Jovens
Deus tem planos maravilhosos para os jovens. A Bíblia os convida a consagrar a juventude ao Senhor, crescer em sabedoria e ser exemplo para todos em fé, palavra, conduta e amor.
Ninguém despreze a tua mocidade
Paulo exortou Timóteo: sê exemplo dos fiéis na palavra, no procedimento, no amor, no espírito, na fé e na pureza.
کویٔی بھی تیری جَوانی کی حقارت نہ کرنے پایٔے بَلکہ تُو ایمان والوں کے لیٔے گُفتگو، چال چلن، مَحَبّت، ایمان اَور پاکیزگی میں نمونہ بَن۔
ٹھیک اِسی طرح نوجوانوں کو بھی نصیحت کر کہ وہ اَپنے نَفس پر قابُو رکھیں۔
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے "تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔"
بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔ "اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا" اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے
Lembrar do Criador na juventude
Lembra-te do teu Criador nos dias da tua mocidade. A sabedoria ganha cedo produz frutos duradouros na vida inteira.
اَپنی جَوانی کے دِنوں میں
اَپنے خالق کو یاد رکھو،
پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیں
اَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو،
میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔
اَپنی جَوانی کے دِنوں میں
اَپنے خالق کو یاد رکھو،
پیشتر اِس کہ مُصیبت کے دِن آئیں
اَور وہ بَرس قریب پہُنچیں جَب تُم کہو،
میں اُن میں کویٔی خُوشی نہیں پاتا۔
پیشتر اُس کہ سُورج اَور رَوشنی
اَور چاند اَور سِتارے تاریک ہو جایٔیں،
اَور بارش کے بعد بادل لَوٹ جایٔیں۔
جَب گھر کے مُحافظ تھرتھرانے لگیں،
اَور طاقتور آدمی کُبڑے ہو جایٔیں،
اَور آٹا پیسنے والیوں کا کام رُک جائے کیونکہ وہ بہت کم ہیں،
اَور وہ جو کھڑکیوں سے جھانک رہی ہیں، اُن کی آنکھیں دھُندلا جایٔیں؛
اَے جَوان اَپنی جَوانی کے دِنوں میں خُوش رہو،
تمہارا دِل تمہارے عالمِ شباب میں تُمہیں مسرُور رکھے۔
تُم اَپنے دِل کی راہوں کی
اَورجو کچھ تمہاری آنکھیں دیکھتی ہیں اُس کی پیروی کرو۔
لیکن یاد رکھو کہ اِن سَب باتوں کے لیٔے
خُدا تُمہیں عدالت میں لائیں گے۔
پس غم کو اَپنے دِل سے دُور کرو
اَور اَپنے جِسم کی تکلیفوں کو نکال دو،
کیونکہ جَوانی اَور جوشِ جَوانی دونوں باطِل ہیں۔
ایک غریب عقلمند نوجوان بادشاہ کسی احمق بُوڑھے بادشاہ سے بہتر ہے جو خُود کو مشورت سے بے نیاز سمجھتا ہو۔
Força e promessa
Os jovens renovam suas forças quando esperam no Senhor. Deus levanta jovens com visões e sonhos para transformar o mundo.
نوجوان بھی تھک جاتے ہیں اَور ماندہ ہو جاتے ہیں،
اَور جَوان ٹھوکر کھا کر گِر پڑتے ہیں؛
لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں
وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔
وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛
وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے،
چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔
اَور اِس کے بعد،
مَیں تمام لوگوں پر اَپنا رُوح نازل کروں گا۔
تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں نبُوّت کریں گی،
تمہارے بُزرگ خواب دیکھیں گے،
اَور تمہارے نوجوان رُویا دیکھیں گے۔
اُن دِنوں میں، میں اَپنے خادِم اَور خادِموں پر بھی،
اَپنا رُوح نازل کروں گا۔
خُدا نے اُن چار نوجوانوں کو ہر قِسم کی تعلیم و اَدب اَور فہم بخشا اَور دانی ایل ہر قِسم کی رُویا اَور خواب میں صاحبِ علم تھا۔
اَور جَب وہ دِن گزر گئے جِن کے بعد بادشاہ کے فرمان کے مُطابق اُن کو حاضِر ہونا تھا چناچہ طے کی ہُوئی مُدّت ختم ہوتے ہی اعلیٰ اہلکار نے اُنہیں نبوکدنضرؔ کے رُوبرو پیش کیا۔ بادشاہ نے اُن سے گُفتگو کی اَور اُسے دانی ایل، حننیاہؔ، میشاایلؔ اَور عزریاہؔ کی برابری کا کویٔی نہ مِلا۔ چنانچہ وہ شاہی مُلازمت میں داخل ہو گئے۔
جَوانوں کی شان اُن کی قُوّت ہے،
اَور سفید بال بُزرگوں کی زینت ہوتے ہیں۔
بچّہ بھی اَپنی حرکتوں سے پہچانا جاتا ہے،
کہ اُس کا چال چلن پاک اَور راست ہے یا نہیں۔
Guardar o caminho
Como purificará o jovem seu caminho? Guardando-o segundo a tua Palavra. A Escritura na juventude guarda do pecado a vida inteira.
