Publicidade

Homem

Por Bíblia Online

A Bíblia fala sobre o homem como criação de Deus — feito à sua imagem e semelhança, mas também frágil, mortal e necessitado de redenção.

Criado à imagem de Deus

Deus criou o homem à sua imagem. Mas pelo pecado, o homem caiu e passou a depender da graça para ser restaurado.

تَب خُدا نے فرمایا، "آؤ ہم اِنسان کو اَپنی صورت اَور اَپنی شَبیہ پر بنائیں اَور وہ سمُندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں، مویشیوں، اَور ساری زمین پر اَور اُن تمام زمین کی مخلُوقات پر رینگنے والے جنگلی جانوروں پر، اِختیار رکھے۔"

چنانچہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر پیدا کیا،

اُسے خُدا کی صورت پر پیدا کیا؛

اَور اُنہیں مَرد اَور عورت کی شکل میں پیدا کیا۔

تَب آدمؔ اَور اُن کی بیوی نے یَاہوِہ خُدا کی آواز سُنی جَب کہ وہ دِن ڈھلے باغ میں گھُوم رہے تھے اَور وہ یَاہوِہ خُدا کے حُضُوری سے باغ کے درختوں میں چھُپ گیٔے۔

آدمؔ سے موت، المسیح سے زندگی

پس جَیسے ایک آدمی کے ذریعہ گُناہ دُنیا میں داخل ہُوا اَور گُناہ کے سبب سے موت آئی وَیسے ہی موت سَب اِنسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سَب نے گُناہ کیا۔

چنانچہ لِکھّا ہے: "پہلا آدمی یعنی آدمؔ زندہ نَفس بنا،" آخِری آدمؔ، زندگی بخشنے والی رُوح بنا۔ یعنی رُوحانی پہلے نہ تھا، بَلکہ نَفسانی تھا، بعد میں رُوحانی ہُوا۔ پہلا آدمی زمین کی خاک سے بنایا گیا؛ مگر آخِری آدمی آسمان سے آیا۔ خاکی اِنسان، آدمؔ کی طرح خاکی ہیں؛ لیکن رُوحانی اِنسان آسمان سے آنے والے کی طرح آسمانی ہیں۔ جِس طرح ہم اُس خاکی کی صورت پر پیدا ہویٔے، اُسی طرح ہم اُس آسمانی کے مُشابہ بھی ہوں گے۔

Fragilidade humana

O homem nascido de mulher é de poucos dias e cheio de inquietação. Deus conhece nossa fragilidade e cuida de nós.

"اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتاہے،

چند روزہ ہے اَور مُصیبت کا مارا ہُوا بھی۔

کیا فانی اِنسان خُدا سے زِیادہ راستباز ہو سَکتا ہے؟

یا آدمی اَپنے خالق خُدا سے زِیادہ پاک ہو سَکتا ہے؟

"آخِر اِنسان کی بساط ہی کیا ہے کہ آپ اُسے سرفراز کریں،

اَور اُس کا خیال دِل میں لائیں،

جَیسا کہ کلامِ مُقدّس میں فرمایا گیا ہے:

"اِنسان کیا چیز ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے،

اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ تُو اُس کی خبرگیری کرے؟

آدمی کے قدم یَاہوِہ کی ہدایت کے مُطابق اُٹھتے ہیں۔

پس کویٔی اَپنی راہ سے کس طرح آشنا ہو سَکتا ہے؟

Renovação e chamado

Despojados do velho homem e revestidos do novo, somos chamados a buscar a justiça, a piedade e o amor.

کہ اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار ڈالو جو بُری خواہشوں کے فریب میں آکر بگڑتی چلی جا رہی ہے؛ اِس لئے تمہارے دِل و دماغ رُوحانی ہو جانے سے تُم نئے اِنسان بنتے چلے جاؤ؛ تُم نئی اِنسانیّت کو پہن لو، جو خُدا کے مُطابق خُدا کی سچّائی کے اثر سے راستبازی اَور پاکیزگی کی حالت میں پیدا کی گئی ہے۔

المسیح نے شَریعت کو اُس کے اَحکام اَور قوانین سمیت اَپنے جِسم کے وسیلہ سے موقُوف کر دیا، تاکہ دونوں سے اَپنے آپ میں ایک نئے اِنسان کی تخلیق کرکے صُلح کرا دیں،

تِیمُتھِیُس کو آخِری ہدایات

مگر اَے مَرد خُدا! تُو اِن سَب باتوں سے بھاگ اَور راستبازی، خُدا پرستی، مَحَبّت، صبر اَور نرمی کا طالب ہو۔

جَب مَیں بچّہ تھا تو بچّے کی طرح بولتا تھا، بچّے کی سِی سوچ رکھتا تھا۔ لیکن جَب جَوان ہُوا تو بچپن کی باتیں چھوڑ دیں۔

کیونکہ اِنسان کی راہیں یَاہوِہ کی نگاہ میں ہیں،

اَور وہ اُس کی تمام راہوں کو جانچتے ہیں۔

دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں،

لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔

A confiança errada

Maldito o homem que confia no homem. O homem de duplo ânimo é instável em todos os seus caminhos.

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

"ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے،

اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے

اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔

اَیسا شخص یہ اُمّید نہ لگائے کہ اُسے خُداوؔند سے کچھ ملے گا۔ اِس لیٔے کہ وہ شخص دو دِلا ہے اَور اَپنے کسی کام میں مُستقِل نہیں۔

بِیوہ، بُزرگ اَور غُلام

کسی عمر رسیدہ شخص کو سختی سے نہ ڈانٹنا، بَلکہ اُسے اَپنا باپ سمجھ کر نصیحت دے اَور جَوانوں کو بھائیوں کی طرح سمجھا۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-