Filhos
Os filhos são herança do Senhor — bênção e responsabilidade sagrada. A Bíblia orienta sobre a criação dos filhos com amor, disciplina e instrução nos caminhos de Deus.
Herança do Senhor
Os filhos são herança do Senhor e o fruto do ventre é seu galardão. Bem-aventurado o homem que enche deles a sua aljava.
بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں،
اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔
جَوانی کے بیٹے
زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔
مُبارک ہے وہ آدمی،
جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے!
جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے
تو شرمندہ نہ ہوں گے۔
مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،
اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔
تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛
اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔
تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛
اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی
شاخوں کی مانند ہوں گے۔
یَاہوِہ کا خوف ماننے والا اِنسان
اِسی طرح برکت پاتاہے۔
مُبارک ہیں وہ جو یَاہوِہ سے ڈرتے ہیں،
اَور اُن کی راہوں پر چلتے ہیں۔
تُم اَپنی محنت کا پھل کھاؤگے؛
اَور برکت اَور سعادت مندی تمہارے قدم چُومے گی۔
تمہاری بیوی تمہارے گھر میں پھلدار انگور کی بیل کی مانند ہوگی؛
اَور تمہارے دسترخوان کے چاروں طرف تمہارے بیٹے زَیتُون کی
شاخوں کی مانند ہوں گے۔
تَب ہمارے بیٹے اَپنی جَوانی میں
بڑھتے ہُوئے پَودوں کی مانند ہوں گے،
اَور ہماری بیٹیاں اُن سُتونوں کی مانند ہوں گی
جو کسی محل کی شان بڑھانے کے لیٔے تراشے گیٔے ہوں۔
اُس کی پُشت مُلک میں زورآور ہوگی؛
راستبازوں کی نَسل برکت پایٔے گی۔
خُدا نے اُنہیں برکت دی اَور اُن سے کہا، "پھُولو پھلو اَور تعداد میں بڑھو اَور زمین کو معموُر و محکُوم کرو۔ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اَور ہر جاندار مخلُوق پرجو زمین پر چلتی پھرتی ہے، اِختیار رکھو۔"
تمہاری اَولاد مُبارک ہوگی، تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے چَوپایوں کے بچّے یعنی گائے بَیل کے بچھڑے اَور بھیڑ بکریوں کے برّے مُبارک ہوں گے۔
تُم سَب قوموں سے زِیادہ برکت پاؤگے؛ تمہارے مَردوں اَور عورتوں میں کویٔی بے اَولاد نہ ہوگا اَور نہ ہی تمہارے مویشیوں میں سے کویٔی بانجھ ہوگا۔
Instruir e disciplinar
Instrui a criança no caminho em que deve andar, e quando envelhecer não se desviará dele. Disciplina é amor em ação.
بچّہ کو اُسی راہ کے مُوافق تربّیت کرو جِس پر اُسے جاناہے،
اَور جَب وہ بُوڑھا ہو جائے گا تَب بھی اُس سے نہ ہٹے گا۔
حماقت بچّہ کے دِل سے وابستہ رہتی ہے،
لیکن تربّیت کی چھڑی اُسے اُس سے دُور کر دے گی۔
جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،
لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔
تادیب کی چھڑی حِکمت بخشتی ہے،
لیکن جو بچّہ تربّیت سے محروم رہا ہو، وہ اَپنی ماں کو رُسوا کرتا ہے۔
لڑکے کی تربّیت سے کوتاہی نہ کرو؛
کیونکہ اگر تُم اُسے چھڑی سے مارو بھی، تو وہ نہ مَرے گا۔
اَے میرے بیٹو! باپ کی تربّیت پر کان لگاؤ؛
متّوجہ ہو اَور فہم حاصل کرو۔
شُلومونؔ کی امثال:
دانا بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے،
لیکن احمق بیٹا اَپنی ماں کے غم کا باعث ہوتاہے۔
یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔ تُم اُنہیں اَپنی اَولاد کے ذہن نشین کرو۔ گھر میں بیٹھتے اَور راہ پر چلتے اَور لیٹتے اَور اُٹھتے وقت اِن کا ذِکر کیا کرنا۔
O amor de Deus por crianças
Deixai vir a mim as crianças. Jesus acolheu, abençoou e honrou as crianças como modelo de fé e humildade.
