Espírito
O espírito humano é a parte mais profunda do nosso ser — onde Deus habita, onde a fé se ancora e de onde brota a verdadeira adoração. A Bíblia nos chama a viver pelo Espírito.
A natureza do espírito
O espírito está pronto, mas a carne é fraca. A batalha entre carne e espírito é constante e exige vigilância.
جاگتے اَور دعا کرتے رہو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو۔ رُوح تو آمادہ ہے، مگر جِسم کمزور ہے۔"
"مُبارک ہیں وہ جو دِل کے حلیم ہیں،
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے،
کیونکہ جِسم پاک رُوح کے خِلاف خواہش کرتا ہے، اَور پاک رُوح جِسم کے خِلاف۔ یہ دونوں ایک دُوسرے کے مُخالف ہیں، تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کر سکو۔
میرا مطلب یہ ہے، اگر تُم پاک رُوح کے کہنے پر چلوگے، تو جِسم کی بُری خواہشوں کو ہرگز پُورا نہ کروگے۔
مگر پاک رُوح کا پھل، مَحَبّت، خُوشی، اِطمینان، صبر، مہربانی، نیکی، وفاداری، نرمی اَور پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کویٔی شَریعت مُخالفت نہیں کرتی۔
اگر ہم پاک رُوح کے سبب سے زندہ ہیں تو لازِم ہے کہ پاک رُوح کی ہدایت کے مُوافق زندگی گُزاریں۔
جِسمانی غرض موت ہے لیکن رُوحانی غرض زندگی اَور اِطمینان ہے۔
O Espírito de Deus em nós
Vosso corpo é templo do Espírito Santo. Deus fortalece com poder no homem interior pelo seu Espírito.
کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارا بَدن اُس پاک رُوح کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُواہے اَور جسے تُم نے خُدا کی طرف سے پایا ہے؟ تُم اَپنے نہیں ہو۔ کیونکہ تُم قیمت سے خریدے گیٔے ہو۔ پس اَپنے بَدن سے خُدا کا جلال ظاہر کرو۔
مگر جو خُود کو خُداوؔند سے جوڑ دیتاہے وہ رُوحانی طور پر اُس کے ساتھ ایک ہو جاتا ہے۔
کون شخص کسی دُوسرے کے دِل کی باتیں جان سَکتا ہے سِوائے اُس کی اَپنی رُوح کے جو اُس کے اَندر ہے؟ اِسی طرح خُدا کے پاک رُوح کے سِوا کویٔی دِل کی باتیں نہیں جان سَکتا۔
لہٰذا مُجھے کیا کرنا چاہئے؟ میں اَپنی رُوح سے دعا کروں گا، لیکن مَیں اَپنی عقل سے بھی دعا کروں گا، میں اَپنی رُوح سے حَمد کے نغمہ گاؤں گا، لیکن مَیں اَپنی عقل سے بھی گاؤں گا۔
اَور خُدا سے دعا کرتا ہُوں کہ وہ اَپنے جلال کی دولت سے تُمہیں پاک رُوح عطا فرمائے جو اَپنی قُدرت سے تمہاری باطنی اِنسانیّت کو طاقتور بنادے۔ اَور درخواست کرتا ہُوں کہ تمہارے ایمان کے وسیلہ سے المسیح تمہارے دِلوں میں سکونت کرنے لگیں تاکہ تُم مَحَبّت میں جڑ پکڑ کے اَور بُنیاد قائِم کرکے،
کہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا خُدا جو جلالی باپ ہے، تُمہیں حِکمت اَور مُکاشفہ کی رُوح عطا فرمائے، تاکہ تُم اُسے بہتر طور پر پہچان سکو۔
کیونکہ تُمہیں وہ رُوح نہیں مِلی جو تُمہیں پھر سے خوف کا غُلام بنادے بَلکہ لے پالک فرزندیت کی رُوح مِلی ہے جِس کے وسیلہ سے ہم "اَبّا، اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔" پاک رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتاہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔
پاک رُوح خُود ہماری رُوح کے ساتھ مِل کر گواہی دیتاہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں۔
کیونکہ تُمہیں وہ رُوح نہیں مِلی جو تُمہیں پھر سے خوف کا غُلام بنادے بَلکہ لے پالک فرزندیت کی رُوح مِلی ہے جِس کے وسیلہ سے ہم "اَبّا، اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔"
لیکن اگر المسیح تُم میں ہے تو تمہارا بَدن تو گُناہ کے سبب سے مُردہ ہے لیکن تمہاری رُوح راستبازی کے سبب سے زندہ ہے۔
اِس لیٔے کہ جو خُدا کے رُوح کی ہدایت پر چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔
اِسی طرح رُوح ہماری کمزوری میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم تُو یہ بھی نہیں جانتے کہ کِس چیز کے لیٔے دعا کریں لیکن پاک رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے کہ لفظوں میں اُن کا بَیان نہیں ہو سَکتا۔
کوشش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش سے بھرے رہو اَور خُداوؔند کی خدمت کرتے رہو۔
کیونکہ تُم ایمان رکھتے ہو اِس لیٔے خُدا جو اُمّید کا سرچشمہ ہے تُمہیں پُورے طور پر خُوشی اَور اِطمینان سے معموُر کر دے تاکہ پاک رُوح کی قُدرت سے تمہاری اُمّید بڑھتی چلی جائے۔
Vida no Espírito
Deus é Espírito e importa que os que o adoram o adorem em espírito e em verdade. O Espírito vivifica e transforma.
