Publicidade

Jesus Cristo

Por Bíblia Online

Jesus Cristo é o centro de toda a Escritura — Deus encarnado, Salvador do mundo, Senhor dos senhores. Nele habita corporalmente toda a plenitude da divindade.

A divindade de Cristo

No princípio era o Verbo, e o Verbo estava com Deus, e o Verbo era Deus. Jesus é Deus revelado em carne humana.

کلام کا مُجسّم ہونا

اِبتدا میں کلام تھا اَور کلام خُدا کے ساتھ تھا اَور کلام خُدا ہی تھا۔

کلام کا مُجسّم ہونا

اِبتدا میں کلام تھا اَور کلام خُدا کے ساتھ تھا اَور کلام خُدا ہی تھا۔ کلام اِبتدا سے ہی خُدا کے ساتھ تھا۔ سَب چیزیں کلام کے وسیلہ سے ہی پیدا کی گئیں؛ اَور کویٔی بھی چیز اَیسی نہیں جو کلام کے بغیر وُجُود میں آئی ہو۔

اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔

کیونکہ اُلُوہیّت کی ساری معموُری المسیح میں مُجسّم ہوکر سکونت کرتی ہے،

کیونکہ اُلُوہیّت کی ساری معموُری المسیح میں مُجسّم ہوکر سکونت کرتی ہے، اَور تُمہیں المسیح کی معموُری میں شریک کر دیا گیا ہے۔ وُہی ہر طرح کی حُکمرانی اَور اِختیار والے کا سَر ہیں۔

تمہارا مِزاج بھی وَیسا ہی ہو، جَیسا المسیح یِسوعؔ کا تھا:

اگرچہ وہ خُدا کی صورت پر تھے،

پھر بھی یِسوعؔ نے خُدا کی برابری کو اَپنے قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا؛

بَلکہ اَپنے آپ کو خالی کر دیا،

اَور غُلام کی صورت اِختیار کرکے،

اِنسانوں کے مُشابہ ہو گئے۔

تمہارا مِزاج بھی وَیسا ہی ہو، جَیسا المسیح یِسوعؔ کا تھا:

Jesus, o Filho de Deus

Tu és o Cristo, o Filho do Deus vivo! Jesus revelou o Pai e demonstrou sua autoridade divina por palavras e obras.

حُضُور نے اُن سے پُوچھا، "مگر تُم مُجھے کیا کہتے ہو؟"

شمعُونؔ پطرس نے جَواب دیا، "آپ زندہ خُدا کے بیٹے المسیح ہیں۔"

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "اَے یُوناہؔ کے بیٹے شمعُونؔ! تُو مُبارک ہے کیونکہ یہ بات گوشت اَور خُون نے نہیں لیکن میرے آسمانی باپ نے تُجھ پر ظاہر کی ہے۔

"ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،" جِس کا ترجُمہ ہے "خُدا ہمارے ساتھ۔"

تَب اُس فَوجی افسر نے اَور اُس کے ساتھیوں نے جو یِسوعؔ کی نگہبانی کر رہے تھے زلزلہ اَور سارا واقعہ دیکھا تو، خوفزدہ ہو گئے اَور کہنے لگے، "یہ شخص یقیناً خُدا کا بیٹا تھا!"

لیکن وہ خاموش رہے اَور کویٔی جَواب نہ دیا۔

اعلیٰ کاہِن نے ایک بار پھر پُوچھا، "کیا آپ ہی المسیح ہو، عالی قدر کے بیٹا؟"

یِسوعؔ نے جَواب دیا ہاں، "میں ہُوں، اَور تُم اِبن آدمؔ کو قادرمُطلق کی داہنی طرف بیٹھا اَور آسمان کے بادلوں پر آتا دیکھوگے۔"

لیکن اُس آدمی نے اُن سے کہا، "تعجُّب نہ کرو، تُم یِسوعؔ ناصری، کو جو مصلُوب ہُوئے تھے ڈھونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھے ہیں! وہ یہاں نہیں ہیں۔ دیکھو یہ وہ جگہ ہے جہاں اُنہُوں نے یِسوعؔ کو رکھا تھا۔

حُضُور یِسوعؔ کا پاک غُسل اَور نَسب نامہ

جَب سَب لوگ پاک غُسل لے رہے تھے تو یِسوعؔ نے بھی پاک غُسل لیا۔ اَور جَب وہ دعا کر رہے تھے، تو آسمان کھُل گیا اَور پاک رُوح جِسمانی صورت میں کبُوتر کی شکل میں حُضُور پر نازل ہُوا اَور آسمان سے ایک آواز آئی: "تُو میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ تُم سے میں بہت خُوش ہُوں۔"

Eu Sou

Jesus disse: antes que Abraão existisse, Eu Sou. Ele se identificou com o nome divino revelado a Moisés na sarça ardente.

