Pular para o conteúdo
Publicidade

Estudar a Bíblia

Por Bíblia Online

Estudar a Bíblia é mergulhar na mente de Deus. A Palavra é lâmpada para os pés, espada do Espírito e alimento para a alma. O cristão que estuda cresce em sabedoria e maturidade.

A importância do estudo

Os bereanos eram mais nobres porque examinavam as Escrituras diariamente. Estudar a Bíblia é mandamento e privilégio.

بیریّؔہ کے یہُودی لوگ تھِسلُنِیکے کے لوگوں سے زِیادہ شریف ثابت ہویٔے، اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے کِتاب مُقدّس کو بڑے شوق سے قبُول کیا۔ وہ ہر رات پاک نوشتوں کی تحقیق کرتے تھے تاکہ دیکھیں کہ پَولُسؔ کی باتیں برحق ہیں یا نہیں۔

خُود کو خُدا کے سامنے مقبُول اَور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشش کر جسے شرمندہ نہ ہونا پڑے، اَورجو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔

اَور کِس طرح تُم بچپن سے اُن مُقدّس صحیفوں سے واقف ہو جو تُمہیں وہ عِرفان بخشتی ہیں جِس سے المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے وُجُود میں آیا ہے، وہ تعلیم دینے، تنبیہ کرنے، اِصلاح اَور راستبازی میں تربّیت دینے کے لیٔے مفید ہے، تاکہ خُدا کا خادِم پُوری طرح سے قابل بنے اَور ہر نیک کام کے لیٔے بالکُل تیّار ہو جائے۔

جَب تک میں نہیں آ جاتا، وہاں میرے آنے تک تُو جماعت میں پاک کلامِ کی تِلاوت کرنے، نصیحت کرنے اَور تعلیم دینے میں مشغُول رہ۔

تُم کِتاب مُقدّس کا بڑا گہرا مطالعہ کرتے ہو کیونکہ تُم سمجھتے ہو کہ اُس میں تُمہیں اَبدی زندگی ملے گی۔ یہی کِتاب مُقدّس میرے حق میں گواہی دیتی ہے۔

Meditar e guardar

Não se aparte a lei do Senhor da tua boca. Medita nela de dia e de noite para que cumpras tudo o que nela está escrito.

یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔

آپ کا کلام میرے قدموں کے لیٔے چراغ،

اَور میری راہ کے لیٔے رَوشنی ہے۔

آہ، مُجھے آپ کے آئین کتنی عزیز ہے!

میں دِن بھر اُسی پر غوروخوض کرتا رہتا ہُوں۔

آپ کے اَحکام مُجھے میرے دُشمنوں سے زِیادہ دانشمند بنا دیتے ہیں،

کیونکہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں۔

میں اَپنے تمام اُستادوں سے بھی زِیادہ فہم رکھتا ہُوں،

کیونکہ مَیں آپ کی شہادتوں پر غور کرتا رہتا ہُوں،

جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟

آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔

میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛

تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔

مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،

تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔

اَے یَاہوِہ، آپ کی سِتائش ہو؛

مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔

آپ کے مُنہ سے نِکلا ہُوا تمام آئین کا بَیان،

میرے لبوں پر رہتاہے۔

مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے،

جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔

مَیں آپ کے قوانین پر غور کرتا ہُوں،

اَور آپ کی بَیان کَردہ راہوں کو نگاہ میں رکھتا ہُوں۔

آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں،

مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔

ג ج

جَب مَیں آپ کی صداقت کی شَریعت سیکھ لُوں گا،

تو سچّے دِل سے آپ کی سِتائش کروں گا۔

Estudo diligente

Esdras preparou o coração para buscar e ensinar a lei. O estudo exige disciplina, constância e coração aberto.

اُس نے بابیل سے اَپنا سفر پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو شروع کیا اَور وہ یروشلیمؔ میں پانچویں مہینے کی پہلی تاریخ کو پہُنچا کیونکہ خُدا کا مہربان ہاتھ اُس پر تھا۔ اِس لیٔے کہ عزراؔ نے اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے آئین کے مطالعہ اَور اُس پر عَمل کرنے اَور اُس کے قوانین اَور آئین اِسرائیل کو سِکھانے کے لیٔے وقف کر رکھا تھا۔

تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان، اَور ساری طاقت سے مَحَبّت رکھو۔ یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔ تُم اُنہیں اَپنے ہاتھوں پر نِشان کے طور پر باندھنا اَور اَپنی پیشانیوں پر ٹیکوں کی طرح لگا لو۔ تُم اُنہیں اَپنے مکانوں کے دروازوں کی چوکھٹوں اَور اَپنے پھاٹکوں پر کندہ کرنا۔