جَوان اَپنی روِش کس طرح پاک رکھے؟
آپ کے کلام کے مُطابق زندگی گُزارنے سے۔
مَیں نے آپ کا کلام اَپنے دِل میں محفوظ کر لیا ہے،
تاکہ مَیں آپ کے خِلاف گُناہ نہ کروں۔
کیونکہ اَے یَاہوِہ قادر! آپ ہی میری اُمّید ہیں،
اَور لڑکپن سے آپ میرے راز داں رہے ہیں۔
اَے نوجوانو اَور کنواریو،
اَے عمر رسیدہ اَور بچّو۔
یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛
اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔
داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال:
جو حِکمت اَور تربّیت حاصل کرنے؛
فہم اَور ادراک کی باتیں سمجھنے؛
تربّیت پذیر اَور مصلحت اَندیش زندگی حاصل کرنے،
اَور اَیسے کام کرنے کے لیٔے ہیں جو صحیح راست اَور عادلانہ ہو؛
اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری،
اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔
اَے میرے بیٹے! سُنو اَور دانا بنو،
اَور اَپنا دِل سیدھی راہ پر قائِم رکھو:
شرابیوں اَور
کبابیوں کی صحبت سے دُور رہنا،
کیونکہ متوالوں اَور پیٹو مُفلس ہو جایٔیں گے،
اَور نیند اُنہیں چیتھڑے پہنائے گی۔
اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی،
اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔
Coragem e vocação
Deus chamou jovens como Jeremias e Josué para grandes missões. A juventude não é desculpa — é oportunidade de servir poderosamente.
تَب یہ سُن کر مَیں نے فرمایا، "افسوس، یَاہوِہ قادر، دیکھیں، مُجھے تو بولنا بھی نہیں آتا؛ کیونکہ مَیں تو محض ایک بچّہ ہُوں۔"
لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، "یہ نہ کہو، ’میں تو محض ایک بچّہ ہُوں۔‘ کیونکہ جِس کسی کے پاس مَیں تُمہیں بھیجوں گا وہاں تُمہیں جانا ہوگا اَورجو حُکم تُمہیں دُوں گا وہ تُمہیں بَیان کرنا ہوگا۔ تُم اُن لوگوں سے خوف نہ کھاؤ کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور مَیں تُمہیں محفوظ رکھوں گا،" یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔
کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،" یَاہوِہ فرماتے ہیں، "وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔ تَب تُم میرا نام لے کر مُجھے پُکارو گے اَور میرے پاس آکر مُجھ سے دعا کروگے اَور مَیں تمہاری سُنوں گا۔ تُم مُجھے ڈھونڈوگے اَور پاؤگے بھی جَب تُم مُجھے اَپنے پُورے دِل سے ڈھونڈوگے۔ مَیں تُمہیں مِل جاؤں گا،" یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، "اَور میں تُمہیں اسیری سے نکال کر واپس لے آؤں گا؛ اَور تُمہیں اُن تمام قوموں اَور جگہوں میں سے جہاں تُمہیں جَلاوطن کیا گیا تھا جمع کروں گا،" یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، "اَور اُس جگہ واپس لاؤں گا جہاں سے مَیں نے تُمہیں قَیدی بنا کر جَلاوطن کیا تھا۔"
"پس زور پکڑو اَور نہایت دِلیر ہو جاؤ اَور اُس سارے آئین پر احتیاط کے ساتھ عَمل کرو جو میرے خادِم مَوشہ نے تُمہیں دیا اَور اُس سے نہ تو داہنے ہاتھ مُڑنا اَور نہ بائیں تاکہ جہاں کہیں تُم جاؤ کامیاب ہو جاؤ۔ یہ کِتاب تورہ تمہارے مُنہ سے کبھی دُور نہ ہونے پایٔے۔ دِن اَور رات اِسی پر دھیان دیتے رہنا تاکہ جو کچھ اِس میں لِکھّا ہے اُس پر تُم احتیاط کے ساتھ عَمل کر سکو۔ تَب تمہارا اِقبال بُلند ہوگا اَور تُم کامیاب ہوگے۔ کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔"
اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ،
"خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے
مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔"
پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے حلیمی سے رہو، تاکہ وہ مُناسب وقت پر تُمہیں سربُلند کرےگا۔
بچّوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کیونکہ تُم خُدا باپ کو جان گیٔے ہو۔
اَے والدوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کہ تُم نے اُسے جو اِبتدا سے ہی مَوجُود ہے، جان لیا ہے۔
جَوان مَردوں! مَیں نے تُمہیں اِس لیٔے لِکھّا ہے،
کہ تُم مضبُوط ہو،
اَور خُدا کا کلام تمہارے اَندر قائِم ہے،
اَور تُم اِبلیس پر غالب آ گئے ہو۔
اَور دِن کی رَوشنی کے لائق شائِستگی سے زندگی گُزاریں جِس میں ناچ رنگ، نشہ بازی، جنسی بدفعلی، شہوت پرستی، لڑائی جھگڑے اَور حَسد وغیرہ نہ ہو۔
اِنسان کے لیٔے یہ بہتر ہے
کہ وہ جَوانی ہی میں مشقّت کا جُوا اُٹھانے لگے۔