:

کہ میں زندوں کی زمین پر

یَاہوِہ کے اِحسَان کو دیکھ لُوں گا۔

یَاہوِہ کا اِنتظار کرو؛

ثابت قدم رہ کر حوصلہ رکھو،

اَور یَاہوِہ پر آس رکھو۔

یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔

مُجھے کس کا ڈر ہے؟

یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔

مُجھے کس کی ہیبت ہے؟

جَب بدکار مُجھے کھا ڈالنے کے لیٔے

مُجھ پر چڑھ آئیں گے،

جَب میرے دُشمن اَور میرے مُخالف مُجھ پر حملہ کریں گے،

تو وہ خُود ہی ٹھوکر کھا کر گِر پڑیں گے۔

خواہ لشکر میرا محاصرہ کر لے،

میرا دِل خوف نہ کھائے گا؛

خواہ میرے خِلاف جنگ چھڑ جائے،

تَب بھی میں خُدا پر بھروسا رکھوں گا۔

مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے،

میں یہ چاہتا ہُوں:

عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں،

یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں

اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔

کیونکہ مُصیبت کے دِن

وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛

وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛

اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔

تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا،

جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے

اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛

میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔

اَے یَاہوِہ، جَب مَیں پُکاروں تو میری آواز سُنیں؛

مُجھ پر رحم فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں۔

میرا دِل آپ کے متعلّق کہتاہے، "آپ کے دیدار کا طالب ہو!"

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے دیدار کا طالب رہُوں گا۔

مُجھ سے روپوش نہ ہوں،

اَپنے خادِم کو غُصّہ میں آکر نہ نکالیں؛

کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں۔

اَے میرے مُنجّی خُدا،

مُجھے مُسترد نہ کریں اَور نہ ہی ترک کریں۔

خواہ میرے باپ اَور ماں مُجھے ترک کر دیں،

تو بھی یَاہوِہ مُجھے قبُول فرمائیں گے۔

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ سکھائیں؛

اَور مُجھ پر ظُلم ڈھانے والوں کے سبب سے

مُجھے راہِ راست پر چلائیں۔

مُجھے میرے مُخالفوں کی مرضی پر نہ چھوڑیں،

کیونکہ جھُوٹے گواہ اَور تشدّد بھڑکانے والے،

میرے خِلاف اُٹھے ہیں۔

مُجھے اَب بھی اِس بات کا یقین ہے:

کہ میں زندوں کی زمین پر

یَاہوِہ کے اِحسَان کو دیکھ لُوں گا۔

یَاہوِہ کا اِنتظار کرو؛

ثابت قدم رہ کر حوصلہ رکھو،

اَور یَاہوِہ پر آس رکھو۔

Espera paciente

Esperei com paciência no Senhor e Ele se inclinou para mim. Confie nele e descanse — Ele agirá no tempo certo.

میں صبر سے یَاہوِہ کا منتظر رہا؛

اُنہُوں نے میری طرف توجّہ فرمائی اَور میری فریاد سُنی۔

اُنہُوں نے مُجھے ہولناک گڑھے،

اَور کیچڑ اَور دلدل سے باہر کھینچ لیا؛

اُنہُوں نے میرے پاؤں چٹّان پر رکھے

اَور کھڑے رہنے کے لیٔے مضبُوط جگہ دی۔

یَاہوِہ نے ہمارے خُدا کی سِتائش کا نیا نغمہ،

میرے مُنہ میں ڈالا۔

کیٔی لوگ یہ دیکھیں گے، اَور ڈریں گے

اَور یَاہوِہ پر توکّل کریں گے۔

مُبارک ہے وہ آدمی

جِس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے،

وہ مغروُروں اَور اُن لوگوں کی طرف مائل نہیں ہوتا،

جو جھُوٹے معبُودوں کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔

اَے یَاہوِہ، میرے خُدا!