جَب یِسوعؔ نے یہ دیکھا تو خفا ہوتے ہویٔے اُن سے فرمایا، "بچّوں کو میرے پاس آنے دو، اُنہیں منع نہ کرو، کیونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔
پس جَب تُم بُرے ہونے کے باوُجُود بھی، اَپنے بچّوں کو اَچھّی چیزیں دینا جانتے ہو، تو کیا تمہارا آسمانی باپ اُنہیں جو اُس سے مانگتے ہیں، اَچھّی چیزیں اِفراط سے عطا نہ فرمایٔے گا۔
اَور یِسوعؔ حِکمت اَور قد وقامت میں بڑھتے اَور خُدا اَور اِنسان کی نظر میں مقبُول ہوتے چلے گیٔے۔
جِس طرح باپ اَپنے بچّوں پر ترس کھاتا ہے،
اُسی طرح یَاہوِہ اُن لوگوں پر ترس کھاتے ہیں جو اُن کا خوف رکھتے ہیں؛
دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے یِسوعؔ کو بھی نہیں جانا۔
Bênção e promessa
O Senhor te abençoe e te guarde. Os filhos dos justos serão abençoados e suas gerações caminharão na retidão.
" ’یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں
اَور تُمہیں محفوظ رکھے؛
یَاہوِہ اَپنا چہرہ تُجھ پر جلوہ گِر فرمائیں
اَور تُجھ پر مہربان ہُوں؛
یَاہوِہ اَپنا چہرہ اُٹھائیں اَور تمہاری طرف متوجّہ ہُوں
اَور تُمہیں سلامتی بخشیں۔‘ "
خُدا تُمہیں آسمان کی اوس
اَور زمین کی زرخیزی
یعنی اناج کی فراوانی اَور تازہ انگوری شِیرہ بخشے۔
قومیں تمہاری خدمت کریں
اَور سارے قبیلے تمہارے سامنے جھُکیں۔
تُم اَپنے بھائیوں کے آقا ٹھہرو،
اَور تمہاری ماں کے بیٹے تمہارے سامنے جھُکیں۔
جو تُم پر لعنت بھیجیں وہ تُم پر لعنتی ہُوں
اَورجو تُمہیں مُبارکباد دیں وہ برکت پائیں۔"
کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی اُنڈیلوں گا،
اَور خشک زمین پر ندیاں جاری کروں گا؛
میں اَپنی رُوح تیری نَسل پر،
اَور اَپنی برکت تیری اَولاد پر نازل کروں گا۔
وہ چراگاہ میں گھاس کی مانند،
اَور بہتی ہُوئی دریاؤں کے کنارے اُگے ہُوئے بید کی طرح تیزی سے بڑھیں گے۔
آپ کے تمام فرزند کو یَاہوِہ علم بخشیں گے،
اَور آپ کے بچّوں کو کامل تسلّی مُیسّر ہوگی۔
"اِس سے پیشتر کہ مَیں نے تُمہیں رحم میں خلق کیا، مَیں تُمہیں جانتا تھا،
اَور اِس سے قبل کہ تُم پیدا ہو، مَیں نے تُمہیں مخصُوص کیا؛
اَور تُمہیں قوموں کے لیٔے نبی مُنتخب کیا۔"
وہ میری قوم ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔ میں اُن کو یکدل اَور یک روِش بنا دُوں گا تاکہ وہ اَپنی اَور اَپنے بعد اَپنی اَولاد کی نیکی کے لیٔے ہمیشہ میرا خوف مانیں۔
کیونکہ آپ نے میرے وُجُود کو پیدا کیا؛
اَور آپ نے مُجھے میری ماں کے رحم میں صورت بخشی ہے۔
مَیں آپ کا شُکر کرتا ہُوں کہ میں اِس قدر عجِیب طور سے بنایا گیا ہُوں؛
آپ کے کام حیرت اَنگیز ہیں،
اَور مَیں یہ اَچھّی طرح سے جانتا ہُوں۔
اُس وقت میرا قالب آپ سے چھُپا نہ تھا۔
جَب مَیں پوشیدگی میں بنایا جا رہاتھا،
جَب مَیں زمین کی گہرائیوں میں مُرتّب کیا جا رہاتھا،
