Homem de Deus
O homem de Deus é aquele que busca a justiça, a piedade, a fé e o amor. A Bíblia apresenta modelos de homens íntegros que andaram com Deus e marcaram a história.
Características do homem de Deus
O homem de Deus foge das paixões e segue a justiça, a piedade, a fé, o amor, a perseverança e a mansidão.
تِیمُتھِیُس کو آخِری ہدایات
مگر اَے مَرد خُدا! تُو اِن سَب باتوں سے بھاگ اَور راستبازی، خُدا پرستی، مَحَبّت، صبر اَور نرمی کا طالب ہو۔
کویٔی بھی تیری جَوانی کی حقارت نہ کرنے پایٔے بَلکہ تُو ایمان والوں کے لیٔے گُفتگو، چال چلن، مَحَبّت، ایمان اَور پاکیزگی میں نمونہ بَن۔
جاگتے رہو؛ اَپنے ایمان پر قائِم رہو، بہادر بنو؛ اَور مضبُوط ہوتے جاؤ۔ جو کچھ کرتے ہو مَحَبّت سے کرو۔
اَے اِنسان، اُنہُوں نے تُجھے دِکھا دیا کہ نیکی کیا چیز ہے،
اَور یَاہوِہ تُجھ سے کیا چاہتے ہیں؟
یہ کہ تُو اِنصاف اَور رحمدلی کو عزیز رکھے،
اَور اَپنے خُدا کے سامنے فروتنی سے چلے۔
Exemplos bíblicos
Noé era justo e íntegro entre seus contemporâneos. Jó era homem reto que temia a Deus e se desviava do mal.
نوحؔا اَور سیلاب
نوحؔا کے خاندانی حالات یُوں ہیں:
نوحؔا راستباز اِنسان تھا اَور اَپنے زمانہ کے لوگوں میں بے عیب تھا اَور وہ خُدا کے ساتھ ساتھ وفاداری سے چلتا تھا۔
تمہید
عُوضؔ کی سرزمین میں ایُّوب نام کے ایک شخص رہتے تھے۔ وہ کامل اَور راستباز اِنسان تھے، ایُّوب خُدا سے ڈرتے اَور بدی سے دُور رہتے تھے۔
خُدا نے ایک شخص کو بھیجا جِن کا نام حضرت یُوحنّا تھا۔ وہ اِس لیٔے آئے کہ اُس نُور کی گواہی دیں، تاکہ سَب لوگ حضرت یُوحنّا کے ذریعہ سے ایمان لائیں۔
صاحبِ فہم، حِکمت پر نظر رکھتا ہے،
لیکن احمق کی آنکھیں زمین کی اِنتہا تک بھٹکتی رہتی ہیں۔
Viver como filho de Deus
Quem faz a vontade de Deus é eleito. Medite na Palavra e ande nos caminhos do Senhor como verdadeiro discípulo.
لیکن جِتنوں نے اُنہیں قبُول کیا، اُنہُوں نے اُنہیں خُدا کے فرزند ہونے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُن کے نام پر ایمان لایٔے۔ وہ نہ تو خُون سے، نہ جِسمانی خواہش سے اَور نہ اِنسان کے اَپنے اِرادہ سے اَور نہ ہی شوہر کی مرضی سے بَلکہ خُدا سے پیدا ہویٔے ہیں۔
سَب جانتے ہیں کہ خُدا گُنہگاروں کی نہیں سُنتا لیکن اگر کویٔی خُداپرست ہو اَور اُس کی مرضی پر چلے تو اُس کی ضروُر سُنتا ہے۔
جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟
آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔
میں پُورے دِل سے آپ کی جُستُجو میں لگا ہُوا ہُوں؛
تاکہ آپ مُجھے اَپنے اَحکام سے بھٹکنے نہ دیں۔
مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،
تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔
اَے یَاہوِہ، آپ کی سِتائش ہو؛
مُجھے اَپنے قوانین سکھائیں۔
آپ کے مُنہ سے نِکلا ہُوا تمام آئین کا بَیان،
میرے لبوں پر رہتاہے۔
مُجھے آپ کی شہادتوں کو بجا لانے سے وَیسی ہی مسرّت حاصل ہوتی ہے،
جِتنا کہ ہر طرح کی دولت سے ہوتی ہے۔
مَیں آپ کے قوانین پر غور کرتا ہُوں،
اَور آپ کی بَیان کَردہ راہوں کو نگاہ میں رکھتا ہُوں۔
آپ کے قوانین میرے لیٔے خُوشی کا باعث ہیں،
مَیں آپ کے کلام کو فراموش نہ کروں گا۔
ג ج
وہ آدمی مُبارک ہے
جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا،
اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے
اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،
بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے،
اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔
وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو،
جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔
اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔
لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔
لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے!
وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں،
جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔
اِسی لیٔے بدکار لوگ عدالت میں قائِم نہ رہ سکیں گے،
اَور نہ گُنہگار صادقوں کی جماعت میں ٹھہر پائیں گے۔
کیونکہ: یَاہوِہ صادقوں کی راہ پہچانتے ہیں،
لیکن بدکار لوگوں کی راہ نِیست و نابود ہو جائے گی۔
کہ اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار ڈالو جو بُری خواہشوں کے فریب میں آکر بگڑتی چلی جا رہی ہے؛ اِس لئے تمہارے دِل و دماغ رُوحانی ہو جانے سے تُم نئے اِنسان بنتے چلے جاؤ؛ تُم نئی اِنسانیّت کو پہن لو، جو خُدا کے مُطابق خُدا کی سچّائی کے اثر سے راستبازی اَور پاکیزگی کی حالت میں پیدا کی گئی ہے۔
Este artigo te tocou? Faça uma oração!
+581 estão orando agora.
Junte-se à corrente de oração.