Pular para o conteúdo
Publicidade

Evangelização

Por Bíblia Online

A evangelização é a missão suprema da Igreja. Jesus mandou: ide por todo o mundo e pregai o evangelho a toda criatura. O evangelho é poder de Deus para a salvação de todo aquele que crê.

A Grande Comissão

Ide, fazei discípulos de todas as nações. Jesus confiou a seus seguidores a missão de levar a boa notícia ao mundo inteiro.

اِس لیٔے تُم جاؤ اَور تمام قوموں کو شاگرد بناؤ اَور اُنہیں باپ، بیٹے اَور پاک رُوح کے نام سے پاک غُسل دو، اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔"

پھر اُنہُوں نے اُن سے کہا، "تمام دُنیا میں جا کر تمام مخلُوق کو انجیل کی مُنادی کرو۔

لیکن جَب پاک رُوح تُم پر نازل ہوگا تو تُم قُوّت پاؤگے؛ اَور تُم یروشلیمؔ، اَور تمام یہُودیؔہ اَور سامریہؔ میں بَلکہ زمین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے۔"

"تُم دُنیا کے نُور ہو۔ پہاڑی پر بسا ہُوا شہر چھُپ نہیں سَکتا۔

نمک اَور نُور

"تُم زمین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کی نمکینی جاتی رہے تو اُسے دوبارہ کیسے نمکین کیا جائے گا؟ تَب تو وہ کسی کام کا نہیں رہتا سِوائے اِس کہ اُسے باہر پھینک دیا جائے اَور لوگوں کے پاؤں سے روندا جائے۔

اَور لوگ چراغ جَلا کر پیمانے کے نیچے نہیں لیکن چراغدان پر رکھتے ہیں تاکہ وہ گھر کے سارے لوگوں کو رَوشنی دے۔ اِسی طرح تمہاری رَوشنی لوگوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے آسمانی باپ کی تمجید کریں۔

اُس وقت سے یِسوعؔ نے یہ مُنادی شروع کر دی، "تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔"

O poder do evangelho

O evangelho é poder de Deus para a salvação. A fé vem pelo ouvir, e o ouvir pela Palavra de Cristo.

میں انجیل سے نہیں شرماتا کیونکہ وہ ہر ایمان لانے والے کی نَجات کے لیٔے خُدا کی قُدرت ہے۔ پہلے یہُودی کے لیٔے، پھر غَیریہُودی کے لیٔے۔

پس ایمان کی بُنیاد پیغام کے سُننے پر ہے اَور پیغام کی بُنیاد المسیح کے کلام پر۔

کیونکہ مَیں نے فیصلہ کیا ہُوا تھا کہ جَب تک تمہارے درمیان رہُوں گا خُداوؔند یِسوعؔ المسیح مصلُوب کی مُنادی کے سِوا کسی اَور بات پر زور نہ دُوں گا۔

المسیح کا زندہ ہو جانا

اَب، اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُمہیں وہ خُوشخبری یاد دِلانا چاہتا ہُوں جو میں پہلے تُمہیں دے چُکا ہُوں، جسے تُم نے قبُول کر لیا تھا اَور جِس پر تُم مضبُوطی سے قائِم بھی ہو۔ اُسی کے وسیلہ تُم نَجات بھی پاتے ہو۔ بشرطیکہ تُم اُس خُوشخبری کو یاد رکھو جو مَیں نے تُمہیں دی تھی۔ ورنہ، تمہارا ایمان لانا بے فائدہ ہے۔

جِس کے لیٔے اُس نے تُمہیں ہماری خُوشخبری کے ذریعہ بُلایا، تاکہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے جلال میں شریک ہو۔

Testemunhar e proclamar

Estai sempre preparados para responder com mansidão a todo aquele que pedir razão da vossa esperança.

بَلکہ المسیح کو خُداوؔند جان کر اَپنے دِلوں میں اُسے مُقدّس سمجھو اَور اگر کویٔی تُم سے تمہاری اُمّید کے بارے میں دریافت کرے تو اُسے جَواب دینے کے لیٔے ہمیشہ تیّار رہو۔ لیکن نرمی اَور اِحترام کے ساتھ اَیسا کرو۔

اگر تُم ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھوگے، تو اِس سے سَب لوگ جان لیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو۔"

میرے باپ کا جلال اِس میں ہے، کہ جِس طرح تُم بہت سا پھل لاتے ہو، اَور اَیسا کرنا تمہارے شاگرد ہونے کی دلیل ہے۔

کیونکہ خُداوؔند نے ہمیں یہ حُکم دیا ہے:

" مَیں نے تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کیا ہے،

تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔‘ "

لیکن، میری جان میرے لیٔے کویٔی قدر و قیمت نہیں رکھتی؛ میں تو بس یہ چاہتا ہُوں کہ میری دَوڑ پُوری ہو جائے اَور مَیں خُدا کے فضل کی خُوشخبری سُنانے کا کام جو خُداوؔند یِسوعؔ نے مُجھے دیا ہے کو پُوری صداقت سے کرلُوں۔

"خُداوؔند کا رُوح مُجھ پر ہے،

اُس نے مُجھے مَسح کیا ہے

تاکہ میں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔

اُس نے مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی

اَور اَندھوں کو بینائی کی خبر دُوں،

کُچلے ہوؤں کو آزادی بخشوں۔

یِسوعؔ نے فرمایا، "میں تُم سے سچ کہتا ہُوں، اَیسا کویٔی نہیں جِس نے میری اَور انجیل کی خاطِر اَپنے گھر یا بھائیوں یا بہنوں یا ماں یا باپ یا بچّوں یا کھیتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ وہ اِس دُنیا میں رنج اَور مُصیبت کے باوُجُود گھر، بھایٔی، بہنیں، مائیں، بچّے اَور کھیت سَو گُنا زِیادہ پائیں گے اَور آنے والی دُنیا میں اَبدی زندگی۔

کیونکہ جو کویٔی اَپنی جان کو باقی رکھنا چاہتاہے وہ اُسے کھویٔے گا، لیکن جو کویٔی میری اَور انجیل کی خاطِر اَپنی جان کھو دیتاہے وہ اُسے محفوظ رکھےگا۔

Fazer conhecer

Dai graças ao Senhor, invocai o seu nome, fazei conhecidas as suas obras entre os povos.

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کے نام سے دعا کرو؛

قوموں کو اُن کے کاموں کے بارے میں بتاؤ۔

اُس وقت تُم کہو گے:

"یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛

قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو،

اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔

جنہیں خُدا نے مُنتخب کیا کہ غَیریہُودیوں کے درمیان اُس بیش قیمتی اَور جلالی راز کو ظاہر کرے، وہ راز المسیح ہیں جو جلال کی اُمّید ہیں، اَور تُم میں بسے ہویٔے ہیں۔

انجیل کی خاطِر نیک کام کرنا

بہرحال تُم وُہی باتیں بَیان کرو جو صحیح تعلیم کے مُطابق مُناسب ہوں۔

اُس طرح سے میں اَپنی عظمت اَور تقدُّس کا اِظہار کروں گا اَور بہت سِی قوموں کے سامنے اَپنے آپ کو ظاہر کروں گا۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

Seja o primeiro