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، اَبراہامؔ کے پیدا ہونے سے پہلے میں ہُوں۔"

تَب مَوشہ نے خُدا سے کہا، "اگر مَیں بنی اِسرائیل کے پاس جا کر اُنہیں کہُوں، تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے،اَور وہ مُجھ سے پُوچھیں، اُس کا نام کیا ہے،تو میں اُنہیں کیا بتاؤں؟"

خُدا نے مَوشہ سے فرمایا، "میں جو ہُوں سو مَیں ہُوں۔ سو تُم بنی اِسرائیل سے یُوں کہنا، میں جو ہُوں نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔‘ "

میں اَور باپ ایک ہیں۔"

یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، "میرا باپ اَب تک اَپنا کام کر رہاہے اَور مَیں بھی کر رہا ہُوں۔" اِس وجہ سے یہُودی رہنما یِسوعؔ کو قتل کرنے کی کوشش میں پہلے سے بھی زِیادہ سرگرم ہو گئے کیونکہ اُن کے نزدیک یِسوعؔ نہ صِرف سَبت کے حُکم کی خِلاف ورزی کرتے تھے بَلکہ خُدا کو اَپنا باپ کہہ کر پُکارتے تھے گویا وہ خُدا کے برابر تھے۔

اِس وجہ سے یہُودی رہنما یِسوعؔ کو قتل کرنے کی کوشش میں پہلے سے بھی زِیادہ سرگرم ہو گئے کیونکہ اُن کے نزدیک یِسوعؔ نہ صِرف سَبت کے حُکم کی خِلاف ورزی کرتے تھے بَلکہ خُدا کو اَپنا باپ کہہ کر پُکارتے تھے گویا وہ خُدا کے برابر تھے۔

کیونکہ جِس طرح باپ مُردوں کو زندہ کرتا ہے اَور زندگی بخشتا ہے اُسی طرح بیٹا بھی جسے چاہتاہے اُسے زندگی بخشتا ہے۔ باپ کسی کی عدالت نہیں کرتا بَلکہ اُس نے عدالت کا سارا اِختیار بیٹے کو سونپ دیا ہے، تاکہ سَب لوگ بیٹے کو بھی وُہی عزّت دیں جو وہ باپ کو دیتے ہیں۔ جو بیٹے کی عزّت نہیں کرتا وہ باپ کی بھی جِس نے بیٹے کو بھیجا ہے، عزّت نہیں کرتا۔

میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ وقت آ رہاہے بَلکہ آ چُکاہے جَب مُردے خُدا کے بیٹے کی آواز سُنیں گے اَور اُسے سُن کر زندگی حاصل کریں گے۔

O Salvador e Senhor

Jesus é o caminho, a verdade e a vida. Não há outro nome dado entre os homens pelo qual devamos ser salvos.

یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، "راہ اَور حق اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ میرے وسیلہ کے بغیر کویٔی باپ کے پاس نہیں آتا۔

یِسوعؔ نے جَواب دیا: "فِلِپُّسؔ میں اِتنے عرصہ سے تُم لوگوں کے ساتھ ہُوں، کیا تُم مُجھے نہیں جانتے؟ جِس نے مُجھے دیکھاہے اُس نے باپ کو دیکھاہے۔ تُم کیسے کہتے ہو؟ ہمیں باپ کا دیدار کرا دیجئے؟ کیا تُمہیں یقین نہیں کہ میں باپ میں ہُوں، اَور باپ مُجھ میں ہیں؟ میں جو باتیں تُم سے کہتا ہُوں وہ میری طرف سے نہیں بَلکہ، میرا باپ، مُجھ میں رہ کر، اَپنا کام کرتے ہیں۔

یِسوعؔ نے اُس سے فرمایا، "قیامت اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ جو کویٔی مُجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مَرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا

اِس پر یِسوعؔ نے فرمایا، "کیا مَیں نے نہیں کہاتھا کہ اگر تیرا ایمان ہوگا تو تُو خُدا کا جلال دیکھے گی؟"