خُدا رُوح ہے اَور خُدا کے پرستاروں کو لازِم ہے کہ وہ رُوح اَور سچّائی سے خُدا کی پرستش کریں۔"
لیکن وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب سچّے پرستار باپ کی رُوح اَور سچّائی سے پرستش کریں گے کیونکہ باپ کو اَیسے ہی پرستاروں کی جُستُجو ہے خُدا رُوح ہے اَور خُدا کے پرستاروں کو لازِم ہے کہ وہ رُوح اَور سچّائی سے خُدا کی پرستش کریں۔"
لیکن ہم سَب، جِن کے بے نقاب چہروں سے خُداوؔند کا جلال اِس طرح ظاہر ہوتاہے، جِس طرح آئینہ میں، تو ہم خُداوؔند کے پاک رُوح کے وسیلہ سے اُس کی جلالی صورت میں درجہ بدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔
عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔
کیونکہ خُدا نے ہمیں بُزدلی کی رُوح نہیں بَلکہ قُوّت، مَحَبّت اَور خُود نظم و ضَبط رکھنے کی رُوح عطا فرمائی ہے۔
کیونکہ خُدا نے ہمیں بُزدلی کی رُوح نہیں بَلکہ قُوّت، مَحَبّت اَور خُود نظم و ضَبط رکھنے کی رُوح عطا فرمائی ہے۔
کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تمہاری دعا اَور یِسوعؔ المسیح کے پاک رُوح کے لُطف و کرم کی وجہ سے مُجھے نَجات ملے گی۔
خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل تمہاری سَب کی رُوح کے ساتھ ہوتا رہے۔ آمین۔
Promessas do Espírito
Derramarei o meu Espírito sobre toda a carne. O Espírito revela, guia e capacita os filhos de Deus.
اگر تُم میری سرزنش کو قبُول کرتے،
تو میں اَپنا دِل تمہارے لیٔے اُنڈیل دیتی
اَور اَپنی تعلیمات کا تُم پر اِظہار کرتی۔
اِنسان کو اَپنی تمام روِشیں اَپنی نظر میں پاک نظر آتی ہیں،
لیکن یَاہوِہ ہی اُس کے ضمیر کو جانچتے ہیں۔
تباہی سے پہلے تکبُّر،
اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔
فروتن بَن کر مظلوموں کے ساتھ رہنا
مغروُروں کے ساتھ مِل کر لُوٹ کا مال حاصل کرنے سے بہتر ہے۔
صبر سے کام لینے والا پہلوان سے،
اَور اَپنے غُصّہ پر قابُو پانے والا شہر پر قبضہ کرنے والے سے بہتر ہوتاہے۔
یَاہوِہ کا چراغ، اِنسان کی رُوح کو ٹٹولتا ہے؛
وہ اُس کے باطِن کا حال دریافت کرلیتے ہیں۔
تَب فرشتے نے مُجھ سے کہا، "زرُبّابِیل کے لیٔے یہ یَاہوِہ کا کلام ہے: ’نہ طاقت سے اَور نہ تو قُوّت سے بَلکہ میری رُوح سے ہوگا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،
کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے
تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔
وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،
میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی
اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،
میں اُنہیں ایک غَیر منقسم دِل دُوں گا اَور اُن میں نئی رُوح ڈالوں گا۔ مَیں اُن میں سے اُن کا پتّھر کا سا سخت دِل نکال دُوں گا اَور اُنہیں گوشت کا سا نرم دِل دُوں گا۔ تَب وہ میرے آئین کی پیروی کریں گے اَور میری شَریعت پر عَمل پیرا ہوں گے۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔
یَاہوِہ قادر اُن ہڈّیوں سے یُوں فرماتے ہیں: مَیں تمہارے اَندر رُوح ڈالوں گا اَور تُم زندہ ہو جاؤگی۔
Cuidar do espírito
Cria em mim um coração puro e renova dentro de mim um espírito reto. O espírito quebrantado Deus não rejeita.