آپ کی آنکھوں نے میرے غَیر مُرتّب اجزا کو دیکھا تھا؛
میرے مُقرّرہ ایّام کا کُل حِساب آپ کی کِتاب میں درج کر دیا گیا تھا،
حالانکہ اُن میں سے ایک کا بھی وُجُود نہیں تھا۔
پیدائش ہی سے مُجھے آپ پر چھوڑ دیا گیا؛
میری ماں کے بطن ہی سے آپ میرے خُدا ہیں۔
میں جَوان تھا لیکن اَب ضعیف ہو چُکا ہُوں،
تو بھی مَیں نے راستبازوں کو بے یارومددگار
اَور اُن کی اَولاد کو بھیک مانگتے ہُوئے نہیں دیکھا۔
دیندار لوگ ہمیشہ فیّاضی سے پیش آتے ہیں اَور فراخدلی سے قرض دیتے ہیں،
اَور اُن کی اَولاد برکت پایٔے گی۔
ہم اُنہیں اُن کی اَولاد سے پوشیدہ نہ رکھیں گے؛
بَلکہ آنے والی نَسل کو
یَاہوِہ کے قابل تعریف کارناموں،
اُن کی قُدرت اَور اُن کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں
کے متعلّق سَب کچھ بتا دیں گے۔
بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لیٔے تاج ہیں،
اَور والدین اَپنے بچّوں کا فخر ہوتے ہیں۔
راستباز آدمی نیک زندگی گزارتا ہے؛
اُس کے بعد اُس کے بچّے مُبارک ہوتے ہیں۔
Criação e obediência
Pais, criai vossos filhos na disciplina e instrução do Senhor. Filhos, obedecei a vossos pais — isto é justo e agradável a Deus.
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"
اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔
اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔
اَے اَولاد والو! اَپنے بچّوں پر اِتنی بھی سختی نہ کرو کہ وہ بے دِل ہو جایٔیں۔
اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔
اَپنی مُصیبتوں کو الٰہی تنبیہ سمجھ کر برداشت کرو گویا خُدا تُمہیں اَپنے فرزند سمجھ کر تمہاری تربّیت کر رہاہے۔ کیونکہ وہ کون سا بیٹا ہے جسے اُس کا باپ تنبیہ نہیں کرتا؟ اگر تمہاری تنبیہ سَب کی طرح نہیں کی جاتی تو، تُم بھی ناجائز فرزند ٹھہرتے اَور خُداوؔند کی حقیقی بیٹیاں اَور بیٹے نہیں ٹھہرتے۔
اَور اگر کسی بِیوہ کے لڑکے یا پوتے ہوں تو اُن کی پہلی ذمّہ داری اَپنے گھر والوں کے تئیں اَپنا فرائض پہچانتے ہُوئے خُدا کا بندہ بننا سیکھیں اِس طرح اَپنے والدین اَور دادا دادی کے حق اَدا کرنا سیکھیں کیونکہ یہ خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔
جَب کسی عورت کے درد زہ ہونے لگتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتی ہے اِس لیٔے کہ اُس کے دُکھ کی گھڑی آ پہُنچی؛ لیکن جُوں ہی بچّہ پیدا ہو جاتا ہے تو اِس خُوشی کے باعث کہ دُنیا میں ایک بچّہ پیدا ہُواہے وہ اَپنا درد بھُول جاتی ہے۔
اَور تمہارے چُھوٹے بچّے جِن کے بارے میں تُم نے کہاتھا کہ وہ اسیر ہو جایٔیں گے؛ ہاں وُہی تمہارے اَپنے بچّے جو اَب تک نیک و بد میں فرق کرنا بھی نہیں جانتے، وہ اُس مُلک میں داخل ہوں گے؛ اَور مَیں اُنہیں یہ مُلک دُوں گا اَور وہ اُس پر قابض ہوں گے۔