نَجات کسی اَور کے وسیلہ سے نہیں ہے، کیونکہ آسمان کے نیچے لوگوں کو کویٔی دُوسرا نام نہیں دیا گیا ہے جِس کے وسیلہ سے ہم نَجات پا سکیں۔"

سفر کرتے کرتے وہ راستے میں ایک اَیسی جگہ پہُنچے جہاں پانی تھا۔ خوجہ نے کہا، "دیکھئے، یہاں پانی ہے۔ اَب مُجھے پاک غُسل لینے سے کون سِی چیز روک سکتی ہے؟" فِلِپُّسؔ نے کہا، "اگر تُو دِل و جان سے ایمان لایٔے، تو پاک غُسل لے سَکتا ہے۔" اُس نے جَواب دیا، "میں ایمان لاتا ہُوں کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں۔" پھر آپ نے رتھ کے ٹھہرانے کا حُکم دیا۔ پس دونوں فِلِپُّسؔ اَور خوجہ پانی میں اُترے اَور فِلِپُّسؔ نے اُسے پاک غُسل دیا۔

A supremacia de Cristo

Ele é o resplendor da glória de Deus e a expressão exata do seu ser. Toda a plenitude habita nele e por Ele tudo subsiste.

بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔ چنانچہ وہ فرشتوں سے اُتنا ہی عظیم ٹھہرا جِتنا اُس نے اُن سے مِیراث میں افضل نام پایاتھا۔

حُضُور یِسوعؔ اعلیٰ کاہِن

پس جَب ہمارا ایک اَیسا اعلیٰ کاہِن خُدا کا بیٹا یِسوعؔ ہیں جو عالمِ بالا پر خُدا کی حُضُوری میں پہُنچ چُکے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم رہیں۔ کیونکہ ہمارا اعلیٰ کاہِن اَیسا نہیں جو ہماری کمزوریوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بَلکہ وہ سَب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تَو بھی بےگُناہ رہا۔

اَور ایمان کے بانی اَور کامِل کرنے والے یِسوعؔ پر اَپنی نظریں جمائے رکھیں جِس نے اُس خُوشی کے لیٔے جو اُن کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پروا نہ کرتے ہویٔے صلیبی موت کا دُکھ سہا اَور خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہیں۔

پس یِسوعؔ کو ہر لِحاظ سے اَپنے بھائیوں کی مانند بننا لازمی تھا تاکہ وہ تمام اُمّت کے گُناہوں کا کفّارہ اَدا کرے اَور خُدا کی خدمت کے لِحاظ سے ایک رحم دِل اَور وفادار اعلیٰ کاہِن بنے۔

یقیناً اُس نے ہمارے درد

اَور بیماریاں برداشت کیں اَپنے اُوپر اُٹھالیا

پھر بھی ہم نے اُسے خُدا کا مارا، کُوٹا

اَور ستایا ہُوا سمجھا۔

لیکن وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کیا گیا،

اَور ہماری بداعمالی کے باعث کُچلا گیا؛

جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُن پرائی،

اَور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفایاب ہُوئے۔

کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،

ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،

اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔

اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،

اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔

Confessar a Cristo

Todo aquele que confessa que Jesus é o Filho de Deus, Deus permanece nele e ele em Deus. A fé em Cristo é a vitória.

جو کویٔی اقرار کرتا ہے کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں، تو خُدا اُن کے اَندر اَور وہ خُدا میں پایٔے جاتے ہیں۔

جو کویٔی اقرار کرتا ہے کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں، تو خُدا اُن کے اَندر اَور وہ خُدا میں پایٔے جاتے ہیں۔

جو مَحَبّت خُدا ہم سے رکھتا ہے اُسے خُدا نے اِس طرح ظاہر کیا کہ اُس نے اَپنے انوکھے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا تاکہ ہم اُس کے سبب سے زندگی پائیں۔ مَحَبّت یہ نہیں کہ ہم نے خُدا سے مَحَبّت کی بَلکہ یہ ہے کہ خُدا نے ہم سے مَحَبّت کی اَور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لیٔے اَپنے بیٹے کو بھیجا۔

جو مَحَبّت خُدا ہم سے رکھتا ہے اُسے خُدا نے اِس طرح ظاہر کیا کہ اُس نے اَپنے انوکھے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا تاکہ ہم اُس کے سبب سے زندگی پائیں۔

جو شخص گُناہ کرتے رہتاہے وہ اِبلیس سے ہے کیونکہ اِبلیس شروع ہی سے گُناہ کرتا آیا ہے۔ خُدا کا بیٹا اِس لیٔے ظاہر ہُوا تاکہ اِبلیس کے کاموں کو تباہ کر دے۔

