Pular para o conteúdo
Publicidade

Honrar os pais

Por Bíblia Online

Honrar pai e mãe é mandamento de Deus com promessa de vida longa e feliz. A Bíblia ensina que respeitar, obedecer e cuidar dos pais é dever sagrado dos filhos.

O mandamento com promessa

Honra a teu pai e a tua mãe para que vá bem contigo e vivas muito tempo sobre a terra. É o primeiro mandamento com promessa.

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا تاکہ اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دیتے ہیں، تمہاری عمر دراز ہو۔

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ تمہاری عمر دراز ہو اَورجو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں اُس میں تمہاری خیر ہو۔

"اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"

بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"

اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔

اَے بچّو! تمہارا فرض ہے کہ ہر بات میں والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ خُداوؔند کو یہ پسند ہے۔

Obedecer e respeitar

Filhos, obedecei a vossos pais no Senhor. Ouvir a instrução do pai e não desprezar o ensino da mãe traz sabedoria.

چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

چاپلوسی کے خِلاف تنبیہ

اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ

اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔

وہ تمہارے سَر کی زینت بڑھانے کے لیٔے سِہرا

اَور تمہارے گلے کی زیبائش کے لیٔے ہار ہوں گے۔

حِکمت کا درجہ نہایت ہی اعلیٰ ہے

اَے میرے بیٹو! باپ کی تربّیت پر کان لگاؤ؛

متّوجہ ہو اَور فہم حاصل کرو۔

دانشمند بیٹا اَپنے باپ کی تربّیت پر دھیان دیتاہے،

لیکن ٹھٹّھےباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا۔

سترھواں قول

اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی،

اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "تُم اَپنی روایت سے خُدا کے حُکم کی خِلاف ورزی کیوں کرتے ہو؟ کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، تُم اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا اَور جو کویٔی باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "تُم اَپنی روایت سے خُدا کے حُکم کی خِلاف ورزی کیوں کرتے ہو؟ کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، تُم اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا اَور جو کویٔی باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔ مگر تُم کہتے ہو کہ اگر کویٔی اَپنے باپ یا ماں سے کہے کہ جو کُچھ آپ کو مُجھ سے مدد کے لیٔے اِستعمال ہونا تھا وہ خُدا کو نذر ہو چُکی ہے، تو اُس پر اَپنے باپ یا ماں کی عزّت کرنافرض نہیں ہے۔ یُوں تُم نے اَپنی روایت سے خُدا کا کلام ردّ کر دیا ہے۔

Consequências da desonra

A Bíblia adverte severamente contra a desonra aos pais. Quem amaldiçoa ou agride os pais enfrenta consequências sérias.

وہ بیٹا جو اَپنے باپ کو لُوٹتا اَور اَپنی ماں کو نکال دیتاہے

خجالت اَور رُسوائی کا کام کرتا ہے۔

اگر کویٔی آدمی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر لعنت کرتا ہے،

تو اُس کا چراغ گہری تاریکی میں بُجھایا جائے گا۔

"آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے،

اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے،

وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے،

عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔

"اَورجو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر لعنت کرے وہ قطعی مار ڈالا جائے۔

لیکن یہ بات جان لے کہ آخِری زمانہ میں ہَولناک دِن آئیں گے۔ لوگ خُود غرض، زَر دوست، شیخی باز، مغروُر، بدگو، ماں باپ کے نافرمان، ناشُکرے، ناپاک، مَحَبّت سے خالی، مُعاف نہ کرنے والے، تہمت لگانے والے، بے ضَبط، وحشی، نیکی کے دُشمن،

Cuidar dos pais

Quem não cuida dos seus, principalmente de sua família, negou a fé. Honrar os pais inclui respeitar os idosos.

اَور اگر کسی بِیوہ کے لڑکے یا پوتے ہوں تو اُن کی پہلی ذمّہ داری اَپنے گھر والوں کے تئیں اَپنا فرائض پہچانتے ہُوئے خُدا کا بندہ بننا سیکھیں اِس طرح اَپنے والدین اَور دادا دادی کے حق اَدا کرنا سیکھیں کیونکہ یہ خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔

جو شخص اَپنے عزیزوں کی، اَور خاص کر اَپنے گھرانے کی خبرگیری نہیں کرتا، تو وہ ایمان کا مُنکر ہے اَور بےاِعتقادوں سے بھی بدتر ہے۔

" اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنی ماں اَور اَپنے باپ کا اِحترام کرے اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔

" عُمر رسیدہ اَشخاص کے اِحترام میں اُٹھ کر کھڑے ہو جانا۔ بُوڑھوں کا اَدب کرنا اَور اَپنے خُدا سے ڈرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔

Seja o primeiro