Guardar o coração
Guardar o coração é o mandamento mais urgente de Provérbios. Sobre tudo o que se deve guardar, guarda o teu coração, porque dele procedem as fontes da vida.
Sobre tudo, guarda o coração
O coração é a nascente de tudo — pensamentos, desejos, decisões. Guardá-lo é proteger toda a vida espiritual e emocional.
سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا،
کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔
اٹھارہواں قول
اَے میرے بیٹے! اَپنا دِل مُجھے دو
اَور تمہاری آنکھیں میری راہوں پر لگی رہیں،
حِکمت کے مزید فوائد
اَے میرے بیٹے، میری تعلیم کو فراموش نہ کرنا،
بَلکہ میرے اَحکام کو اَپنے دِل میں جگہ دو،
کیونکہ تمہاری تعلیم عمر کو دراز کرےگی
اَور تُمہیں خُوشحال اَور سلامت رکھے گی۔
اَچھّا آدمی اَپنے دِل کے اَچھّے خزانہ سے اَچھّی چیزیں نکالتا ہے اَور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چیزیں باہر لاتا ہے کیونکہ جو دِل میں بھرا ہوتاہے وُہی اُس کے مُنہ پر آتا ہے۔
Coração puro e renovado
Cria em mim um coração puro, ó Deus. Os puros de coração verão a Deus — e o Espírito renova nosso interior.
اَے خُدا، میرے اَندر پاک دِل پیدا کریں،
اَور میرے باطِن میں اَز سرِ نَو مُستقیم رُوح ڈال دیں۔
مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں،
کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔
اَے خُدا، آپ مُجھے جانچیں اَور میرے دِل کو پہچانیں؛
مُجھے آزمائیں اَور میرے مُضطرب خیالات کو جان لیں۔
دیکھیں، مُجھ میں کویٔی بُری روِش تو نہیں،
اَور میری اَبدی راہ میں رہنمائی کریں۔
اَے یَاہوِہ، مُجھے جانچیں اَور آزمائیں،
میرے دِل اَور دماغ کو پرکھیں؛
کیونکہ آپ کی لافانی مَحَبّت ہمیشہ میرے سامنے ہے،
اَور مَیں مسلسل آپ کی سچّائی کی راہ پر گامزن ہُوں۔
حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں،
اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛
مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔
یہاں تک کہ مُجھے لوگوں نے رشوت دینے کی کوشش کی،
مَیں نے آپ کے لبوں کے کلام کی مدد سے اَپنے آپ کو
ظالموں کی راہوں سے باز رکھا ہے۔
میرے قدم آپ کی راہوں پر جمے رہے؛
اَور میرے پاؤں پھسلنے نہ پایٔے۔
میرا دِل ثابت قدم ہے اَے خُدا،
میرا دِل ثابت قدم ہے؛
میں گاؤں گا اَور نغمہ سرائی کروں گا۔
Guardar com a Palavra
Não vos conformeis com este mundo. A Palavra de Deus guardada no coração nos protege do pecado e nos direciona.
اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔
یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔
میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛
تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔
مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،
تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔
تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان، اَور ساری طاقت سے مَحَبّت رکھو۔ یہ اَحکام جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں وہ تمہارے دِل پر نقش ہُوں۔
تَب مَوشہ نے اُن سے کہا، "آج کے دِن مَیں نے تمہارے سامنے جِن باتوں کا اِنتباہ کے طور پر اعلان کیا ہے اُنہیں دِل میں رکھّو تاکہ تُم اَپنے بچّوں کو حُکم دے سکو کہ وہ اِس آئین کی تمام باتوں پر نہایت احتیاط کے ساتھ عَمل کرتے رہیں۔
Vigilância e paz
A paz de Deus guarda nossos corações em Cristo Jesus. Chegai-vos a Deus, purificai os corações — e Ele estará convosco.
کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔ تَب خُدا کا وہ اِطمینان حاصل ہوگا، جو اِنسان کی سمجھ سے بالکُل باہر ہے، اَورجو تمہارے دِلوں اَور خَیالوں کو المسیح یِسوعؔ میں محفوظ رکھےگا۔
خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔
تُم بھی صبر کرو اَور اَپنے دِلوں کو مضبُوط رکھو کیونکہ خُداوؔند کی دوبارہ آمد قریب ہے۔
المسیح میں نئی طرزِ زندگی
لہٰذا جَب تُم المسیح کے ساتھ زندہ کیٔے گیٔے تو عالمِ بالا کی چیزوں کی جُستُجو میں رہو، جہاں المسیح خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہیں۔