دُنیا پر کون غالب آتا ہے؟ صِرف وُہی جِس کا ایمان ہے کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں۔

اَور وہ گواہی یہ ہے کہ خُدا نے ہمیں اَبدی زندگی بخشی ہے اَور یہ زندگی اُس کے بیٹے کے وسیلے سے ملتی ہے۔ جِس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زندگی ہے اَور جِس کے پاس خُدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زندگی بھی نہیں۔

اگر تُم اَپنی زبان سے یہ اقرار کرو، "یِسوعؔ ہی خُداوؔند ہیں،" اَور اَپنے دِل سے ایمان لاؤ کہ خُدا نے اُنہیں مُردوں میں سے زندہ کیا تو نَجات پاؤگے۔

Viver em Cristo

Já não sou eu quem vive, mas Cristo vive em mim. Ele supre toda necessidade, dá paz e reina como Senhor.

"شَریعت کے اِعتبار سے تو میں صلیب پر مَر چُکا ہُوں تاکہ مَیں خُدا کے اِعتبار سے زندہ ہو جاؤں۔ مَیں المسیح کے ساتھ جِسمانی طور سے مصلُوب ہو چُکا ہُوں اَور مَیں زندہ نہیں ہُوں، بَلکہ المسیح مُجھ میں زندہ ہے۔ اَورجو زندگی اَب مَیں گزار رہا ہُوں، وہ خُدا کے بیٹے پر ایمان لانے کی وجہ سے گزار رہا ہُوں، جِس نے مُجھ سے مَحَبّت کی اَور میرے لیٔے اَپنی جان قُربان کر دی۔

میرا خُدا، المسیح یِسوعؔ کے ذریعہ اَپنے جلال کی دولت سے تمہاری تمام ضروُرتیں پُوری کر دے گا۔

المسیح کا اِطمینان تمہارے دِلوں پر حُکومت کرے، جِس کے لیٔے تُم ایک ہی بَدن کے اَعضا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے ذریعہ بُلائے گیٔے ہو، اَور تُم شُکر گزاری بھی کرتے رہو۔

کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں اَور ہمیں المسیح یِسوعؔ میں نیک کام کرنے کے لیٔے پیدا کیا گیا ہے، جنہیں خُدا نے پہلے ہی سے ہمارے کرنے کے لیٔے تیّار کر رکھا تھا۔

اَور مَحَبّت سے چلو، جَیسے المسیح نے ہم سے مَحَبّت کی اَور اَپنے آپ کو ہمارے لیٔے خُوشبو کی طرح خُدا کی نذر کرکے قُربان کیا وَیسے تُم بھی مَحَبّت سے چلو۔

جِس طرح ہمارے ایک بَدن میں بہت سے اَعضا ہیں اَور اُن تمام اَعضا کا کام یکساں نہیں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بہت سے ہیں المسیح میں شامل ہوکر ایک بَدن ہیں اَور آپَس میں ایک دُوسرے کے اَعضا۔

مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔

بَلکہ المسیح کو خُداوؔند جان کر اَپنے دِلوں میں اُسے مُقدّس سمجھو اَور اگر کویٔی تُم سے تمہاری اُمّید کے بارے میں دریافت کرے تو اُسے جَواب دینے کے لیٔے ہمیشہ تیّار رہو۔ لیکن نرمی اَور اِحترام کے ساتھ اَیسا کرو۔

کیونکہ ایک ہی خُدا ہے اَور خُدا اَور اِنسانوں کے بیچ میں صِرف ایک ہی درمیانی ہے یعنی المسیح یِسوعؔ جو اِنسان ہیں،

O Rei eterno

O Rei dos reis voltará em glória e majestade. Todo joelho se dobrará e toda língua confessará que Jesus Cristo é o Senhor.

