Publicidade

Falar

Por Bíblia Online

A Bíblia tem muito a ensinar sobre a arte de falar. As palavras têm poder de vida e de morte — podem edificar ou destruir, curar ou ferir, aproximar ou afastar.

O poder das palavras

A morte e a vida estão no poder da língua. A palavra branda desvia a ira, mas a palavra dura suscita o furor.

زبان کو زندگی اَور موت پر قُدرت حاصل ہے،

اَورجو اُسے عزیز رکھتے ہیں، اُس کا پھل کھایٔیں گے۔

نرم جَواب غُصّہ کو دُور کرتا ہے،

لیکن تلخ لفظ سے قہر بھڑک اُٹھتا ہے۔

صحت بخش زبان حیات کا درخت ہے،

لیکن دغاباز زبان رُوح کو کُچل دیتی ہے۔

مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔

اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے!

اِرادے مشوروں کے بغیر ناکام ہو جاتے ہیں،

لیکن صلاح کاروں کی کثرت سے وہ پُورے ہوتے ہیں۔

Falar com sabedoria

No muito falar não falta transgressão. A boca do justo fala sabedoria, e quem guarda os lábios guarda a si mesmo.

کلام کی کثرت گُناہ سے خالی نہیں ہوتی،

لیکن جو اَپنی زبان کو قابُو میں رکھتا ہے دانا ہے۔

جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے،

لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔

اگر احمق اَپنا مُنہ بند رکھے تو دانشمند گِنا جاتا ہے،

اَور اگر اَپنی زبان کو قابُو میں رکھے تو صاحبِ بصیرت سمجھا جاتا ہے۔

گپ بازی کرنے سے راز افشا ہو جاتا ہے،

لیکن ایک قابلِ اِعتماد آدمی رازداری سے کام لیتا ہے۔

بے زبانوں کے لیٔے اَپنا مُنہ کھولو،

تاکہ بےکسوں کے حُقُوق کا تحفُّظ ہو سکے۔

دانشمند کے مُنہ کی باتیں ایک نِعمت ہیں،

لیکن احمق کے اَپنے ہونٹ اُسے جَلا دیتے ہیں۔

Falar a verdade

Cada palavra ociosa será pesada no dia do juízo. Fale a verdade, edifique com a boca e confesse Cristo com os lábios.

لہٰذا میں تُم سے کہتا ہُوں کہ اِنصاف کے دِن لوگوں کو اَپنی کہی ہویٔی ہر بے فُضول باتوں کا حِساب دینا ہوگا۔

قُصُوروار مسیحی مُومِن بھایٔی کا مسئلہ

"اگر تمہارا بھایٔی یا بہن گُناہ کرے تو جاؤ اَور تنہائی میں اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ تمہاری سُنے تو سمجھ لو کہ تُم نے اَپنے بھایٔی کو پا لیا۔

اَور جَب تُم دعا کرو، تو غَیریہُودیوں کی طرح بےمطلب لگاتار مت بُڑبُڑاؤ۔ کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے بہت بولنے کی وجہ سے اُن کی سُنی جائے گی۔

اِس لیٔے جو باتیں تُم نے اَندھیرے میں کہی ہیں وہ رَوشنی میں سُنی جایٔیں گی اَورجو کُچھ تُم نے کوٹھریوں میں کسی کے کان میں کہا ہے، اُس کا اعلان چھتوں پر سے کیا جائے گا۔

اَچھّا آدمی اَپنے دِل کے اَچھّے خزانہ سے اَچھّی چیزیں نکالتا ہے اَور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چیزیں باہر لاتا ہے کیونکہ جو دِل میں بھرا ہوتاہے وُہی اُس کے مُنہ پر آتا ہے۔

اگر تُم اَپنی زبان سے یہ اقرار کرو، "یِسوعؔ ہی خُداوؔند ہیں،" اَور اَپنے دِل سے ایمان لاؤ کہ خُدا نے اُنہیں مُردوں میں سے زندہ کیا تو نَجات پاؤگے۔

اِسی طرح رُوح ہماری کمزوری میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم تُو یہ بھی نہیں جانتے کہ کِس چیز کے لیٔے دعا کریں لیکن پاک رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شفاعت کرتا ہے کہ لفظوں میں اُن کا بَیان نہیں ہو سَکتا۔

Edificar com palavras

Não saia da boca nenhuma palavra torpe. Sejam prontos para ouvir, tardios para falar, e tardios para a ira.

تمہارے مُنہ سے کویٔی بُری بات نہ نکلے، بَلکہ اَچھّی بات ہی نکلے جو ضروُرت کے مُوافق ترقّی کا باعث ہو، تاکہ سُننے والوں پر فضل ہو۔

سُننا اَور عَمل کرنا

اَے میرے عزیز بھائیوں اَور بہنوں! اِس بات کا خیال رکھنا کہ ہر آدمی سُننے میں تیز اَور بولنے اَور غُصّہ کرنے میں دھیما ہو۔

ہم سَب کے سَب کیٔی طرح سے خطا کرتے ہیں۔ مگر کامِل شخص وہ ہے جو بولنے میں کبھی خطا نہیں کرتا۔ اَیسا آدمی ہی اَپنے سارے بَدن کو قابُو میں رکھنے کے قابل ہے۔

بدی کے بدلے بدی نہ کرو، اَور گالی کا جَواب گالی سے نہ دو۔ بَلکہ اِس کے برعکس اَیسے شخص کو برکت دو، کیونکہ خُدا نے تُمہیں یہی کرنے کے لیٔے بُلایا ہے تاکہ تُم مِیراث میں برکت کے وارِث بنو۔

اَے عزیز فرزندوں! ہم محض کلام اَور زبان ہی سے نہیں بَلکہ حقیقی طور سے اَور اَپنے عَمل سے بھی مَحَبّت کا اِظہار کریں۔

یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کے نام سے دعا کرو؛

قوموں کو اُن کے کاموں کے بارے میں بتاؤ۔

میرا مُنہ آپ کی سِتائش سے معموُر ہے،

اَور وہ دِن بھر آپ کی شوکت بَیان کرتا ہے۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-