Publicidade

Intimidade com Deus

Por Bíblia Online

A intimidade com Deus é o maior privilégio do cristão. Ele nos convida a nos aproximar, a conhecê-lo profundamente e a desfrutar de comunhão diária com o Criador do universo.

Aproximar-se de Deus

Chegai-vos a Deus e Ele se chegará a vós. Deus deseja intimidade, não religiosidade. Ele busca os que o buscam de todo coração.

خُدا کے نزدیک آؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اَے گُنہگاروں! اَپنے ہاتھوں کو صَاف کر لو اَور اَے دو دِلوں! اَپنے دِلوں کو پاک کر لو۔

"آؤ اَے سَب پیاسے لوگو،

پانی کے پاس آؤ؛

اَور جِن کے پاس پیسے نہیں،

وہ بھی آؤ، لو اَور کھاؤ!

آؤ اَور بِنا نقدی اَور بنا قیمت

مَے اَور دُودھ خریدو۔

جو روٹی نہیں تُم اُس چیز کے لیٔے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو،

اَورجو شَے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟

سُنو، میری سُنو، اَورجو چیز اَچھّی ہے وُہی کھاؤ،

اَور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی۔

کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛

میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔

میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا،

یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔

دیکھو، مَیں نے اُسے قوموں کے لیٔے گواہ،

اَور اُمّتوں کے لیٔے حاکم اَور رہنما مُقرّر کیا ہے۔

یقیناً تُو اَیسی قوموں کو بُلائے گا جنہیں تُو نہیں جانتا،

اَورجو قومیں تُجھے نہیں جانتیں وہ تیرے پاس دَوڑی چلی آئیں گی۔

یہ یَاہوِہ تیرے خُدا،

اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کی وجہ سے ہوگا،

جنہوں نے تُجھے جلال بخشا ہے۔"

جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛

اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔

اِس سے پہلے کہ وہ پُکاریں میں جَواب دوں گا،

اَور وہ ابھی بول ہی رہے ہوں گے کہ میں سُن لُوں گا۔

’مُجھ سے فریاد کر اَور مَیں تمہاری فریاد سُن کر تُمہیں عظیم، ناقابل فراموش باتیں بتاؤں گا جنہیں تُم نہیں جانتے۔‘

کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔

Sede de Deus

Como a corça deseja as correntes de água, assim a minha alma suspira por ti, ó Deus. A intimidade nasce do desejo profundo.

جِس طرح ہِرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے،

وَیسے ہی اَے میرے خُدا، میری جان آپ کے لیٔے ترستی ہے۔

میری جان خُدا کی بَلکہ زندہ خُدا کی پیاسی ہے۔

میں کب جا کر خُدا کی خدمت مَیں حاضِر ہو سکوں گا؟

اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں،

مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛

خشک اَور پیاسی زمین میں

جہاں پانی نہیں ہے،

میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے،

اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔

مَیں نے پاک مَقدِس میں آپ پر نگاہ کی،

اَور آپ کی قُدرت اَور آپ کے جلال کو بھی دیکھا۔

چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے،

اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔

میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا،

دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔

میری جان سیر ہوگی جَیسی کہ مُرغّن غِذا سے ہوتی ہے؛

میرے نغمہ زیرِ لب اَور دہن آپ کی حَمد و ثنا کریں گے۔

میں اَپنے بِستر پر آپ کو یاد کرتا ہُوں؛

اَور رات کے ایک ایک پہر میں مُجھے آپ کا خیال آتا ہے۔

کیونکہ آپ میرے مددگار رہے ہیں،

مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں نغمہ سِرا ہُوں۔

میری جان آپ سے وابستہ ہے؛

اَور آپ کا داہنا ہاتھ مُجھے سنبھالتا ہے۔

جو میری جان لینے کے درپے ہیں وہ تباہ ہوں گے؛

اَور وہ زمین کی گہرائی میں اُتر جایٔیں گے۔

وہ تلوار کے حوالہ کئے جایٔیں گے،

اَور گیدڑوں کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔

لیکن بادشاہ تو خُدا میں شادمان ہوگا؛

جو خُدا کے نام کی قَسم کھاتے ہیں وہ اُن کی مدح سرائی کریں گے،

لیکن جھوٹوں کے مُنہ بند کر دئیے جایٔیں گے۔

Unidade com o Pai

Jesus orou pela unidade dos seus com o Pai. A intimidade com Deus inclui confissão, perdão e alegria na comunhão.

مَیں نے اُنہیں وہ جلال بخشا ہے جو باپ نے مُجھے عطا کیا تھا تاکہ وہ بھی ایک ہوں جِس طرح ہم ایک ہیں، میں اُن میں اَور آپ مُجھ میں، تاکہ وہ کامِل طور پر ایک ہو جایٔیں۔ اَور تَب دُنیا جان لے گی کہ آپ ہی نے مُجھے بھیجا اَور اُن سے بھی اِسی طرح مَحَبّت کی ہے جِس طرح آپ نے مُجھ سے مَحَبّت رکھی۔

یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے،

وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔

وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے،

اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے،

وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔

لیکن اگر ہم اَپنے گُناہوں کا اقرار کریں، تو وہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے اَور ہمیں ساری ناراستی سے پاک صَاف کرنے میں وفادار اَور عادل ہے۔

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-22_10-02-25-