آسمانی جنگجو کا حَیوان کو شِکست دینا

پھر مَیں نے آسمان کو کھُلا ہُوا دیکھا اَور مُجھے ایک سفید گھوڑا نظر آیا جِس کا سوار وفادار اَور برحق کہلاتا ہے۔ وہ صداقت سے اِنصاف اَور جنگ کرتا ہے۔ اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلوں کی مانند ہیں اَور اُس کے سَر پر بہت سے شاہی تاج ہیں۔ اُس کی پیشانی پر اُس کا نام بھی لِکھّا ہُواہے جسے سِوائے اُس کے کویٔی اَور نہیں جانتا۔ وہ خُون میں ڈُبوئے ہویٔے جامہ میں مُلبّس ہے اَور اُس کا نام خُدا کا کلِمہ ہے۔ آسمانی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار، اَور سفید اَور صَاف مہین کتانی لباس پہنے ہویٔے اُس کے پیچھے پیچھے چل رہیں تھیں۔ اَور تمام قوموں کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ "وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا۔" وہ اُنہیں قادرمُطلق خُدا کے قہر کی مَے کے حوض میں انگوروں کی طرح روند ڈالتا ہے۔ اُس کی پوشاک اَور ران پر یہ نام لِکھّا ہُواہے:

بادشاہوں کا بادشاہ، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند۔

خُداوؔند یِسوعؔ کا فضل خُدا کے مُقدّسین کے ساتھ ہوتا رہے۔ آمین۔

پھر آپ نے توماؔ سے فرمایا، "اَپنی اُنگلی لا؛ اَور میرے ہاتھوں کو دیکھ اَور اَپنا ہاتھ بڑھا اَور میری پسلی کو چھُو، شک مت کر بَلکہ ایمان رکھ۔"

توماؔ نے آپ سے کہا، "اَے میرے خُداوؔند اَور اَے میرے خُدا!"

یُوحنّا کی انجیل کا مقصد

یِسوعؔ نے اَپنے شاگردوں کی مَوجُودگی میں بہت سے معجزے کیٔے، جو اِس کِتاب میں نہیں لکھے گیٔے۔ لیکن جو لکھے گیٔے ہیں اُن سے غرض یہ ہے کہ تُم ایمان لاؤ کہ یِسوعؔ ہی المسیح ہیں، یعنی خُدا کا بیٹا ہیں، اَور اُن پر ایمان لاکر اُن کے نام سے زندگی پاؤ۔

میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مَحَبّت رکھی تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔

میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، جو میرے بھیجے ہویٔے کو قبُول کرتا ہے وہ مُجھے قبُول کرتا ہے؛ اَورجو مُجھے قبُول کرتا ہے وہ میرے بھیجنے والے کو قبُول کرتا ہے۔"

میں اُنہیں اَبدی زندگی دیتا ہُوں۔ وہ کبھی ہلاک نہ ہوں گی اَور کویٔی اُنہیں میرے ہاتھ سے چھین نہیں سَکتا۔ میرا باپ، جِس نے اُنہیں میرے سُپرد کیا ہے سَب سے بڑا ہے؛ کویٔی اُنہیں میرے باپ کے ہاتھ سے نہیں چھین سَکتا۔ میں اَور باپ ایک ہیں۔"

کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اِس قدر مَحَبّت کی کہ اَپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کویٔی بیٹے پر ایمان لایٔے ہلاک نہ ہو بَلکہ اَبدی زندگی پایٔے۔ کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لیٔے نہیں بھیجا کہ دُنیا کو سزا کا حُکم سُنائے بَلکہ اِس لیٔے کہ دُنیا کو بیٹے کے وسیلہ سے نَجات بخشے۔ جو بیٹے پر ایمان لاتا ہے اُس پر سزا کا حُکم نہیں ہوتا لیکن جو بیٹے پر ایمان نہیں لاتا اُس پر پہلے ہی سزا کا حُکم ہو چُکاہے کیونکہ وہ خُدا کے اِکلوتے بیٹے کے نام پر ایمان نہیں لایا۔

جو کویٔی اَپنی صلیب اُٹھاکر میرے پیچھے نہیں چلتا، وہ میرے لائق نہیں۔

کیونکہ جہاں دو یا تین میرے نام پر اِکھٹّے ہوتے ہیں وہاں میں اُن کے درمیان مَوجُود ہوتا ہُوں۔"

یِسوعؔ نے اُن کی طرف دیکھ کر فرمایا، "یہ اِنسانوں کے لیٔے تو ناممکن ہے، لیکن خُدا کے لیٔے نہیں؛ کیونکہ خُدا کے لیٔے سَب کُچھ ممکن ہے۔"

یِسوعؔ نے جَواب دیا، "جو بات آدمیوں کے لیٔے ناممکن ہے وہ خُدا کے لیٔے ممکن ہے۔"

خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا فضل تمہاری سَب کی رُوح کے ساتھ ہوتا رہے۔ آمین۔

Seja o primeiro
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-