Gratidão ao Senhor
A gratidão ao Senhor é resposta de amor diante da bondade divina. Louvar a Deus com cântico e magnificá-lo com ação de graças — isso é o que agrada ao Senhor.
Agradecer ao Senhor
Deus transformou nosso lamento em dança. Ele é digno de toda gratidão, em todo tempo e em toda circunstância.
آپ نے میرے ماتم کو رقص سے بدل دیا؛
آپ نے میرے غم کا ٹاٹ اُتار ڈالا اَور مُجھے خُوشی سے مُلبّس کیا،
تاکہ میرا دِل آپ کی سِتائش کرے اَور خاموش نہ رہے،
اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میں ہمیشہ آپ کا شُکر بجا لاتا رہُوں گا۔
میں گا کر خُدا کے نام کی سِتائش کروں گا،
اَور شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کی تمجید کروں گا۔
شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں
اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛
اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔
لیکن جو آپ کی جُستُجو میں ہیں
آپ میں خُوش و شادمان ہوں؛
اَورجو آپ کی نَجات کے مُشتاق ہیں، وہ ہمیشہ یہ کہا کریں،
"یَاہوِہ عظیم ہیں!"
Gratidão constante
Em tudo dai graças. Tudo o que Deus criou é bom, quando recebido com ação de graças e paz no coração.
ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔
کیونکہ ہر چیز جو خُدا نے بنائی ہے، اَچھّی ہے، اَور کویٔی چیز اِنکار کے لائق نہیں؛ بشرطیکہ شُکر گُزاری کے ساتھ کھائی جائے۔ کیونکہ اُسے خُدا کے کلام اَور دعا سے مُقدّس کیا گیا ہے۔
المسیح کا اِطمینان تمہارے دِلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔
لیکن مَیں تیری شُکر گزاری کا نغمہ گاتے ہُوئے،
آپ کے لئے قُربانی گذرانوں گا۔
مَیں نے جو مَنّت مانگی ہے اُسے پُورا کروں گا۔
میں گواہی دیتا ہُوں، نَجات یَاہوِہ کی طرف سے آتی ہے۔