آپ نے کیٔی عجِیب کارنامے کئے ہیں۔

جو تدبیریں آپ نے ہمارے لیٔے کی ہیں

اُنہیں کویٔی شُمار نہیں کر سَکتا؛

اگر مَیں اُن کا ذِکر کروں یا اُنہیں بَیان کرنا چاہُوں،

تو وہ اِس قدر زِیادہ ہیں کہ بَیان سے بھی باہر ہیں۔

آپ قُربانیاں اَور نذریں نہیں چاہتے،

لیکن آپ نے میرے کان کھول دئیے ہیں۔

سوختنی نذروں اَور خطا کی قُربانیوں کی آپ کو حاجت نہ تھی۔

تَب مَیں نے کہا، "اَے خُدا، دیکھئے مَیں حاضِر ہُوں؛

جَیسا کہ چمڑے کے نوشتے میں میری بابت لِکھّا ہُواہے۔

اَے خُدا، آپ کی مرضی کو پُوری کرنا ہی میری خُوشی کا باعث ہے؛

کیونکہ آپ کے آئین میرے دِل میں ہے۔"

میں بڑے اِسرائیلی مجمع میں صداقت کی بشارت دیتا ہُوں؛

میں اَپنا مُنہ بند نہیں کرتا،

اَے یَاہوِہ، یہ تو آپ کو مَعلُوم ہی ہے۔

مَیں آپ کی راستبازی اَپنے دِل میں چھُپا کر نہیں رکھتا؛

مَیں آپ کی وفاداری اَور نَجات کا اِظہار کرتا ہُوں۔

مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور آپ کی سچّائی کو

بڑے اِسرائیلی مجمع میں پوشیدہ نہیں رکھتا۔

اَے یَاہوِہ، اَپنی رحمت سے مُجھے محروم نہ رکھیں؛

آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور آپ کی سچّائی ہمیشہ میری حِفاظت کریں۔

بے شُمار مُصیبتوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ میرے گُناہوں نے مُجھے آ پکڑا ہے؛

یہاں تک کہ میں دیکھ نہیں سَکتا۔

میرے گُناہ میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہیں،

اَور میرا دِل میرے اَندر ٹوٹ چُکاہے۔

اَے یَاہوِہ، براہِ کرم مُجھے جلد نَجات بخشیں؛

اَے یَاہوِہ، میری مدد کے لیٔے جلد آئیں۔

جو میری جان کے درپے ہیں

وہ سَب شرمندہ اَور پریشان ہوں؛

اَورجو میری بربادی کے خواہاں ہیں

وہ سَب رُسوا ہوکر پسپا کئے جایٔیں۔

ہم یَاہوِہ پر آس لگائے بیٹھے ہیں؛

وہ ہماری مدد اَور ہماری سِپر ہے۔

اُس میں ہمارے دِل شادمان ہیں،

کیونکہ اُس کے پاک نام پر ہمارا توکّل ہے۔

اَے یَاہوِہ، آپ کی لافانی مَحَبّت ہم پر ہو،

ہماری آپ ہی پر آس ہے۔

میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے،

اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔

پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں

اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ،

میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔

اَے میری جان، صِرف خُدا ہی کی آس رکھیں؛

کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔

یَاہوِہ کی آس رکھو

اَور اُس کی راہ پر چلتے رہو۔

وہ تُمہیں سرفراز کریں گے تاکہ تُم زمین کا وارِث بنو؛

جَب بدکار کاٹ ڈالے جایٔیں گے تو تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھوگے۔

Confiança e perseverança

Confie no Senhor de todo o coração. Sede pacientes na tribulação — o Senhor é fiel e cumprirá todas as suas promessas.

اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ پر توکّل رکھو،

اَور اَپنے فہم پر تکیہ نہ کرو؛

اَپنی سَب روِشوں میں یَاہوِہ کو یاد رکھو،

اَور وہ تمہاری راہیں ہموار کریں گے۔

اَور صِرف یہی نہیں بَلکہ ہم اَپنی مُصیبتوں میں بھی خُوش ہوتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مُصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے۔ اَور ثابت قدمی سے مُستقِل مِزاجی اَور مُستقِل مِزاجی سے اُمّید پیدا ہوتی ہے۔

تُم لوگوں کے لیٔے ہماری دعا ہے کہ تُم خُدا کی جلالی قُدرت سے مِلنے والی ہر طرح کی قُوّت سے مضبُوط ہوتے جاؤ تاکہ تُم میں بےحد تحمُّل اَور صبر پیدا ہو،

مُصیبت میں صبر کرو

اِس لیٔے، اَے بھائیوں اَور بہنوں! خُداوؔند کی دوبارہ آمد تک صبر کرو۔ دیکھو، کِسان زمین سے قیمتی پیداوار حاصل کرنے کے لیٔے موسمِ خزاں اَور برسات کا صبر سے اِنتظار کرتا ہے۔ تُم بھی صبر کرو اَور اَپنے دِلوں کو مضبُوط رکھو کیونکہ خُداوؔند کی دوبارہ آمد قریب ہے۔