اَے خُدا، میرے اَندر پاک دِل پیدا کریں،
اَور میرے باطِن میں اَز سرِ نَو مُستقیم رُوح ڈال دیں۔
مُجھے اَپنی حُضُوری سے خارج نہ کریں
اَور اَپنی پاک رُوح مُجھ سے جُدا نہ کریں۔
اَپنی نَجات کی خُوشی مُجھے پھر سے عنایت کریں،
اَور وہ مُستعد رُوح بخشیں جو مُجھے سنبھالے رہے۔
شکستہ رُوح کی قُربانی آپ کی حُضُوری میں قابل قبُول ہے؛
شکستہ اَور تائب دِل کو،
اَے خُدا، آپ حقیر نہ جانیں گے۔
یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں
اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔
اُمرا پر ہی بھروسا کرو،
نہ فانی اِنسان پرجو بچا نہیں سکتے۔
جَب اُن کی رُوح پرواز کر جاتی ہے تو وہ خاک میں مِل جاتے ہیں؛
اُسی دِن اُن کے منصُوبے مِٹ جاتے ہیں۔
کیونکہ خُدا کا کلام زندہ، مؤثر اَور ہر دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے جو ہمارے اَندر جا کر ہماری رُوح، جان، بند بند اَور گُودے گُودے کو چیرتا ہُوا گزر جاتا ہے اَور ہمارے دِل کے خَیالوں اَور اِرادوں کو جانچتا ہے۔
غرض جَیسے بَدن بغیر رُوح کے مُردہ ہے وَیسے ہی ایمان بھی بغیر اعمال کے مُردہ ہے۔
اَے عزیز دوستوں! تُم ہر ایک رُوح کا یقین مت کرو بَلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ بہت سے جھُوٹے نبی دُنیا میں نکل چُکے ہیں۔
چونکہ خُدا نے اَپنا پاک رُوح ہمیں عطا فرمایاہے اِس لیٔے ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم میں اَور ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں۔
پس جَب تُم بُرے ہونے کے باوُجُود بھی اَپنے بچّوں کو اَچھّی چیزیں دینا جانتے ہو، تو کیا تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، پاک رُوح اِفراط سے عطا نہ فرمایٔے گا!"
اَور اُنہیں آگ کے شُعلوں کی سِی زبانیں دِکھائی دیں جو جُدا جُدا ہوکر اُن میں سے ہر ایک پر ٹھہریں۔ اَور وہ سَب پاک رُوح سے معموُر ہو گئے اَور غَیر زبانیں بولنے لگے جِس طرح پاک رُوح نے اُنہیں قُوّت بخشی۔
اِبتدا میں خُدا نے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔ تَب زمین بے ڈول اَور سُنسان تھی، اَور گہراؤ کے اُوپر تاریکی چھائی ہویٔی تھی اَور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔
لیکن اِنسان میں رُوح ہے،
یعنی قادرمُطلق کا دَم جو اُسے خِرد بخشتا ہے۔
اُنہیں یاد رکھو، پیشتر اِس کہ چاندی کی ڈوری کاٹ دی جائے،
یا سونے کی پیالی توڑ دی جائے؛
اَور گھڑا چشمہ پر پھوڑ دیا جائے،
یا حوض کا چرخ ٹوٹ جائے۔
اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی،
اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔
خُداتعالیٰ نے میری خاطِر جو نِشانات اَور عجائب کر دِکھائے اُنہیں تُمہیں بتانے میں مُجھے بےحد خُوشی ہوتی ہے۔
اُن کی نِشانیاں کس قدر عظیم ہیں،
اَور اُن کے معجزات کس قدر جلیلُ القدر ہیں،
اُن کی بادشاہت اَبدی بادشاہت ہے؛
اَور اُن کی سلطنت پُشت در پُشت بنی رہتی ہے۔