Publicidade

Incentivo

Por Bíblia Online

A Bíblia é fonte inesgotável de incentivo. Em cada página, Deus nos encoraja a não temer, a perseverar e a confiar que Ele está conosco e é maior que qualquer adversidade.

Deus é por nós

Se Deus é por nós, quem será contra nós? O Senhor fortalece, sustenta e guia seus filhos em cada batalha e desafio.

شاندار فتح

پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟

اِس لیٔے تُو ڈر مت، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں؛

ہِراساں مت ہو، کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں۔

مَیں تُجھے تقویّت دُوں گا اَور تیری مدد کروں گا؛

اَور اَپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالے رہُوں گا۔

لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں

وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔

وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛

وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،

چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔

جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔

لہٰذا تُم مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو؛ مت ڈرو اَور اُن سے خوف نہ کھاؤ، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ چل رہے ہیں۔ وہ تُمہیں نہیں چھوڑیں گے اَور نہ تُم سے دست بردار ہوں گے۔"

کیونکہ خُدا نے ہمیں بُزدلی کی رُوح نہیں بَلکہ قُوّت، مَحَبّت اَور خُود نظم و ضَبط رکھنے کی رُوح عطا فرمائی ہے۔

Esperança e perseverança

A tribulação produz perseverança, a perseverança produz caráter, e o caráter produz esperança que não decepciona.

اَور صِرف یہی نہیں بَلکہ ہم اَپنی مُصیبتوں میں بھی خُوش ہوتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مُصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے۔ اَور ثابت قدمی سے مُستقِل مِزاجی اَور مُستقِل مِزاجی سے اُمّید پیدا ہوتی ہے۔ اَیسی اُمّید ہمیں مایوس نہیں کرتی کیونکہ جو پاک رُوح ہمیں بخشی گئی ہے اُس کے وسیلہ سے خُدا کی مَحَبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔

پس ہِمّت مت ہارو کیونکہ اِس کا اجر بڑا ہے۔

جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو مَیں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔

"مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لیٔے بتائیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاؤ۔ تُم دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو۔ مگر ہِمّت سے کام لو! میں دُنیا پر غالب آیا ہُوں۔"

اِس لیٔے ہم ہِمّت نہیں ہارتے۔ خواہ ہماری ظاہری طور سے جِسمانی قُوّت کم ہوتی جا رہی ہے، لیکن باطنی رُوحانی قُوّت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ہماری یہ مَعمولی سِی مُصیبت جو کہ عارضی ہے ہمارے لیٔے اَیسا اَبدی جلال پیدا کر رہی ہے جو ہمارے قیاس سے باہر ہے۔ لہٰذا ہم دیکھی ہُوئی چیزوں پر نہیں، بَلکہ اَندیکھی چیزوں پر نظر کرتے ہیں، کیونکہ دیکھی ہُوئی چیزیں چند روزہ ہیں، مگر اَندیکھی ہمیشہ کے لیٔے ہیں۔

" اگر ہو سکے تو؟" یِسوعؔ نے کہا۔ "جو شخص ایمان رکھتا ہے اُس کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہو سَکتا ہے۔"

Deus cuida de nós

Entrega o teu caminho ao Senhor. Lança sobre Ele as tuas ansiedades, porque Ele tem cuidado de nós diariamente.

اَپنی راہ یَاہوِہ کے سُپرد کرو؛

اُن پر توکّل رکھ اَور وُہی سَب کچھ پُورا کریں گے:

اگر یَاہوِہ کسی اِنسان کی روِش سے خُوش ہوتے ہیں،

تو اُسے ثابت قدم رکھتے ہیں؛

اگر وہ ٹھوکر بھی کھائے تو گرتا نہیں،

کیونکہ یَاہوِہ اُسے اَپنے ہاتھ سے تھامے رہتے ہیں۔

اَپنی فکریں یَاہوِہ پر ڈال دو

اَور وہ تُمہیں سنبھالیں گے؛

وہ صادق کو کبھی

گرنے نہ دیں گے۔

میری اَذیّت کے وقت میں یَاہوِہ سے فریاد کرتا ہُوں،

اَور وہ مُجھے جَواب دیتے ہیں۔

میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا

جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔

Futuro e promessas

Eu sei os planos que tenho para vocês — planos de paz e não de mal, para dar-lhes futuro e esperança.

کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔

یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،

وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔

وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،

اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،

وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔

یِسوعؔ نے اُن کی طرف دیکھ کر فرمایا، "یہ اِنسانوں کے لیٔے تو ناممکن ہے، لیکن خُدا کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہے۔"

مگر کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:

"جو نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا،

نہ کسی کان نے سُنا،

نہ کسی اِنسان کے دِل میں آیا،"

اُسے خُدا نے اُن کے لیٔے تیّار کیا ہے جو اُس سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔

لیکن شمّہ اُس کھیت کے درمیان اَپنی جگہ قائِم رہا اَور اُس جگہ کی حِفاظت کی اَور فلسطینیوں کو مار گرایا۔ اِس طرح یَاہوِہ نے ایک بڑی فتح بخشی۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-