اِس لیٔے ہم اُنہیں مُبارک کہتے ہیں جنہوں نے دُکھوں میں صبر کے ساتھ زندگی گُزاری۔ تُم نے حضرت ایُّوب کے صبر کا حال تو سُنا ہی ہے اَور یہ بھی جانتے ہو کہ خُداوؔند آخِر میں کِس قدر اُن پر مہربان ہُوا کیونکہ خُداوؔند رحم دِل اَور شفقت والا ہے۔

چونکہ تُم نے حق کی تابِعداری سے اَپنے آپ کو پاک کیا ہے جِس سے تُم میں بھائیوں کے لیٔے بے رِیا برادرانہ مَحَبّت کا جذبہ پیدا ہو گیا ہے، اِس لیٔے دِل و جان سے آپَس میں بے پناہ مَحَبّت رکھو۔ کیونکہ تُم فانی تُخم سے نہیں بَلکہ خُدا کے زندہ اَور اَبدی کلام کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہویٔے ہو۔ کیونکہ،

"ہر بشر گھاس کی مانِند ہے،

اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛

گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،

لیکن خُداوؔند کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔"

یہ وُہی خُوشخبری کا کلام ہے جو تُمہیں سُنایا گیا تھا۔

خُداوؔند اَپنا وعدہ پُورا کرنے میں دیر نہیں کرتا، جِس طرح بعض لوگ سمجھتے ہیں بَلکہ وہ تمہارے لیٔے صبر کر رہاہے اَور نہیں چاہتا کہ کویٔی شخص ہلاک ہو بَلکہ چاہتاہے کہ سَب لوگوں کو تَوبہ کرنے کا موقع ملے۔

دس کنواریوں کی تمثیل

"اُس وقت آسمان کی بادشاہی اُن دس کنواریوں کی مانِند ہوگی جو اَپنے مشعلیں لے کر دُلہا سے مُلاقات کرنے نکلیں۔ اُن میں سے پانچ بےوقُوف اَور پانچ عقلمند تھیں۔ جو بےوقُوف تھیں اُنہُوں نے مشعلیں تو لے لیں لیکن اَپنے ساتھ تیل نہ لیا۔ مگر جو عقلمند تھیں اُنہُوں نے اَپنے مشعلوں کے علاوہ کُپّیوں میں تیل بھی اَپنے ساتھ لے لیا۔ اَور جَب دُلہا کے آنے میں دیر ہو گئی تو وہ سَب کی سَب اُونگھتے اُونگھتے سو گئیں۔

"آدھی رات ہُوئی تو دھوم مچ گئی: دُلہا آ گیا ہے! اُس سے مِلنے کے لیٔے آ جاؤ۔

"اِس پر سَب کنواریاں جاگ اُٹھیں اَور اَپنی اَپنی مشعلیں دُرست کرنے لگیں۔ اَور بےوقُوف کنواریوں نے عقلمند کنواریوں سے کہا، اَپنے تیل میں سے کُچھ ہمیں بھی دے دو کیونکہ ہماری مشعلیں بُجھی جا رہی ہیں۔‘ "

عقلمند کنواریوں نے جَواب دیا، " نہیں، شاید یہ تیل ہمارے اَور تمہارے دونوں کے لیٔے کافی نہ ہو، بہتر ہے کہ تُم دُکان پر جا کر اَپنے لیٔے تیل خرید لو۔

"جَب وہ تیل خریدنے جا رہی تھیں تو دُلہا آ پہُنچا۔ جو کنواریاں تیّار تھیں، دُلہا کے ساتھ شادی کی ضیافت میں اَندر چلی گئیں اَور دروازہ بند کر دیا گیا۔

"پھر بعد میں باقی کنواریاں بھی آ گئیں اَور کہنے لگیں، اَے مالک، اَے مالک، ہمارے لیٔے دروازہ کھول دیجئے۔

"لیکن مالک نے جَواب دیا، سچ تُو یہ ہے کہ میں تُمہیں نہیں جانتا۔

"لہٰذا جاگتے رہو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ وہ دِن کو نہ اُس گھڑی کو۔

Seja o primeiro