اَور جَب وہ تختِ شاہی پر بیٹھے، تَب وہ اَپنے ہاتھوں سے اَپنے لیٔے اِس آئین کی ایک نقل ایک طُومار پر لکھے، جو لیوی کاہِنوں کے پاس مَوجُود ہے۔ اُس طُومار کو بادشاہ اَپنے پاس رکھّے اَور اَپنی ساری عمر اُسے پڑھا کرے تاکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف اَور اُس آئین اَور فرمانوں کی سَب باتوں کو بڑے احتیاط سے ماننا سیکھ سکے، اَور بادشاہ اَپنے آپ کو اَپنے اِسرائیلی بھائیوں سے بہتر نہ سمجھے اَور نہ آئین سے داہنے یا بائیں مُڑے۔ تَب وہ اَور اُس کی اَولاد بنی اِسرائیل پر کافی عرصہ تک سلطنت کرتے رہیں گے۔

داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال:

جو حِکمت اَور تربّیت حاصل کرنے؛

فہم اَور ادراک کی باتیں سمجھنے؛

تربّیت پذیر اَور مصلحت اَندیش زندگی حاصل کرنے،

اَور اَیسے کام کرنے کے لیٔے ہیں جو صحیح راست اَور عادلانہ ہو؛

اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری،

اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔

تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں،

اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔

اَور تمثیلوں، اُن کے معنوں،

اَور دانشمندوں کے اقوال اَور مُعمّوں کو سمجھ سکیں۔

حِکمت کے مزید فوائد

اَے میرے بیٹے، میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا،

بَلکہ میرے اَحکام کو اَپنے دِل میں جگہ دو،

کیونکہ تمہاری تعلیم عمر کو دراز کرےگی

اَور تُمہیں خُوشحال اَور سلامت رکھے گی۔

تربّیت کو پکڑے رہو؛ اُسے جانے نہ دو؛

اُس کی اَچھّی طرح حِفاظت کرو کیونکہ وہ تمہاری زندگی ہے۔

کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے،

اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔

Proteção e crescimento

Quem ignora a Palavra perece. Toda Escritura é útil — crescei na graça e no conhecimento do nosso Senhor.

میرے لوگ علمی مَعرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے۔

"چونکہ تُم نے علمی مَعرفت کو ٹھکرایا،

اِس لیٔے مَیں بھی تُمہیں اَپنی کہانت سے ٹھکراتا ہُوں؛

چونکہ تُم نے اَپنے خُدا کے آئین کو بھلا دیا ہے،

اِس لیٔے مَیں بھی تمہاری اَولاد کو بھُول جاؤں گا۔

شَریعت اَور شہادت پر نظر ڈالو۔ اگر وہ اِس کلام کے مُطابق بات نہ کریں تو اُن کے لیٔے صُبح کبھی طُلوع نہ ہوگی۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "کیا تُم گُمراہ ہو گئے ہو کہ تُم نہ تو کِتاب مُقدّس کو ہی جانتے ہو اَور نہ ہی خُدا کی قُدرت کو؟

کیونکہ جِتنی باتیں صحیفہ میں پہلے لکھی گئیں وہ ہماری تعلیم کے لیٔے لکھی گئیں تاکہ صبر سے اَور کِتاب مُقدّس کی تسلّی سے ہماری اُمّید قائِم رہے۔

اِس لیٔے اَے عزیز دوستوں! مَیں نے تُمہیں اِن باتوں سے پہلے ہی سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ تُم ہوشیار رہو، اَور بےدینوں کی گمراہی میں پھنس کر خُود ہی محفوظ مقام سے گِر نہ جاؤ۔ بَلکہ ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کے فضل اَور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔

اُسی کی تمجید اَب بھی ہو اَور اَبد تک ہوتی رہے۔ آمین۔

اِسی نَجات کی بابت نبیوں نے بڑی احتیاط سے تفتیش کی اَور اُنہُوں نے اُس فضل کی نبُوّت کی جو تُم پر ہونے والا تھا۔ اُنہُوں نے یہ مَعلُوم کرنے کی کوشش کی کہ المسیح کا رُوح جو اُن میں تھا وہ کس وقت اَور کس حالات کے بارے میں بات کر رہاتھا جَب اُس نے المسیح کے دُکھ اُٹھانے اَور اُس کے بعد جلال پانے کی بابت نبُوّت کی تھی۔

Seja o primeiro