Publicidade

Honestidade

Por Bíblia Online

A honestidade é virtude cristã fundamental. Deus é Deus de verdade e nos chama a viver com integridade, transparência e retidão em todos os nossos relacionamentos e negócios.

Integridade diante de Deus

O Senhor abomina a balança falsa, mas o peso justo é seu prazer. A integridade dos justos os guia pelos caminhos retos.

دغا کے ترازو سے یَاہوِہ کو نفرت ہے،

لیکن صحیح وزن والے باٹ اُس کی خُوشی کا باعث ہیں۔

راستبازوں کی راستی اُن کی رہنمائی کرتی ہے،

لیکن دغاباز اَپنی ریاکاری کے باعث تباہ ہو جاتے ہیں۔

راستبازوں کی راستی اُن کی رہنمائی کرتی ہے،

لیکن دغاباز اَپنی ریاکاری کے باعث تباہ ہو جاتے ہیں۔

تَب تُم حق اَور راستی

اَور صحیح، الغرض ہر اَچھّی راہ کو سمجھ پاؤگے۔

حق اَور راستی

یَاہوِہ کے نزدیک قُربانیوں سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔

تمہاری آنکھیں سامنے ہی دیکھیں،

اَور تمہاری نگاہ آگے کی طرف جمی رہے۔

ہم نے شرم کی پوشیدہ باتوں کو ترک کر دیا ہے؛ ہم مکّاری کی چال نہیں چلتے، اَور نہ ہی خُدا کے کلام میں آمیزش کرتے ہیں۔ بَلکہ جو حق ہے اُسے ظاہر کرکے خُدا کے حُضُور ہر شخص کے دِل میں اَپنی نیک نیّتی بِٹھاتے ہیں۔

ہمارا مقصد تو یہ ہے کہ ہماری یہ تدبیر خُداوؔند اَور اِنسان دونوں کی نظر میں، بھلی ثابت ہو۔

Praticar a honestidade

Falai a verdade, pagai o que deveis, não negueis ao próximo o bem. A honestidade prática é testemunho do evangelho.

ایک دُوسرے سے جھُوٹ مت بولو، کیونکہ تُم نے اَپنی پُرانی فطرت کو اُس کی بُری عادتوں سمیت اُتار پھینکا ہے

ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔

تُم حاکموں کو محصُول بھی اَدا کرتے ہو کیونکہ وہ خُدا کے خادِم ہوتے ہویٔے اَپنا اِختیار کو اَدا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔

بُرائی کا جَواب بُرائی سے مت دو، وُہی کرنے کی سوچا کرو جو سَب کی نظر میں اَچھّا ہے۔

جَب تمہارے مقدور میں ہو،

تو بھلائی کے حقداروں کو بھلائی سے محروم نہ رکھنا۔

راستی سے حاصل کیا ہُوا تھوڑا سا مال

نااِنصافی سے حاصل کئے ہُوئے بڑے منافع سے بہتر ہے۔

ناجائز طور پر حاصل کئے خزانے کویٔی فائدہ نہیں پہُنچاتے،

لیکن راستی موت سے نَجات دِلاتی ہے۔

Confissão e transparência

Confessai as vossas ofensas uns aos outros. Quem confessa e deixa o pecado encontra misericórdia e restauração.

جو اَپنے گُناہ چھُپاتا ہے، کامیاب نہیں ہوتا،

لیکن جو اقرار کرکے اُن کو ترک کرتا ہے، اُس پر رحم کیا جائے گا۔

اِس لیٔے تُم آپَس میں ایک دُوسرے سے اَپنے گُناہوں کا اقرار کرو اَور ایک دُوسرے کے لیٔے دعا کرو تاکہ شفا پاؤ؛ کیونکہ راستباز کی دعا قُوّت اَور تاثیر والی ہوتی ہے۔

اَے بھائیوں اَور بہنوں! سَب سے بڑھ کر یہ ہے کہ قَسم ہرگز نہ کھانا، نہ آسمان کی اَور نہ زمین کی، نہ کسی اَور چیز کی۔ بَلکہ "ہاں" کی جگہ ہاں اَور "نہیں" کی جگہ نہیں ہو؛ تاکہ سزا سے بچ سکو۔

لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دِل، تربّیت پزیر، رحم دِل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دِل ہوتی ہے۔

اگر ہم دعویٰ کرتے ہیں کی خُدا کے ساتھ ہماری رِفاقت ہے اَور ہم خُود تاریکی میں چلتے ہیں تو ہم جھُوٹے ہیں اَور حق پر عَمل نہیں کر رہے ہیں۔

اَے عزیز فرزندوں! ہم محض کلام اَور زبان ہی سے نہیں بَلکہ حقیقی طور سے اَور اَپنے عَمل سے بھی مَحَبّت کا اِظہار کریں۔

Coração puro

Bem-aventurados os puros de coração, porque verão a Deus. A honestidade começa no interior e se manifesta nas ações.

مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیں،

کیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔

یَاہوِہ کے سامنے خاموشی سے کھڑے رہو اَور صبر سے اُن کی آس رکھیں؛

جَب لوگ اَپنی روِشوں میں کامیاب ہُوں،

اَور اَپنے بُرے منصُوبے پایۂ تکمیل تک پہُنچائیں،

تَب آپ پریشان نہ ہوں۔

سخی اِنسان اَور فراخدلی سے قرض دینے والے کا بھلا ہوگا،

وہ اَپنا کاروبار راستی سے چلاتاہے۔

خُود کو خُدا کے سامنے مقبُول اَور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشش کر جسے شرمندہ نہ ہونا پڑے، اَورجو حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتا ہو۔

چراغ اَور چراغدان

"کویٔی شخص چراغ جَلا کر اُسے برتن سے نہیں چھُپاتا اَور نہ ہی چارپائی کے نیچے رکھتا ہے لیکن چراغدان پر رکھتا ہے تاکہ اَندر آنے والوں کو اُس کی رَوشنی دِکھائی دے۔

بدکار اَپنے لبوں کی گُناہ آلُودگی کے باعث پھندے میں پھنستا ہے،

لیکن صادق مُصیبت سے بچ نکلتا ہے۔

صادق گواہ سچّی گواہی دیتاہے،

لیکن جھُوٹا گواہ جھُوٹ بولتا ہے۔

کجرو آدمی فتنہ برپا کرتا ہے،

اَور غیبت گوئی گہرے دوستوں میں جدائی پیدا کردیتی ہے۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-