Gratidão a Deus
A gratidão a Deus é atitude que transforma a vida. Reconhecer que toda boa dádiva vem de Deus nos leva a louvar, servir e viver com alegria e propósito.
Tudo vem de Deus
Toda boa dádiva vem do alto. Agradecer a Deus é reconhecer que Ele é a fonte de toda bênção e sustento.
کیونکہ ہر چیز جو خُدا نے بنائی ہے، اَچھّی ہے، اَور کویٔی چیز اِنکار کے لائق نہیں؛ بشرطیکہ شُکر گُزاری کے ساتھ کھائی جائے۔
کیونکہ ہر چیز جو خُدا نے بنائی ہے، اَچھّی ہے، اَور کویٔی چیز اِنکار کے لائق نہیں؛ بشرطیکہ شُکر گُزاری کے ساتھ کھائی جائے۔ کیونکہ اُسے خُدا کے کلام اَور دعا سے مُقدّس کیا گیا ہے۔
میں اَپنے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کا شُکر اَدا کرتا ہُوں جِس نے مُجھے قُوّت عطا کی اَور وفادار سمجھ کر اَپنی خدمت کے لیٔے مُقرّر کیا۔
سَب سے پہلے میں یہ اِلتجا کرتا ہُوں کہ خُدا کے حُضُور میں دَرخواستیں، دعائیں، سفارشیں اَور شُکرگُزاریاں سَب کے لیٔے کی جایٔیں۔
اَور خُوشی سے خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے تُمہیں نُور کی بادشاہی میں اَپنے مُقدّس لوگوں کی مِیراث میں شامل ہونے کے لائق بنایا،
اَور المسیح میں جڑ پکڑتے اَور اَپنی زندگی تعمیر کرتے جاؤ، اَور جِس طرح تُم نے تعلیم پائی ہے اُسی طرح ایمان میں مضبُوط رہو، اَور خُدا کی بےحد شُکر گُزاری کیا کرو۔
المسیح کا اِطمینان تمہارے دِلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔
Louvor e gratidão
Louvai ao Senhor e dai-lhe graças! Ele fez maravilhas e é digno de todo louvor e agradecimento.
میں یَاہوِہ کی راستی کے باعث اُن کا شُکرگزار ہوں گا
اَور یَاہوِہ خُداتعالیٰ کے نام کی سِتائش کروں گا۔
"خُدا کے لیٔے شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانو،
اَور خُداتعالیٰ کے لیٔے اَپنی مَنّتیں پُوری کرو،
میں گا کر خُدا کے نام کی سِتائش کروں گا،
اَور شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کی تمجید کروں گا۔
لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں
آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛
اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں،
"یَاہوِہ عظیم ہیں!"
اَے خُدا، ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں،
لوگ آپ کے عجِیب کارناموں کا ذِکر کرتے ہیں۔
ہم آپ کا شُکر بجا لاتے ہیں کیونکہ آپ کا نام نزدیک ہے؛
تَب ہم جو خُدا کے لوگ اَور خُدا کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں،
ہمیشہ خُدا کی سِتائش کریں گے؛
اَور پُشت در پُشت
خُدا کی مدح سرائی کرتے رہیں گے۔
شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں
اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛
اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔
آپ نے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛
آپ نے میرے غم کا ٹاٹ اُتار ڈالا اَور مُجھے خُوشی سے مُلبّس کیا،
تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے،
اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔
یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ۔ اُن کے نام سے دعا کرو؛
قوموں کو اُن کے کاموں کے بارے میں بتاؤ۔
یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛
اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔
Expressões de gratidão
Dar graças com oração e súplica. A gratidão se expressa em palavras, atos e atitudes que glorificam a Deus.
کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔
ہر بات میں ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔
تمہارے لیٔے بے شرمی، بےہوُدہ گوئی یا ٹھٹّھابازی کا ذِکر کرنا بھی مُناسب نہیں، بَلکہ تمہاری زبان پر شُکر گُزاری کے کلمے ہوں۔
خُدا تُمہیں مالا مال کرےگا تاکہ تُم ہر وقت بڑی کثرت سے دے سکو، اَور لوگ ہمارے وسیلہ سے تمہارا عَطیّہ پا کر خُدا کا شُکر اَدا کریں۔
یہ سَب چیزیں تمہارے فائدہ کے لیٔے ہیں، تاکہ جو فضل زِیادہ سے زِیادہ لوگوں تک پہُنچ رہاہے اُس کے ذریعہ سے خُدا کے جلال کے لیٔے لوگوں کی شُکر گُزاری میں بھی اِضافہ ہوتا جائے۔
ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔
"اَے قادرمُطلق خُداوؔند خُدا!
ہم تیرا شُکر کرتے ہیں، تُو جو ہے اَورجو تھا،
کیونکہ تُونے اَپنی عظیم قُدرت کا اِستعمال کرکے
بادشاہی کرنا شروع کر دی ہے۔
لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے،
آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔
مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔
میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